Ultimate magazine theme for WordPress.

سابق وزیر قانون افتخار گیلانی کی 81 سال کی عمر میں 20 سالہ دوشیزہ سے شادی

491

کوہاٹ (رائٹ پاکستان نیوز) سابق وزیر قانون سید افتخار گیلانی کی 81 سال کی عمر میں 20 سالہ دوشیزہ سے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، صارفین نے کہیں جوڑے کو مبارک باد دی اور کہیں دل جلوں نے اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔

جیسے ہی سابق وفاقی وزیر قانون سید افتخار گیلانی کی 20 سالہ دوشیزہ کے ساتھ شادی کی تصاویر منظر عام پر آئی ، تو اس کے ساتھ ہی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر اتنی تیزی سے وائرل ہوئیں، جیسے جنگل میں آگے پھیلتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ملاجلا ردعمل

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اگرچہ کئی صارفین نے خود سے ساٹھ برس چھوٹی عمر کی شادی پر ناپسندیدگی کا اظہار کی، تاہم اکثر صارفین نے جوڑے کو شادی کی مبارکباد دی۔

اکاسی سالہ بیرسٹر افتخار گیلانی کی شادی پر پھوپھو کا لاڈلہ نامی ایک دل جلے صارف نے ٹوئٹر پر لکھا "جی جی ، انہیں مبارکباد دیں اور مجھے زیر دیدیں”۔

واضھ رہے کہ خود سے انتہائی کم عمر لرکی سے شادی کرنے والے افتخار گیلانی پہلے سیاستدان نہیں۔ ان سے پہلے پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر بھی خود سے کم عمر لڑکی سے شادی کرنے پر سوشل میدیا پر وائرل ہوگئے تھے۔

افتخار گیلانی کون ہیں؟

اکاسی سالہ سمارٹ اور چاق چوبند بیرسٹر سید افتخار گیلانی پہلے بھی شادی شدہ ہیں ۔ پہلی شادی سے بیرسٹر افتخار گیلانی 2 بیٹیوں اور ایک بیٹے کے والد ہیں۔

بیرسٹر افتخار گیلانی کی اِس دوسری شادی کی تصاویر گزشتہ روز سے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر وائرل ہورہی ہیں، لیکن اس حوالے سے اُن کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا کہ یہ تصاویر کب اور کہاں کھینچی گئیں۔

بیرسٹر سید افتخار گیلانی 18 جولائی 1940 کو کوہاٹ خیبرپختونخوا میں پیدا ہوئے۔ بیرسٹر افتخار گیلانی نے 1988 کا الیکشن پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر جیتا اور وفاقی وزیر قانون مقرر کیے گئے۔

بعد ازاں وہ پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر سینیٹر بھی منتخب ہوئے۔ پیپلز پارٹی کے ساتھ اپنی طویل رفاقت ختم کرکے سال 2011 میں افتخار گیلانی تحریک انصاف میںشامل ہوئے، لیکن اگلے ہی برس تحریک انصاف کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔

تاہم عرصہ دراز سے سید افتخار گیلانی سیاست میں زیادہ ایکٹو نہیں رہے۔

UAE citizenship

Leave A Reply

Your email address will not be published.