زبردست منافع کمانے والا ایک کاروبار کامیابی کے ساتھ کیسے شروع کیا جاسکتا ہے؟ اس سلسلے میں فری بزنس ٹریننگ کورس "اپنا کاروبار، سُکھ ہزار” کا یہ لیسن ون بڑی اہمیت کا حامل ہے۔
دوستو! مجھے یہاں ایک سوال کا جواب دیں۔ بڑا سادہ سا اور آسان سوال ہے۔ اس سوال کا جواب آپ نے اپنے اندر سے، یعنی دل اور دماغ دونوں سے دینا ہے۔
سوال یہ ہے کہ کیا آپ اپنا ذاتی کاروبار شروع کرنے کا پکا فیصلہ یعنی مسمم ارادہ کرچکے ہیں؟ اگر آپ کا جواب "ہاں” میں ہے تو میں آپ کو دلی مبارک باد دوں گا کہ آپ نے اپنی زندگی کا یہ بڑا شاندار اور زبردست فیصلہ کیا ہے۔
فونیکس سروے یونیورسٹی کا سروے
دوستو! کاروبار کی اہمیت کیا ہے؟ اس کا اندازہ آپ امریکہ کی فونیکس سروے یونیورسٹی سے لگاسکتے ہیں، جس نے ایک بڑی زبردست استڈی یعنی تحقیق کی ہے۔
اس اسٹڈی کے مطابق امریکہ میں کام کرنے والے 50 فیصد بالغ شہری یا تو پہلے ہی اپنا ذاتی کاروباری سیٹ اپ قائم کرچکے ہیں یا پھر وہ اپنا کاروبار شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اپنا کاروبار شروع کرنے سے متعلق یہ سوچ صرف امریکہ تک محدود نہیں ہے، بلکہ دنیا بھر میں تقریبا ایسا ہی سوچا جاتا ہے، لیکن پاکستان میں شاید ایسا نہیں ہے۔
پاکستان میں مختلف صورتحال ہے
دنیا کے برعکس لیکن پاکستان میں اپنا کاروبار شروع کرنے کی بجائے لوگوں کی اکثریت ملازمت کرنے کی خواہاں نظر آتی ہے، اور یہی سوچ اور خواہش ان کی ترقی کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ بھی بن کر سامنے آتی ہے۔
اسی لیے میں نے ابتداء میں کہہ دیا کہ اگر آپ اپنا کاروبار شروع کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں تو یہ آپ کی ترقی، خوشحالی اور آگے بڑھنے کیلئے نہایت شاندار اور بہترین فیصلہ ہے۔
کاروبار سے پہلے اہم سوالات سوال
یہاں ایک اہم ترین سوال آپ کے سامنے یہ کھڑا ہوگا کہ آپ کون سا کاروبار کریں گے اور یہ کاروبار کیسے کریں گے ؟
ایک سوال یہ بھی ہوگا کہ آپ ایک کاروبار کامیابی کے ساتھ کیسے شرورع کرسکتے ہیں اور اس کاروبار کو طویل مدت تک کامیابی کے ساتھ کیسے چلائیں گے؟ تو پریشان نہ ہوں کیونکہ اس کورس میں آپ کو یہی کچھ بتایا، سمجھایا اور سکھایا جائے گا۔
دوستو! یہ بات ہمیشہ یاد رکھیے گا کہ کاروبار شروع کرنا کوئی آسان کام بھی نہیں ہوتا ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ میں یہ بھی کہتا ہوں کہ کاروبار شروع کرنا بہت مشکل بھی نہیں ہے۔ اگر آپ کاروبار کے بنیادی اصولوں کو مدنظر رکھیں گے تو کبھی ناکام نہیں ہوں گے۔
کاروبار میں کامیابی کیلئے 3 بنیادی مراحل
بس اگر آپ کوئی کاروبار کامیابی کے ساتھ شروع کرنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے ضروری ہے کہ آپ اسٹیپ بائی اسٹیپ مجھے فالو کرتے چلے جائیں ۔ اگر آپ قدم بہ قدم کاروبار کو سمجھتے چلے جائیں گے تو ایک کاروبار کامیابی کے ساتھ شروع کرنا آپ کیلئے نہایت آسان ہوجائے گا۔
یاد رکھیں کہ کاروبار شروع کرنے کیلئے کم از کم تین مراحل طے کرنا پڑتے ہیں۔ مثال کے طور پر
- آپ کو پیسہ کمانے کیلئے ٹھوس آئیڈیا چاہیے ہوگا۔
- آپ کو اپنا برانڈ بنانا ہوگا۔
- آپ کو اپنی مصنوعات کی تشہیری مہم چلانا ہوگی۔
یاد رکھیں کہ آئیڈیے اور برانڈ کی تیاری کے ساتھ ساتھ تشہیری مہم سادہ اور عام باتیں ہیں، جو ہر کاروبار میں "انوالو” ہوتی ہیں۔
بعض کاروبار ناکام کیوں ہوتے ہیں؟
ایک سروے کے مطابق صرف امریکہ میں ایک تہائی کاروباری حضرات اس لیے مزید آگے نہیں بڑھ پارہے کیونکہ اپنے کاروبار کو مزید ترقی دینے کیلئے انہیں مزید تعلیم اور ٹریننگ کی ضرورت ہوتی ہے۔
یہ تعلیم اور ٹریننگ یا تو انہیں دستیاب نہیں ہوتی ۔ یا انہیں اس کی قدر و قیمت ہی معلوم نہیں ہوتی ۔ یا پھر وہ اسے زیادہ اہمیت ہی نہیں دیتے ۔
کسی کاروباری آئیڈیا کی تیاری سے لے کر کاروبار کامیابی سے شروع کرنے میں جتنے مراحل شامل ہوتے ہیں۔ میں وہ تمام مراحل اس کورس میں آپ کو مکمل وضاحت اور تفصیل کے ساتھ سمجھاوں گا۔
یہ کورس مکمل کرنے کے بعد آپ کوئی بھی کاروبار شروع کرنے کے حوالے سے بہت زیادہ کلیئر ہوجائیں گے کہ ایک کاروبار کامیابی کے ساتھ کیسے شروع کیا جاتا ہے۔
کورس سے پہلے ایک اہم بات
یقینا ہر کاروبار ایک دوسرے سے مختلف ہوتا ہے ۔ اس لیے آنے والے لیکچرز میں سے آپ ایسی چیزیں اسکیپ بھی کرسکتے ہیں، جو آپ کے کاروباری آئیڈیے سے متعلق نہ ہوں۔ یا جن کی ضرورت نہ ہو۔
مثال کے طور پر اگر آپ ہوم بیسڈ آن لائن کاروبار شروع کرنے جارہے ہیں تو پھر آپ کو دفتر یا شاپ کیلئے کوئی جگہ ڈھونڈنے کی ضرورت ہوگی نہ ہی آپ کو ملازمین رکھنے کی ضرورت پڑے گی۔
ایسی صورت میں آپ اس کورس کے کچھ مراحل، یعنی اسٹیپس کی ترتیب کو تبدیل کرکے بھی مکمل کرسکتے ہیں۔
جب آپ تمام لیسنز اور لیکچرز مکمل کرلیں گے تو آپ اس کورس کو کسی بھی کاروبار کو شروع کرنے کیلئے، ایک جنرل ٹیمپلیٹ کے طور پر اختیار کرسکیں گے، اور اسے اپنے کسی بھی کاروباری آئیڈیے کے مطابق اور موافق ڈھال سکیں گے۔
اگر آپ یہ سیکھنے کیلئے تیار ہوچکے ہیں کہ کاروبار کیسے شروع کرنا ہے تو آئیے اس کورس کو اگلے لیسن سے باقاعدہ شروع کرتے ہیں۔