Ultimate magazine theme for WordPress.

بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹورخصتی تصاویر وائرل ہوگئیں

461

کراچی (رائٹ پاکستان نیوز) سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو رخصتی کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں

ایک عشرے بعد سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کے گھر میں اُس وقت خوشی کے شادیانے بجے، جب اُن کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری والد، بھائی اور بہن کی دعاوں کے ساتھ پیا دیس سدھار گئیں۔ جس کے بعد بختاور بھٹو کی رخصتی کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

بختاور بھٹو زرداری کی شادی کا فنکشن میلاد مبارک کی تقریب سے شروع ہوا، جس میں نعت خواں خواتین نے گلہائے عقیدت پیش کیے۔

بختاور بھٹو زرداری کی محمود چودھری کے ساتھ نکاح کی تقریب بلاول ہاوس کراچی میں منعقد ہوئی۔ اُن کا نکاح ٹھٹھہ کی دینی اور روحانی شخصیت الحاج غلام محمد سوہو نے پڑھایا۔

نکاح کی تقریب میں بختاور کے والد آصف علی زرداری، بھائی بلاول بھٹو ، ہمشیرہ آصفہ بھٹو، خالہ صنم بھٹو، پھوپھو فریال تالپور اورسسر چوہدری یونس سمیت دونوں خاندانوں کی قریبی افراد نے شرکت کی۔

بختاور بھٹو زرداری کو ان کے والدآصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے قران مجید کے سائے تلے رخصت کیا۔

رخصتی کے وقت دلہن بختاور بھٹو نے گولڈن کا لباس زیب تن کررکھا تھا جبکہ دُلہا نے سفید رنگ کا لباس پہن رکھا تھا۔

شادی میں لگ بھگ ڈیڑھ سو مہمانوں نے شرکت کی، جن کی تواضع چکن تکہ، دھاگا کباب، بریانی، ملائی بوٹی، کٹاکٹ اور دیگر پکوانوں سے کی گئی۔

بختاور بھٹو رخصتی

UAE CITIZENSHIP

Leave A Reply

Your email address will not be published.