Ultimate magazine theme for WordPress.

سال کے بہترین اداکار کا اعزاز کورولش عثمان کے ہیرو براق اوزچیویت نے جیت لیا

668

انقرہ (رائٹ پاکستان نیوز) کورولش عثمان میں سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان غازی کا کردار ادا کرنے والے براق اوزچیویت اپنی شاندار اداکاری سے دنیا بھر میں کروڑوں دل تو جیت ہی چکے ہیں، لیکن اب انہوں نے سال کے بہترین اداکار کا ایوارڈ بھی جیت لیا۔

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ہونے والی ایک پروقار تقریب میں ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے براق اوزچیویت کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا۔

بہترین اداکار کے طور پر پر ڈائیس سے براق اوزچیویت کا نام پکارا گیا تو ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

ایوارڈز کی یہ تقریب چونکہ مہلک کورونا وباء کے دنوں میں ہوئی، اس لیے تقریب میں کورونا سے بچاو کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا گیا۔

تقریب میں موجود تمام افراد نے ماسک پہن رکھے تھے۔ اس موقع پر شرکاء نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے بھی گریز کیا۔

ترک اداکار براق اوزچیویت کے دنیا بھر میں پھیلے کروڑوں فینز نے نے یہ ایوارد حاصل کرنے پر انہیں دلی مبارکباد دی ہے۔

سوشل میدیا پر جہاں صارفین اور ان کے فینز نے براق کو "کنگ” کا خطاب دیا، وہیں لڑکیوں کی جانب سے براق سے متعلقہ پوسٹوں پر دل اور پھولوں کے "ایموجیز” بھیج کر بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا گیا۔

براق اوزچیویت کون ہیں؟

Burak Özçivit

براق اوزچیویت ایک جوان، وجیہ، خوش شکل اور پرکشش شخصیت کے مالک ترک ماڈل، اداکار، پروڈیوسر اور انٹرپرینیور ہیں۔

براق اوزچیویت کو دنیا بھر میں پہنچان اور اصل شہرت ترک ٹی وی ٹی آر ٹی ون کے تاریخی جنگی ڈرامہ سیریز "کورولش عثمان” سے ملی ہے، اس ڈرامے میں براق اوزچیویت سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان غازی کا کردار بخوبی نبارہے رہے ہیں۔

ٹی آر ٹی ون پر اس وقت "کورولش عثمان” کا دوسرا سیزن چل رہا ہے، جس میں کئی جنگوں میں فتح اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواکر اب عثمان بے ترک قائی قبیلے کے سردار بن چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر براق اوزچیویت عرف کورولش عثمان سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے اسٹارز میں سے ایک ہیں۔ انسٹا گرام پر براق اوزچیویت کے فالوورز کی تعداد ایک کرور 65 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.