Ultimate magazine theme for WordPress.

کیریر میں انفرادیت اور پہچان کیسے بنائیں؟ Earn Money with Success

تحریر: مصطفے صفدر بیگ

513

اللہ تعالی ہر انسان کو صلاحیتوں، خوبیوں اور قابلیت میں دوسرے سے منفرد اور مختلف بنایا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ زندگی میں انسان کی کامیابی  Earn Money with Success میں جو چیز بڑا اہم کردار ادا کرتی ہے، وہ ہوتی ہے، اُس کی انفرادیت اور پہچان۔ 

 

لیکن اہم ترین سوال یہ ہے کہ کامیاب ہونے کیلئے کسی بھی شعبے میں اپنی انفرادیت اور پہچان کیسے قائم کی جائے؟ تو اس بلاگ میں آپ کو یہی جاننے کا موقع ملے گا۔

اس موضوع پر پاکستان کے معروف ٹرینر اور موٹیویشنل اسپیکر سر مصطفے صفدر بیگ کی گفتگو سننے کیلئے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔

یاد رکھیں کہ جو لوگ اپنی انفرادیت کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں میں استعمال کرتے ہیں، وہ زندگی کی دوڑ میں بہت آگے جاتے ہیں اور ان کے نام کا ڈنکا ہر طرف بجتا ہے۔

ممکن ہے کہ آپ اپنے کیریر، بزنس یا دھندے میں ایک سے زیادہ کام کررہے ہوں، یعنی ایک سے زیادہ پراڈکٹس بنارہے ہیں، تو اس پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

آپ کی انفرادیت، آپ پہچان

آپ چاہیں جتنے مرضی کام کریں، یا جتنی مرضی زیادہ اشیاء بنائیں، لیکن یہ عادت اختیار کریں کہ کم از کم ایک چیز ایسی ضرور بنائیں کہ اس جیسی چیز کوئی دوسرا نہ بناسکتا ہو۔ یہی اپ کی انفرادیت ہوگی۔

آپ ایک گھریلو خاتون کی مثال لے لیں، ایسی خواتین بہت کم ملیں گی، جو ہر چیز بڑی کمال کی بناتی ہوں، لیکن ہر خاتون کوئی ناں کوئی ایسی چیز لازمی بناتی ہوگی، جس کا ذائقہ سبھی بہت پسند کرتے ہوں گے۔

عموما گھر والے وہ خاص چیز بنانے کیلئے اُسی خاتون کو کہتے ہیں کہ بھئی پلاؤ کھانا ہے تو پھر تو بڑی آپا کے ہاتھ کا ہی بنا ہو اور اگر آلو والے پراٹھے ہوں تو بس چھوٹی خالہ کے ہاتھ بنے ہوں۔ یہی انفرادیت اور یہی پہچان ہوتی ہے۔

کاروبار میں انفرادیت اور پہچان Earn Money with Success

اسی طرح پاکستان کے مختلف علاقوں کی مٹھائی کی بہت سی دکانیں مشہور ہیں۔ مثال کے طور پر ملتان کے حافظ کے سوہن حلوے کو ہی لے لیں۔

حافظ کی یہ دکان ہر طرح کی سویٹس تیار کرتی ہے لیکن سارا ملک جانتا ہے کہ سوہن حلوہ اگر کوئی بناتا ہے تو وہ حافظ کا سوہن حلوہ ہی ہے۔

اِسی طرح اچھا کھانا کھانے والوں سے پوچھیں تو وہ آپ کو بتادیں گے کہ نہاری کس ہوٹل کی اچھی ہے؟ پائے کس ہوٹل کے لاجواب ہیں؟ بریانی کہاں سے سب سے اچھی ملے گی؟ کڑاہی گوشت بنانے میں بٹ کڑاہی کا نام سارے پاکستان میں مشہور ہے۔

یاد رکھیں کہ اگر آپ کاروبار میں نئے ہیں تو اس کیلئے یہ ضروری نہیں کہ آپ کسی نئی چیز کا انتخاب کریں اور پھر اسے بہترین بنانے کی کوشش کریں۔

آپ اپنی پہچان کیسے بنائیں گے؟

آپ پہلے سے موجود یا دستیاب کسی بھی ایسی چیز یا سروس کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ بس آپ اُس پراڈکٹ یا سروس کو منتخب کریں، جس میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے نام اور پہچان پیدا کرسکیں۔ کام شروع کرنے سے پہلے یہ کام کریں

  1. اپنے پسندیدہ کام کی تربیت حاصل کریں۔
  2. اس کام کے بارے میں سب کچھ سیکھنے کی کوشش کریں۔
  3. اس کام کی بار بار مشق کریں۔
  4. اپنے کام کا بار بار تجزیہ کرکے اُس میں نکھار لاتے چلے جائیں۔
  5. یہاں آپ اپنے کام کا صرف تنقیدی جائزہ ہی نہ لیں، بلکہ بے رحم انداز میں جائزہ لیں۔
  6. اس ایک کام کی باریک سے باریک اور معمولی سے معمولی غلطی کو بھی نظروں سے اوجھل یا نظر انداز نہ کریں۔

اس طرح آپ ایک ایسی چیز بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے کہ اُس جیسی چیز کوئی دوسرا نہ بناسکتا ہوگا۔ آہستہ آہستہ یہ چیز یا سروس ہی اپ کی پہچان بن جائے گی۔

دفتری ملازمت میں پہچان کیسے بنائیں؟ Earn Money with Success

 

یاد رکھیں کہ دنیا میں جتنے بھی کامیاب لوگ ہیں یا امیر ہیں تو کم از کم وہ ایک کام ایسا ضرور کرتے ہیں کہ دنیا میں اُس جیسا اور کوئی کام نہ کرتا ہو۔

میں ایک دفتر میں کام کرتا تھا، جہاں تقریبا اسی فیصد لوگ اسی طرح محنت سے کام کرتے تھے، لیکن کسی کو ترقی نہیں ملتی تھی، ہمارے بہت بعد ایک معمولی صلاحیت کا حامل ایک نوجوان آیا اور اپنی خوش آمد کی وجہ سے وہ سب سے آگے نکل۔

میں آپ کو یقین سے کہہ سکتا ہوں ہوں کہ میں نے آج تک اُس جیسا خوش آمدی شخص نہیں دیکھا۔ آپ اس نوجوان کو بھی اس فارمولے پر پرکھ سکتے ہیں۔

میں آپ کو محنت کی بجائے خوش آمد کرنے کی تلقین تو نہیں کروں گا لیکن لائٹر نوٹ میں اتنا ضرور کہوں گا کہ اگر آپ یہی کرنا چاہتے ہیں تو پھر اس میں بھی ایسی "محنت” کریں کہ کوئی آپ کا مقابلہ نہ کرسکے۔

کہا جاتا ہے کہ شاندار کام یا پراڈکٹ بذات خود ایک صلہ ہوتی ہے، لیکن اس کے علاوہ

  • یہ آپ کو زیادہ دولت بھی دیتی ہے
  • زیادہ عزت و احترام بھی دیتی ہے
  • آپ کو خود اپنی قدر و منزلت کا بھی احساس ہونے لگتا ہے
  • آپ کو انفرادیت اور پہنچانے جانے کا فخریہ احساس ہوتا ہے

آپ کو یہ بھی احساس ہوتا ہے کہ آپ نے زندگی میں وہ کچھ حاصل کرلیا، جو کوئی اور حاصل نہ کرسکا اور یہ احساس کسی بھی مادی فائدے یا دولت سے کہیں زیادہ بڑھ کر ہوتا ہے۔

اگر اپ بھی اپنی انفرادیت قائم کرکے اپنی پہچان بنانا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں اگر آپ کو راہنمائی درکار ہے تو درج ذیل ویڈیو لنک کو ضرور کلک کریں۔

ایک اہم بات

اور آخر پر ایک اہم بات یہ کہ اگر آپ کو یہ بلاگ مفید اور اچھا لگا ہو تو اِسے اپنے حلقہ احباب میں یعنی فیس بُک اور وٹس ایپ پیجز اور گروپس پر شیئر کردیں۔ ممکن ہے اِس طرح اُن میں سے کسی کا بھلا ہوجائے گا، اور آپ کا ایک شیئر ہی آپ کیلئے صدقہ جاریہ بن جائے۔

ہماری دُعا ہے کہ اللہ تعالی آپ کیلئے آسانیاں پیدا فرمائیں اور آپ کو دوسروں میں آسانیاں بانٹنے والا بنائیں، آمین۔

Business Ideas in Pakistan

Be Successful in Career

Leave A Reply

Your email address will not be published.