Ultimate magazine theme for WordPress.

کورولش عثمان کے ہیرو براق اوزچیویت کے بارے میں جاننے کی 20 اہم باتیں Burak Özçivit

465

براق اوزچیویت ترکی کے معروف ماڈل اور اداکار ہیں، جو اپنی مردانہ وجاہت اور خوبصورتی کے ساتھ ساتھ اپنی زبردست فنی صلاحیتوں کی   Burak Özçivit  وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں جانے اور پہچانے جاتے ہیں۔

براق اوزچیویت اس وقت ڈرامہ سیریز "کورولش عثمان” میں عثمان غازی کا کردار ادا کررہے ہیں اور ٹی وی اسکرین اور ڈیجیٹل میڈیا کے پلیٹ فامرز پر چھائے ہوئے ہیں۔

آئیے اس بلاگ میں ہم آپ کو براق اوزچیویت کے بارے میں ایسے 20 دلچسپ حقائق بتاتے ہیں، جو ممکن ہے اس سے پہلے آپ نہ جانتے ہوں۔

1: براق اوزچیویت کی پیدائش  Burak Özçivit

ترک اداکار براق اوزچیویت 24 دسمبر 1984 کو ترکی کے جنوب مشرقی شہر "مرسین” میں پیدا ہوئے۔

2: براق اوزچیویت کے والدین اور خاندان  Burak Özçivit

براق اوزچیویت کے والد کا نام بلند اوزچیویت جبکہ اُن کی والدہ کا نام جہان اوزچیویت ہے۔ براق کی ایک ہمشیرہ بھی ہیں، جن کا نام بورجان دینز ہے۔

3: براق اوزچیویت کی تعلیم

براق اوزچیویت نے ابتدائی تعلیم کاظم ایسمین ہائی اسکول استنبول سے حاصل کی، جس کے بعد انہوں نے مارمرہ یونیورسٹی استنبول سے فائن آرٹس میں گریجوایشن مکمل کی، اور ساتھ ہی ماڈلنگ شروع کردی۔

4: براق اوزچیویت کا پیشہ

ترک اداکار براق اوزچیویت ایک معروف پروفیشنل ٹی وی ایکٹر، ماڈل، پروڈیوسر اور انٹرپرینیور ہیں۔

5: براق اوزچیویت کا پہلا ڈرامہ

خوبصورت اور فنی صلاحیتوں سے مالا مال براق اوزچیویت نے اپنے فنی سفر کا آغاز ٹی وی ڈرامہ "ایکسی 18” سے کیا۔ جس کے بعد براق "زورکی کوجا، اہانت اور بابا اوجاع میں بھی جلوہ گر ہوئے۔

6: براق اوزچیویت کا فنی کیریر

سال 2015ء میں براق نے ڈرامہ "قرہ سیودا” (اندھی محبت) میں کمال سوئیدیرے کا کردار ادا کیا۔ براق اوزچیویت نے ترک ڈرامہ سیریز میرا اسلطان (مہتشم یوزل) میں مالقوج اوغلو بے کا کردار ادا کرکے شہرت حاصل کی۔

براق نے فلم "مسلط” کے علاوہ ٹی وی سیریز "کوچک سیرلار” میں بھی کام کیا۔

لیکن براق کو اصل شہرت ٹی آر ٹی ون کے تاریخی جنگی ڈرامہ سیریز "کورولش عثمان” سے ملی، جس میں وہ سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان غازی کا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

7: براق اوزچیویت کا اسکینڈل، منگنی اور شادی

براق اپنی مردانہ وجاہت اور دلکش مونچھوں کی وجہ سے خواتین میں بڑے مقبول ہیں، تاہم فنی سفر کے دوران براق کا کوئی اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔

براق اوزچیویت نے 9 مارچ 2017ء کو جرمنی میں ماڈل اور اداکارہ فخریہ اوجن سے منگنی کی۔ ساڑھے تین ماہ بعد 29 جون 2017 کو دونوں استنبول میں رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔

8: براق اوزچیویت کی اولاد

فخریہ اوجن سے براق اوزچیویت کا ایک بیٹا 13 اپریل 2019 کو پیدا ہوا، جس کا نام "کران اوزچیویت” ہے۔

9: براق اوزچیویت کی قومیت و مذہب

براق اوزچیویت کی قومیت ترک اور مذہب اسلام ہے۔

10: براق اوزچیویت کا قد، جسامت

براق اوزچیویت دراز قامت اور کسرتی (اتھلیٹک) بدن کے مالک ہیں، براق کا قد 6 فٹ (186 سینٹی میٹر) ہے۔

11: براق اوزچیویت کی رنگت

براق اوزچیویت سفید رنگت کے مالک ہیں۔

12: براق اوزچیویت کے بالوں کا رنگ

براق اوزچیویت گھنے اور سیاہ بالوں کے مالک ہیں۔

13: براق اوزچیویت کی آنکھوں کا رنگت

براق اوزچیویت کی آنکھوں کی رنگت براؤن (بھوری) ہے۔

14: براق اوزچیویت کا وزن

براق اوزچیویت ایک سمارٹ اداکار ہیں، ان کا وزن 76 کلو (165 پونڈ) ہے۔

15: براق اوزچیویت کا برج اور ستارہ

براق کا برج جدی (کیپری کارن) ہے۔

16: براق اوزچیویت کا مزاج

براق اچھے مزاج اور "گُڈ سینیس آف ہیومر” کے مالک ہیں۔ براق دوستوں کے دوست ہیں اور دوستوں کی محفل میں ہنسی مزاق لگائے رکھنا براق کی عادت ہے۔

17: براق اوزچیویت کے سوشل میڈیا لنکس

براق کتنے مقبول اداکار ہیں، اس کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے اداکاروں مین سے ایک ہیں۔

انسٹا گرام پر براق کے فالوورز کی تعداد 1 کروڑ 65 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ ان کے سوشل میدیا لنکس دج

ذیل ہیں۔

Instagram: https://www.instagram.com/burakozcivit/

Twitter: https://twitter.com/burakozcivit

Facebook: https://www.facebook.com/burakozcivit/

E-Mail: businessmailturkey@gmail.com

18: براق اوزچیویت کے اعزازات

سال 2003 اُس وقت براق اوزچیویت کیلئے زبردست خوشخبریاں لایا، جب انہیں ایک ہی سال میں پہلے ترکی کا ٹاپ ماڈل منتخب کیا گیا، اور پھر ورلڈ سیکنڈ ٹاپ ماڈل کا اعزاز حاصل ہوا۔

19: براق اوزچیویت کا کاروبار

سال 2014 میں براق اوزچیویت نے "بیلی بیری ڈونر” کے نام سے فاسٹ فوڈ چین کا آغاز کیا، جس کی اب کئی شاخیں پھیل چکی ہیں۔ بُراق اوزچیویت "بی آر کیز پروڈکشن” کے پروڈیوسر بھی ہیں۔

اس کے علاوہ براق پیپسی، کلیئر شیمپو اور دیگر کئی بڑے مصنوعات ساز اداروں کے برانڈ ایمبیسیڈر بھی ہیں۔

20: براق اوزچیویت کی دولت کا اندازہ

گزشتہ برس براق اوزچیویت کی دولت کا اندازہ تیس لاکھ امریکی ڈالر لگایا گیا تھا۔ کورولش عثمان کے بعد اب اس دولت میں کئی گنا اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

Malan Hatun

کورولش عثمان

کورولش عثمان

کورولش عثمان

Leave A Reply

Your email address will not be published.