یہ ایرک یوان کی کامیابی کی کہانی ہے، جو مشہور ویڈیو اپلیکیشن زوم کے بانی ہیں۔ ایک ایسے شخص کی کہانی جس نے کورونا کے لا ڈاؤن میں اربوں ڈالر کمالیے۔
کورونا کے بعد لگنے والی پابندیوں اور لاک ڈاون میں ساری دنیا پریشان ہے۔ مارے گئے اور لُٹ گئے کا راگ الاپا جارہا ہے۔ کاروبار کی تباہی کا رونا رویا جارہا ہے۔
اس ساری ہاہاکار کے بعد باوجود ایک شخص کورونا اور لاک ڈاون کے ان بدترین اور مشکل دنوں میں بھی ارب پتی بن گیا ہے۔
- (نوٹ: یہ مضمون اگر آپ ویڈیو میں دیکھنا یا سننا چاہتے ہیں تو یہاں ویڈیو آرٹیکل پر کلک کریں)
اس شخص نے گزشتہ برس لاک ڈاون کے ابتدائی تین ماہ میں پورے چار ارب ڈالر کمالیے۔
یہ چار ارب ڈالر اُس نے کوئی مادی پراڈکٹ بنائے یا بیچے بغیر کمائے۔ چینی نژاد امریکی ایرک یوان نے اتنی دولت کون سی خدمات فراہم کرکے کمائی ہے، یہی اس مضمون کا اصل موضوع ہے۔
ایرک یوان کون ہیں؟
چینی نژاد امریکی بزنس مین ایرک یوان ایک کمپنی "زُوم” کے آپریشنل ڈائریکٹر ہیں۔ زوم ایک آن لائن ویڈیو ایپلیکیشن ہے۔ لاک ڈاون سے پہلے "زُوم” کے صارفین کی تعداد صرف ایک کروڑ تھی۔
کرونا کے باعث لاک ڈاون ہوا اور سماجی فاصلے پیدا ہونے شروع ہوئے تو فاصلوں پر رہ کر کام کرنے کیلئے ایرک یوان نے اپنی ویڈیو اپلیکیشن "زوم” میں دنوں میں انقلابی تبدیلیاں پیدا کردیں۔
ایرک یوان نے زُوم اپلیکیشن اور اس کے استعمال کو اتنا آسان اور سہل بنادیا کہ اب گریڈ ون کے بچے بھی آن لائن کلاسز کیلئے اسے بآسانی استعمال کررہے ہیں۔
نتیجہ یہ نکلا کہ صرف ایک مہینے میں زوم کے صارفین کی تعداد ایک کروڑ سے بڑھ کر بیس کروڑ تک پہنچ گئی۔ صارفین کی تعداد میں بیس گنا اضافے کا اندازہ اور فائدہ ایک عام دکاندار بھی باآسانی لگاسکتا ہے۔
ویڈیو اپلیکیشنز تو اور بھی بہت سی ہیں، لیکن سوچنے والی بات یہ ہے کہ آخر زوم دیگر ایپلیشنز سے کیوں بہتر ہے؟ آخر زوم میں ایسی کیا بات ہے کہ اس نے گوگل جیسے بڑے اداروں کی اپلیکیشنز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
ویڈیو اپلیکیشن زوم کامیابی کیلئے ایرک یوان کے 5 اصول

اس منزل تک پہنچنے کیلئے ایرک یوان نے چند زبردست اقدامات کیے، مثال کے طور پر
پہلا کام: ایرک یوان نے یہ کیا کہ مِیٹ، گوگل، سٹریم یارڈ، وٹس ایپ اور فیس بک جیسی دیگر اپلیکیشنز کے مقابلے میں "زوم” کو نہایت آسان بنادیا
دوسرا کام: ایرک نے یہ کیا کہ اپنی اپلیکیشن کی قیمت سب سے کم کردی۔ ایرک یوان نے تیسرا اہم کام یہ کیا کہ اس شعبے کے بہترین دماغوں اور ماہرین کو اپنی کمپنی میں بھرتی کرلیا۔
تیسر کام: ایرک نے اپنی ٹیم کو اچھی تنخواہیں اور مراعات دیں، اب "گلاس ڈور” کی درجہ بندی کے مطابق کارکنوں کیلئے بہترین اداروں میں "زوم” دوسرے نمبر پر آچکا ہے اور ہر کوئی زُوم میں کام کرنا چاہتا ہے۔
چوتھا کام: ایرک یوان نے کمپنی کی کل آمدن کا دس فیصد آر اینڈ ڈی یعنی تحقیق اور ترقی پر خرچ کرنا شروع کردیا، جو کسی بھی ادارے کے آر اینڈ ڈی بجٹ میں بہت زیادہ ہے۔ اس اقدام نے زوم کو ایک بہترین اور پسندیدہ ایپلیکیشنز بنادیا۔
پانچواں کام: ایرک یوان نے "زُوم” کے سیکیورٹی فیچرز انتہائی سخت کردیے، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ بڑے بڑے حکومتی اور کارپوریٹ اداروں نے زُوم پر اعتماد کرنا شروع کردیا۔
ایرک یوان کی دولت

اب اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں اور مختلف ممالک کی پارلیمنٹس کے اجلاس بھی "زوم” پر ہورہے ہیں جبکہ تعلیمی اداروں کی آن لائن کلاسز بھی زیادہ تر "زوم” پر ہی ہورہی ہیں۔
اس شعبے میں مارکیٹ کا بڑا حصہ اپنے نام کرنے کا نتیجہ یہ نکلا کہ ایرک یوان نے جتنی دولت گزشتہ دس برسوں میں کمائی تھی، اس سے کہیں زیادہ دولت اس نے لاک ڈاون کے صرف تین ماہ میں کمالی۔
بلومبرگ کے مطابق اس وقت ایرک یوان کی مجموعی دولت سات ارب 75 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔
کامیابی کیلئے ایرک کا فارمولہ
پچاس سالہ ایریک یوان کا کہنا ہے کہ آپ موقع کی تلاش میں ہوں یا نہ ہوں، لیکن موقع ہمیشہ آپ کے پیچھے پیچھے بھاگ رہا ہوتا ہے۔
آپ کا کام صرف اتنا ہے کہ ایک لمحہ رک کر سوچیں کہ
- یہ موقع ہے کیا؟
- کس چیز کا موقع ہے؟
- یہ موقع کہاں ہے؟
- یہ موقع کس بزنس اور کس آئیڈیے کا ہے؟
اگر آپ یہ کام کرلیں تو دنیا کی کوئی طاقت آپ کو اربوں روپے کمانے سے نہیں روک سکتی۔
آپ یہ سب کچھ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ "رائٹ پاکستان” کی اِسی ویب سائٹ پر "فری ٹریننگ کورس” کی کیٹیگری میں کاروبار کی تربیت کیلئے مفت کورسز دستیاب ہیں۔
اہم ترین بات
اور آخر پر اہم ترین بات یہ کہ اگر آپ کو یہ آرٹیکل اچھا لگا ہو تو اسے اپنے رشتے داروں اور دوستوں میں بھی شیئر کردیں۔ ممکن ہے آپ کی وجہ سے اُن میں سے کسی کا بھلا ہوجائے گا۔
اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو تو آپ کمنٹ سیکشن میں سوال پوچھ سکتے ہیں۔
ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی آپ کیلئے آسانیاں پیدا فرمائیں اور آپ کو دوسروں میں آسانیاں بانٹنے والا بنائیں، آمین