استنبول (رائٹ پاکستان نیوز) ترکی کے تاریخی جنگی ڈرامہ سیریز کورولش عثمان میں ایک نئی انٹری ہوئی ہے۔ جس میں ترکی کی سب سے حسین، خوبصورت اور پری چہرہ اداکارہ یلدیز جاگری Kadrosuna Bomba عتیق سوئے "کورولش عثمان” کی ملحون خاتون کے روپ میں آگئی ہیں۔
یلدیز جاگری عتیق سوئے ٹی آر ٹی ون کے ڈرامہ سیریز "کورولش عثمان” میں عثمان غازی کی دوسری بیوی کا کردار ادا کریں گی۔ kadrosuna bomba
خوبصورت نقش نین کی مالکہ یلدیز جاگری عتیق سوئے کے کورولش عثمان کا حصہ بننے کی اطلاع اس مقبول تاریخی ڈرامہ سیریز کے پروڈیوسر محمت بوزداغ کے ادارے بوزداغ فلمز کے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ سے دی گئی۔
‘KURULUŞ OSMAN’ KADROSUNA BOMBA TRANSFER
Atv ekranının heyecanla izlenen reyting rekortmeni dizi ‘Kuruluş Osman’ın kadrosuna ünlü bir isim katılıyor. İkinci sezonunda da büyük ilgi gören dizinin kadrosuna son olarak ünlü oyuncu Yıldız Çağrı Atiksoy dahil oldu.@KurulusDizisi pic.twitter.com/F47wY6AiPh
— Bozdağ Film (@bozdagfilm) February 11, 2021
دھماکے دار انٹری
ترک فلم اور ٹی وی انڈسٹری میں یلدیز جاگری عتیق سوئے کی انٹری کو دھماکے دار انٹری قرار دیا جارہا ہے۔
کورولش عثمان کے شائقین کئی ماہ سے انتظار کررہے تھے کہ سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان غازی کی دوسری بیوی ملحون خاتون کا کردار اس ڈرامہ میں کون سی اداکارہ ادا کریں گی؟
اس حوالے سے بہت سی قیاس آرائیاں بھی جاری تھیں اور بہت سے مختلف نام بھی سامنے آرہے تھے، لیکن حقیقیت تو یہ ہے کہ کسی کا خیال بھی اس نازک اندام حسینہ یلدیز جاگری عتیق سوئے کی جانب نہیں گیا تھا۔
یہ خبر سامنے آتے ہی کورولش عثمان کے شائقین نے ناصرف یلدیز جاگری عتیق سوئے کو ڈرامہ سیریز میں خوش آمدید کہا، بلکہ انٹرنیٹ پر یلدیز جاگری عتیق سوئے کی سرچ بھی بڑھ گئی ہے۔
شائقین نے یلدیز جاگری عتیق سوئے کو ارطغرل غازی کی بیوی کا کردار ادا کرنے والی ترک حسینہ ایسرا بیلجیک کی ہم پلہ قرار دیا ہے۔
یلدیز جاگری عتیق سوئے کون ہیں؟
یلدیز جاگری عتیق سوئے یکم اپریل 1986 کو ترکی کے شہر ازمیر کارسیاکا میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے ازمیر میں ہی اپنی تعلیم مکمل کی۔ Kadrosuna Bomba
یلدیز جاگری عتیق سوئے نے ازمیر ایجین آرٹ سینٹر سے تھیٹر اور اداکاری کی تعلیم بھی حاصل کررکھی ہے۔
یلدیز جاگری عتیق سوئے نے سال 2004 میں ڈرامہ "بیوک بولسمہ” سے اداکاری کا آغاز کیا اور اب تک وہ درجنوں ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں۔