Ultimate magazine theme for WordPress.

کیریر میں کامیابی کسی شعبے میں ٹاپ پر پہنچنے کا سادہ اور آسان طریقہ

622

 اپنے شعبے میں ٹاپ پر پہنچنا ہی اصل کامیابی ہوتی ہے، لیکن ٹاپ پر پہنچا کیسے جاسکتا ہے؟ اس بلاگ میں آپ کسی شعبے میں ٹاپ پر  کیریر میں کامیابی پہنچنے کا سادہ اور آسان طریقہ جانیں گے۔

کسی بھی شعبے میں ٹاپ پر پہنچنے کیلئے آپ درج ذیل پانچ اسٹیپس کو فالو کریں گے تو انشاء اللہ اپ ٹاپ پر ضرور پہنچ جائیں گے۔

اس موضوع پر پاکستان کے معروف ٹرینر اور موٹیویشنل اسپیکر سر مصطفے صفدر بیگ کی گفتگو سننے کیلئے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔

1: بہترین افراد یا اداروں کی چھانٹی (شارٹ لِسٹنگ)

اگر آپ کسی عمارت کی سب سے بلند ترین منزل پر پہنچنا چاہتے ہیں تو آپ کو یقینا معلوم ہونا چاہیے کہ اس عمارت میں کتنی منزلیں ہیں؟ تبھی آپ سب سے بلند منزل پر پہنچ سکتے ہیں۔

اور اگر آپ کو منازل کی کُل تعداد کا ہی پتہ نہ ہو تو پھر آپ یہ بھی اندازہ نہیں لگاسکتے کہ آپ اِس وقت کونسی منزل پر موجود ہیں؟

بالکل اسی طرح امیر اور کامیاب انسان بننے کیلئے آپ نے جس کام میں اعلی پائے کی مہارت حاصل کی ہے، آپ کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ اس کام میں پہلے سے موجود اور کامیاب انسان کون کون سے ہیں؟

آپ جس شعبے میں ٹاپ پر پہنچنا چاہتے ہیں، اس کے بارے میں آپ کو کم از کم ایسے دس لوگوں یا اداروں کے بارے میں معلوم ہونا چاہیے، جو بہترین کام کررہے ہوں۔

2: بہترین افراد ڈھونڈیں

اپنے شعبے کے بہترین افراد کو ڈھوندنے کے اس مرحلے میں آپ کے سامنے تین سوالات بڑے اہم ہوں گے۔

  1. پہلا یہ کہ ایسے دس کامیاب افراد یا اداروں کو انتخاب کیسے کیا جائے؟
  2. دوم یہ کہ یہ کیسے تعین کیا جائے کہ کون ان میں سے بہترین ہے؟
  3. سوم یہ کہ ان لوگوں یا اداروں کی کامیابی جانچنے کا پیمانہ کیا ہوگا؟

بس یہی پیمانہ آپ کیلئے بہترین بننے کی جانب سنگ میل ثابت ہوگا۔ یہ پیمانہ آپ کو اس شعبے کے بہترین افراد کا اداروں کی کارکردگی جانچنے سے حاصل ہونے والے ڈیٹا سے ملے گا۔

3: بہترین کی چند مثالیں؟

مثال کے طور پر اگر آپ ٹاپ کے دینی مقرر یا خطیب بننا چاہتے ہیں تو آپ کو ڈاکٹر اسرار احمد، مولانا طارق جمیل، جاوید احمد غامدی اور اسی طرح کے اعلی پائے کے خطیبوں کی فہرست مرتب کرنا ہوگی اور ان کی کامیابیوں کو پرکھنا ہوگا۔

اگر آپ نعت خوان بننا چاہتے ہیں تو اعظم چشتی، منیبہ شیخ، سید فصیح الدین سہروردی، صدیق اسماعیل، یوسف میمن، اور اسی طرح کے کامیاب اور بہترین نعت خواں حضرات کی فہرست مرتب کرکے انہیں سامنے رکھنا ہوگا۔

مثال کے طور پر آپ سویٹس شاپ کھولنا چاہتے ہیں تو اس فیلڈ میں پہلے سے موجود کامیاب فریسکو سویٹس، انبالہ سویٹس، جمیل سویٹس اور دیگر کو سامنے رکھنا ہوگا۔

4: بہترین لوگ بہترین کیسے بنے؟

آپ کے منتخب کردہ فیلڈ کے دس بہترین اور کامیاب ترین افراد یا اداروں کی فہرست تیار کرنے کا مقصد یہ نہیں کہ آپ بس ان کی تعریف کرتے رہیں۔

بلکہ اس کا اصل مقصد یہ ہے کہ آپ ان لوگوں میں اس بات کا جائزہ لیں کہ وہ کیسی باتیں یا چیزیں تھیں جنہوں نے ان افراد یا اداروں کو سب سے بہترین یا کامیاب بنایا۔

بس اگر اپ اور کچھ کرنے کی بجائے بس اُنہی باتوں پر عمل کرتے رہے، جن پر آپ سے پہلے کامیاب لوگ عمل کرتے رہے تو آپ کو اپنی اصل منزل دکھائی دینے لگے گی۔

آپ کامیاب لوگوں کے نقش قدم پر چلتے رہیں گے تو ناصرف یہ کہ آپ کا شمار بھی کامیاب لوگوں میں ہونے لگے گا بلکہ آپ کے لیے دولت کمانا بھی بائیں ہاتھ کا کھیل بن جائے گا۔

5: انفرادیت قائم کریں

جب کا شمار بہترین افراد یا آپ کے ادارے کا شمار بہترین اداروں میں ہونے لگے تو پھر آپ کو اپنی انفرادیت قائم کرنا ہوگی۔

اس انفرادیت کیلئے آپ کو اپنی سوچ اور انداز بدلنا ہوگا۔ آپ کو نئے آئیڈیاز پر عمل کرنا ہوگا۔ یہ مرحلہ آپ سے سخت ترین محنت کا تقاضا کرتا ہے۔

نئے آئیڈیاز میں پہل ہی آپ کو اپنے شعبے میں ٹاپ پوزیشن پر پہنچائے گی۔ اس سلسلے میں اگر آپ کو راہنمائی درکار ہے تو درج ذیل ویڈیو لنک کو ضرور کلک کریں۔

ایک اہم بات

اور آخر پر ایک اہم بات یہ کہ اگر آپ کو یہ بلاگ مفید اور اچھا لگا ہو تو اِسے اپنے حلقہ احباب میں یعنی فیس بُک اور وٹس ایپ پیجز اور گروپس پر شیئر کردیں۔ ممکن ہے اِس طرح اُن میں سے کسی کا بھلا ہوجائے گا، اور آپ کا ایک شیئر ہی آپ کیلئے صدقہ جاریہ بن جائے۔

ہماری دُعا ہے کہ اللہ تعالی آپ کیلئے آسانیاں پیدا فرمائیں اور آپ کو دوسروں میں آسانیاں بانٹنے والا بنائیں، آمین۔

aslihan khatun

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.