Ultimate magazine theme for WordPress.

ارطغرل فیم گلسم علی عرف اسلیہان خاتون کی نئی انسٹا پوسٹ نے آگ لگادی

450

استنبول (رائٹ پاکستان نیوز) ارطغرل فیم ترک اداکارہ گلسم علی عرف اسلیہان خاتون اپنی نئی انسٹا پوسٹ سے انٹرنیٹ پر آگ لگادی۔ خوابیدہ اور مخمور آنکھوں والی گلسم علی کی غصیلی آنکھیں جسم میں کھبتی محسوس ہوتی ہیں۔

اپنے انسٹا گرام پر اپ لوڈ کی جانے والی اس تصویر میں سابق مس ترکی اور حسین ترک اداکارہ گلسم علی عرف اسلیحان خاتون ہلکے غصے میں ہونے کے انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔

 

گلسم علی عرف اسلیہان خاتون اس تصویر میں بائیں جانب دیکھتے ہوئے سائیڈ پوز دے رہی ہیں۔ انہوں نے سیاہ جرسی پہن رکھی ہے، اور اپنے براؤن رنگ کے بالوں بڑے سلیقے سے گردن کے پیچھے ڈال رکھے ہیں۔

ارطغرل غازی میں اسلیحان کے کردار سے امر ہونے والی گلسم علی کی سرمئی آنکھوں سے چھلکتا ایٹی چوڈ اُن کی دلی جذبات کی غمازی کررہا ہے۔

شائقین نے گلسم علی کی اس تصویر کو بہت پسند کیا ہے۔ زیادہ تر فینز نے اُن کی اس تصویر پر آگ کے الاؤ کے ایموجیز پوسٹ کرکے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

گلسم علی عرف اسلیہان خاتون کون ہیں؟

گلسم علی عرف اسلیہان خاتون بلغارین نژاد ترک اداکارہ ہیں۔ گلسم علی مس ترکی بھی رہ چکی ہیں اور اداکاری کے ساتھ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں۔

گلسم علی کو ترکی سمیت دنیا بھر میں اسل شہرت ٹی آر ٹی ون کے تاریخی ڈرامہ سیریز سے ملی۔ اس ڈرامے میں گلسم علی نے ایک ترک سردار کی بیٹی اور ترگت آلپ کی دوسری بیوی یعنی ااسلیحان خاتون کا کردار بڑی شاندار انداز میں ادا کیا۔

گلسم علی عرف اسلیہان خاتون سماجی رابطے کے اپنے اکاونٹس پر بہت فعال (ایکٹو) رہتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.