Ultimate magazine theme for WordPress.

کورولش عثمان کی 43 ویں قسط ، کیا نکولا مارا جائے گا؟ اور کیا ہوگا؟

735

اسلام آباد (رائٹ پاکستان اسپیشل) ترک ڈرامہ سیریز "کورولش عثمان” کی 43 ویں قسط بڑی شاندار ہونے جارہی ہے، اس قسط سے متعلق بہت سے سوالات یقینا آپ کے ذہن میں پنپ رہے ہوں گے؟ کیا نکولا مارا جائے گا؟

اور آپ کو بے چین کررہے ہوں۔ تو ہم آپ کو قسط نمبر 43 سے پہلے ہی اس میں ہونے والی زبردست باتیں بتانے جارہے ہیں۔

ایناگول قلعے میں عثمان غازی کا اصل منصوبہ

ممکنہ طور پر عثمان غازی تاجروں کے ذریعے لائے گئے سامان میں چھپ کر ایناگول کے قلعے میں داخل ہوئے ہوں گے۔ یہ قائی قبیلے کے ترکوں کا ایک حربی طریقہ تھا، ارطغرل نے بھی یہ طریقہ کئی بار آزمایا اور کامیابی حاصل کی۔

اب غالبا عثمان غازی کو بھی یہ طریقہ آزمانے کا موقع ملے گا۔ ان تاجروں کے بھیس میں بوران آلپ اور گونجا آلپ بھی شامل ہوسکتے ہیں۔ عثمان اپنے ساتھ قافلے میں وہ سامان لے کر ایناگول قلعے میں جاسکتے ہیں، جو تاجر فروخت کیلئے علاقے میں لاتے ہیں۔

عثمان غازی آیا نکولا کے جال میں

جیسا کہ ٹریلر میں دکھایا گیا ہے تو قلعے میں بوران آلپ اور گونجا آلپ کی گرفتاری عثمان غازی کا کوئی منصوبہ بھی ہوسکتی ہے، اگر ایسا نہیں تو اس کا مطلب ہے کہ عثمان غازی اور اس کے ساتھی آیا نکولا کے جال میں پھنس چکے ہیں۔

اگر ایسا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ پوپ کے جاسوس کمہار ادریس نے یہ خبر صلیبی تاجر پیطروس کے ذریعے آیانکولا تک پہنچائی ہوگی، یا پیطروس نے خود ہی یہ راز پاکر آیا نکولا تک پہنچایا ہو، جس سے نکولا پہلے ہی ہوشیار ہوگیا ہو۔

آیانکولا کا عبرتناک انجام؟

کورولش عثمان قسط نمبر 42

یوں تو عثمان غازی کا قلعے میں داخل ہونے کا بنیادی مقصد اپنے بھتیجے بیحوجا کو بازیاب کرانا ہے، لیکن عثمان غازی جب جیر کوتائی سے کہتا ہے کہ یہ آیا نکولہ کی آخری رات ہوگی

تو اس کا مطلب ہے کہ عثمان غازی کے دماغ میں محض اپنے بھتیجے بیحوجا کی بازیابی ہی نہیں بلکہ اس کے علاوہ بھی کچھ منصوبہ ہے، جو یقینا کورولش عثمان کی 43 ویں قسط میں دلچسپ اور سنسنی خیز ہوسکتا ہے۔

یاولک ارسلان کے کیا ارادے ہیں؟

یہ تو طے ہے کہ یاولک ارسلان اب عثمان غازی کا اتحادی ہے۔ وہ براہ راست عثمان غازی کے خلاف نہیں جائے گا، لیکن ممکن ہے کہ غیر ارداری طور پر عثمان کے خلاف کسی اقدام میں یاولک ارسلان شامل ہو جائے.

یا پھر دندار اور حازل خاتون اسے کسی حد تک عثمان کے خلاف استعمال کرسکیں۔ اگر یاولک ارسلان سے ایسی کوئی غلطی ہوئی بھی تو وہ اسے فوری سدھارنے کی کوشش ضرور کرے گا۔

آرمینیائی جنگ کب ہوگی؟

ترکوں اور صلیبیوں کے درمیان مشہور اور فیصلہ کن آرمینیائی جنگ فوری طور پر ابھی نہیں ہوگی۔ اس جنگ کے مشہور مناظر دیکھنے کیلئے ابھی کچھ قسطوں تک انتظار کرنا پڑے گا۔

یہ بھی ہوسکتا ہے کہ یہ جنگ اس سیزن کی آخری قسط میں ہو۔ البتہ اس دوران گیہاتو اور دیگر منگولوں کی اس سیریز میں واپسی بھی ہوسکتی ہے، جو اس سیزن کو مزید پرتجسس اور شاندار بناسکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.