زندگی میں کامیاب ہونا، پیسہ کمانا اور بہت زیادہ پیسہ کمانا کبھی آرٹ ہوتا ہے اور کبھی سائنس ہوتا ہے۔ جو اس بات کو سمجھ لیتا ہے، جو ان دونوں میں سے کسی ایک چیز پر (دولت کی آرٹ یا سائنس پر) عبور حاصل کرلے، اس کیلئے کامیاب بننا مشکل نہیں رہتا۔ یاد رکھیں کہ دولت کمانے اور کامیابی کے 5 اصولہیں۔
جو شخص اپنی زندگی میں آرٹ اور سائنس میں سے کسی ایک کو سمجھ لے تو اس کیلئے پیسے کمانا کچھ مشکل نہیں رہتا اور جو ان دونوں باتوں کو سمجھ لے تو اس کیلئے ڈھیروں دولت کمانا بائیں ہاتھ کا کام بن جاتا ہے۔
دولت کی سائنس سے نابلد !
مثال کے طور پر ایسے لوگ جو اپنی دکان میں ایک ہی سودا (پراڈکٹ یا آئٹمز) رکھ کر بیچنے کیلئے بیٹھ جائیں، ان کیلئے زیادہ پیسے کمانا مشکل ہوجاتا ہے، لیکن اس کے برعکس اگر وہ شخص اپنی دکان میں ایک سے زائد چیزیں (پراڈکٹس یا آئٹمز) رکھ کر بیچے گا تو پھر اس کیلئے پیسے کمانا کچھ مشکل نہیں ہوگا۔
کہا جاتا ہے کہ دو طرح ے لوگ ہوتے ہیں۔ ایک وہ جو کوئی چیز اس لیے بناتے ہیں کہ پیسہ کمایا جائے، اس لیے وہ زیادہ چیزیں بناتے ہیں تاکہ زیادہ پیسہ کمایا جاسکے۔
وہ جو کچھ بنارہے ہوتے ہیں، اُنہیں اس سے کچھ غرض نہیں ہوتی کہ وہ کیا بنارہے ہیں؟ بس جب تک انہیں اس چیز سے پیسے مل رہے ہوتے ہیں، وہ ایسی چیزیں بنائے چلے جاتے ہیں۔
دولت کی سائنس سمجھنے والے کیا کرتے ہیں؟
دوسرے وہ لوگ ہوتے ہیں کہ جو پیسے اس لیے کماتے ہیں کیونکہ زیادہ پیسوں سے انہیں زیادہ اشیاء بنانے کا موقع مل جاتا ہے۔ زیادہ پیسے آتے ہیں تو وہ اپنی مصنوعات کو بہتر بناتے ہیں، ان کا معیار بلند سے بلند تر کرتے چلے جاتے ہیں۔
- یہ لوگ ایک کتاب لکھنے کے بعد وہ دوسری کتاب لکھنا چاہتے ہیں۔
- یہ لوگ ایک گانا گانے کے بعد ملنے والے پیسوں سے دوسرا بہتر گانا گانا پسند کرتے ہیں۔
- یہ لوگ ایک فلم بنانے کے بعد وہ کوئی دوسری اور پہلے والی فلم سے بہتر فلم بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔
- ایسے لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ جو وہ بنارہے ہیں، وہ بہتر سے بہتر ہوتی چلی جائے۔
- ایسے لوگ اس طرح کی کپمنی بنانے کی خواہش رکھتے ہیں جو سب سے بہترین چیزیں بنانے میں مشہور ہو۔
ان لوگوں کیلئے پیسہ کمانا دراصل اس کمپنی، ادارے یا دکان کو دنیا کی بہترین، کمپنی، ادارہ یا دکان بنانا ہوتا ہے۔
دولت کمانے کی سائنس کے 5 اصول
دنیا کے تمام کامیاب ترین افراد دولت کمانے میں بڑے "آرٹسٹس اور سائنسدان” ثابت ہوئے ہیں۔ یہ کامیاب لوگ وہی ہیں جو دوسرے والے لوگ ہیں، وہ صرف پیسہ کماکر بینک بیلنس نہیں بڑھاتے چلے جاتے، بلکہ درج زیل پانچ اصولوں پر عمل کرتے ہیں۔
- یہ لوگ ان پیسوں سے نت نئی ٹیکنالوجی خریدتے ہیں
- یہ بہترین دماغ (انجینیئر، کاریگر، مکینک، یعنی ہیومین ریسورس) کو ہائیر کرتے ہیں۔
- یہ لوگ اپنی پراڈکٹ کو نمبر ون بنانے میں جتے رہتے ہیں۔
- یہ لوگ اپنی کمپنی یا ادارے کو دنیا کا بہترین ادارہ بنائے چلے جاتے ہیں۔
- یوں بہترین کمپنی یا ادارہ اپنے مالک کو امیر ترین اور کامیاب بھی بنادیتا ہے۔
اگر آپ بھی زیادہ سے زیادہ دولت کمانا چاہتے ہیں، تو "کمایا اور کھالیا والی پالیسی” چھوڑ کر اپنی اِس کمائی ہوئی رقم میں سے ضرورت سے زائد رقم دوبارہ اُسی کام میں لگاتے چلے جائیں، اور یہ عادت ساری زندگی نہ چھوڑیں۔
ایک اہم بات
اور آخر پر ایک اہم بات یہ کہ اگر آپ کو یہ بلاگ مفید اور اچھا لگا ہو تو اِسے اپنے حلقہ احباب میں یعنی فیس بُک اور وٹس ایپ پیجز اور گروپس پر شیئر کردیں۔ ممکن ہے اِس طرح اُن میں سے کسی کا بھلا ہوجائے گا، اور آپ کا ایک شیئر ہی آپ کیلئے صدقہ جاریہ بن جائے۔
ہماری دُعا ہے کہ اللہ تعالی آپ کیلئے آسانیاں پیدا فرمائیں اور آپ کو دوسروں میں آسانیاں بانٹنے والا بنائیں، آمین۔