Ultimate magazine theme for WordPress.

وزیراعظم عمران خان استعفا – اپوزیشن کو استعفا دینے کی مشروط پیشکش

459

اسلام آباد (رائٹ پاکستان نیوز) وزیراعظم عمران خان کی اپوزیشن کو استعفا دینے کی مشروط پیشکش، کہتے ہیں کہ اپوزیشن راہنما قوم کی  لوٹی ہوئی دولت واپس کریں، میں استعفا دینے کو تیار ہوں۔ وزیراعظم عمران خان استعفا 

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کے اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے استعفوں کیلئے دی گئی ڈیڈلائن ختم ہونے کا تذکدہ ہوا۔

وزیراعظم کی اپوزیشن پر سخت تنقید

وزیراعظم عمران خان فیصل اباد میں ایکپورٹرز اور کاروباری برادری سے ملاقات کررہے ہیں
فائل فوٹو: وفاقی کابینہ کا اجلاس

جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن راہنماء قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کردیں تو میں استعفا دینے کو تیار ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ استعفیٰ دینے کے لیے ہمت اور جرات چاہیے، جو ان میں نہیں ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اگر اِن میں استعفیٰ دینے کی ہمت ہوتی تو این آر او کرکے ملک سے نہ بھاگتے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آصف علی زرداری، نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن ملک و قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کردیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ساری زندگی جھوٹے وعدے کیے اور اس بار بھی قوم کے ساتھ استعفوں کا جھوٹ بولا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن نے لانگ مارچ کیا نہ ہی لوگوں کو اکٹھا کرسکی، اور اب اپوزیشن استعفے دینے کی بجائے سینٹ کے فضائل بیان کررہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ این آر او کرکے بیرون ملک بھاگنے والوں میں جرات نہیں ہوتی۔

وزیراعظم نے کہا کہ جن لوگوں کا پیسہ بیرونی دنیا میں پڑا ہوا ہو اُن میں استعفے دینے کا حوصلہ نہیں ہوتا، یہ ملک کا پیسہ واپس کردیں تو میں کل ہی اپنا استعفیٰ دینے کو تیار ہوں۔

سیکیورٹی اور پروٹوکول پر نوٹس

کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے وزراء کی سیکیورٹی، پروٹوکول اور گزشتہ شب وفاقی دارالحکومت میں 4 نوجوانوں کو کچلنے کے واقعے کا نوٹس لے کر تفصیلات طلب کرلیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے نام وزراء سرکاری وسائل کا غیر ضروری استعمال نہیں کرسکتے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پارلیمنٹ اجلاسوں میں وزراء کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ پارلیمنٹ پوری قوم کا نمائندہ فورم ہے جہاں ہر وزیر جوابدہ ہے، عمران خان نے کہا کہ جمہوریت مضبوط کرنی ہے تو پارلیمنٹ کو مضبوط بنانا ہوگا۔

PDM LONG MARCH

Leave A Reply

Your email address will not be published.