Ultimate magazine theme for WordPress.

ارطغرل فیم گلسم علی عرف اسلیحان خاتون کے سیاہ لباس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی

62

استنبول (رائٹ پاکستان نیوز) ارطغرل فیم ترک اداکارہ گلسم علی عرف الہان خاتون نے سیاہ لباس والی اپنی نئی انسٹا پوسٹ سے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ہے۔ مخمور آنکھوں والی گلسم علی نے اس پوسٹ سے ثابت کیا ہے کہ وہ خوبصورت ہے اور اسٹائلش بھی ہے۔

اپنے انسٹا گرام  پر اپ لوڈ کی جانے والی اس تصویر میں سابق مس ترکی اور حسین ترک اداکارہ گلسم علی عرف الہان خاتون نے سیاہ رنگ کی لمبے بازووں والی ٹی شرٹ کے ساتھ سیاہ رنگ کی ہی جینز پینٹ پہن رکھی ہے۔

https://www.instagram.com/p/CKi3yleFNwf/?utm_source=ig_web_copy_link

چبھتی آنکھوں والی گلسم علی عرف الہان خاتون اس تصویر میں اپنے گھر کے باہر لان میں کہیں کھڑی ہیں، انہوں نے دائیں جانب سے اپنے بل کھاتے (کرلی) بال سامنے کی جانب ڈھال رکھے ہیں۔

ارطغرل غازی میں اسلیحان کے کردار سے امر ہونے والی گلسم علی نے اپنے اسٹائلش انداز میں اپنے انگوٹھے پینٹ کی اگلی پاکٹس میں دل رکھے ہیں، گلسم علی کا یہ اسٹائل دیکھنے والے کو اپنے سحر میں جھکر لیتا ہے۔

گلسم علی کے فینز نے اس تصویر کو بہت پسند کیا ہے۔ فینز نے اُن کی اس تصویر پر دل کے ایموجیز پوسٹ کرکے اپنی پسند ظاہر کی ہے۔

گلسم علی عرف اسلیحان خاتون کون ہیں؟

گلسم علی عرف الہان خاتون بلغارین نژاد ترک اداکارہ ہیں۔ گلسم علی مس ترکی بھی رہ چکی ہیں اور اداکاری کے ساتھ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں۔

گلسم علی کو ترکی سمیت دنیا بھر میں اسل شہرت ٹی آر ٹی ون کے تاریخی ڈرامہ سیریز سے ملی۔ اس ڈرامے میں گلسم علی نے ایک ترک سردار کی بیٹی اور ترگت آلپ کی دوسری بیوی یعنی الہان خاتون کا کردار بڑی شاندار انداز میں ادا کیا۔

گلسم علی عرف الہان خاتون سماجی رابطے کے اپنے اکاونٹس پر بہت فعال (ایکٹو) رہتی ہیں۔ ان کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ وہ اپنے اکاونٹس پر محض تصاویر ہی اپ لود نہیں کرتیں، بلکہ تصویر کے ساتھ بہت زبردست کیپشن دینا کبھی نہیں بھولتیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.