لاہور (رائٹ پاکستان نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور اسٹار بلے باز بابر اعظم نے 9 سال پرانا جملہ یاد دلاکر کرکٹر شعیب ملک کے جنم دن کا ناصرف مزا دوبالا کردیا، بلکہ انہیں سالگرہ کی ڈھیروں مبارکباد بھی دی۔
پاکستان کے مایہ ناز نوجوان بیٹسمین اور قومی کرکٹ کے کپتان بابر اعظم ایک زبردست کرکٹر اور شاندار بلے باز ہی نہیں بلکہ سینیئرز کا احترام کرنے والے نفیس انسان بھی ہیں۔
It was Dec 2012. Pakistan team was about to tour India. I was called in for a side practice match. When it was my turn to bat I was nervous. He walked to me, calmed me down and told everyone around:
"Let the kid play!"
A very happy birthday to that kind soul – @realshoaibmalik! pic.twitter.com/ACG1zS1ueV
— Babar Azam (@babarazam258) February 1, 2021
بابر اعظم کی اس نفاست کا انداز ان کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تازہ ٹویٹ سے بھی کیا جاسکتا ہے، جس مین وہ کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ اپنی نو سال پرانی یادوں کو تازہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
بابر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ "یہ دسمبر 2012 کی بات ہے، جب پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت کے ٹوور پر جانے والی تھی، تو مجھے ایک سائیڈ پریکٹس میچ کیلئے طلب کیا گیا”۔
بابر اعظم کہتے ہیں کہ "جب میری بیٹنگ کی باری ائی تو میرے قدرے نروس تھا، وہ میرے پاس آیا اور اردگرد دوسرے ساتھی کرکٹرز کو دیکھ کر بولا "بچے کو کھیلنے دو”۔ اسی شاندار انسان کے جنم دن پر میں ڈھیروں خوشیوں کی دعا کرتا ہوں”۔
بابر اعظم نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ شعیب ملک کی ایک فوٹو بھی شیئر کی ہے، جس میں کرکٹ گراؤند میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔
شعیب ملک کون ہیں؟
واضح رہے کہ شعیب ملک پاکستانی قومی کرکٹ اسکواڈ کے اہم رکن اور سابق کپتان ہیں۔ شعیب ملک دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرتے ہیں اور آف سپن باولنگ کرتے ہیں۔
شعیب ملک یکم فروری 1981 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ یہ شعیب ملک کی چالیسویں سالگرہ ہے۔ شعیب ملک کا برج دلو ہے۔
شعیب ملک نے ایک روزہ کرکٹ کا آغاز 1999 میں صرف اٹھارہ سال کی عمر میں ویسٹ انڈیز کیخلاف کیا۔ شعیب ملک کو ٹیسٹ کیپ سال 2001 میں بنگلادیش کیخلاف سیریز میں ملی۔ سال 2007 میں انضمام الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد شعیب ملک کچھ عرصہ قومی ٹیم کے کپتان بھی رہے۔