Ultimate magazine theme for WordPress.

کورولش عثمان کی 42 ویں قسط ، عثمان کا نیا منصوبہ، گوکتوغ کی شہادت؟

493

کورولش عثمان کی قسط نمبر 42 میں کیا ہوسکتا ہے۔ آئیے اس بلاگ میں اپ کو بتاتے ہیں۔ یہ جاننے کیلئے سب سے پہلے اپ کو یہ دیکھنا ہوگا کہ کیا عثمان اور گوکتوغ کی لڑائی حقیقی تھی یا کسی منصوبے کے تحت ڈرامہ تھی۔

ہم سمجھتے ہیں کہ عثمان غازی اور سپہہ سالار گوکتوغ کی لڑائی واضح طور پر ڈرامہ تھی۔ اگر ایسی بات ہے تو عثمان غازی اور گوکتوغ کا منصوبہ کیا ہے؟

منصوبے کی وجوہات اور دلائل

کورولش عثمان قسط نمبر 42

اگر عثمان نے واقعی گوکتوغ کو مارکر نکالنا ہوتا تو وہ فلاطیوس کیے فرار کے بعد پہلی ہی ملاقات میں اُسے کے ساتھ ایسا سلوک کرتا، مگر ایسا نہیں کیا گیا۔

جب ائیگل تارگن خاتون کو لے لے سردار کے خیمے میں عثمان کے پاس پہنچی تو عثمان نارمل حالت میں تھا، مگر تارگن خاتون کو تھپر مارنے کے بعد گوکتوغ کے ساتھ بھی غصے سے پیش ایا اور اُسے بھی تھپڑ جڑ دیا۔

گوکتوغ نے بھی عثمان کے اِس ڈرامے میں اُس کا پورا پورا ساتھ دیا۔ بعد میں جب عثمان بالا خاتون کے ساتھ ملتا ہے اور اُسے کہتا ہے کہ کیا تارگن خاتون کو آزاد کردینے سے میرا کوئی اور مقصد نہیں ہوسکتا ؟

تو بالا خاتون کو اِس جواب سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ یہ سب ڈرامہ تھا اور گوکتوغ کو حقیقت میں قبیلے سے نہیں نکالا گیا۔

عثمان کا اصل منصوبہ کیا ہے؟

تو واپس قسط نمبر 41 میں چلیں، جہاں عثمان دسترخوان پر گندوز اور ساوچی سے نیکولا کو صلح کا پیغام بھیجنے کا کہہ رہا ہے۔ عثمان کہتا ہے کہ "نیکولا سمجھے گا کہ وہ ہمیں اپنے جال میں پھنسا رہا ہے، جبکہ ہم اُسے اپنے جال میں پھنسائیں گے”۔

تو اب ہوگا کیا؟ تو اب یہ ہوگا کہ ممکنہ طور پر تارگن قبیلے سے نکل کر غصہ میں نیکولا کے پاس جائے گی یا کسی دوسرے طریقے سے نیکولا کے پاس پہنچ کر اُسے بتائے گی کہ عثمان نے اپنے سپہہ سالار گوکتوغ کو قبیلے سے نکال دیا ہے۔

اس طرح نیکولا گوکتوغ سے مل کر اُس سے قبیلے کے بارے میں معلومات لے کر یا اُسے ساتھ ملاکر قائی قبیلے کے خلاف اپنا جال بننے کی کوشش کرے گا۔

اس دوران گوکتوغ عثمان کے اصل منصوبے پر کام کرے گا، یعنی وہ ایناگول قلع کی کمزوریاں تلاش کرے گا اور معلومات حاصل کرے گا کہ اُسے کیسے حاصل کیا جاسکتا ہے؟

ایناگول قلع کب فتح ہوگا؟

دستر خوان پر عثمان غازی نے جو ایناگول قلع فتح کرنے کی بات کی تھی تو گوکتوغ کو قبیلے سے نکالنا دراصل اُسی منصوبے کی تیاری کا حصہ تھا۔

ترک سرداروں کو شہید کیے جانے کے بعد عثمان اب ایناگول قلع اکیلا ہی فتح کرے گا اور اِس میں سب سے اہم حصہ اور کردار گوکتوغ کا ہوگا۔

ممکنہ طور پر یہ قلع اس سیزن کی اختتامی اقساط میں فتح ہوگا۔ یوں "کورولش عثمان” کے ویوورز کو اس قلع کی فتح تک مزید پانچ چھ قسطوں تک انتظار کرنا پڑسکتا ہے۔

ساوچی اور نیکولا کی ملاقات

اس دوران ساوچی بے بھی نیکولا سے ملاقات کرکے اُسے منصوبے کے مطابق صلح کی پیشکش کرے گا، نیکولا صلح کیلئے سخت ترین شرائط رکھے گا تاکہ قائی قبیلے کا دبایا جاسکے۔

نیکولا گوکتوغ کو بھی قائی قبیلے اور عثمان کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کرے گا۔ اس کا مقصد گوکتوغ اور آزمانے کے ساتھ ساتھ قائی قبیلے کو نقصان پہنچانا ہوگا۔

عثمان نیکولا کو مصروف رکھ کر اپنی تیاریاں جاری رکھے اور جب تک یکولا کو سمجھ آنے لگے گی تو تب تک بہت دیر ہوچکی ہوگی اور وہ شکست کے دھانے پر پہنچ چکا ہوگا۔

فلاطیوس کا کیا بنے گا؟

کہا جارہا ہے کہ عثمان نے یہ سارا منصوبہ بازنطینی کمانڈر فلاطیوس کو پکڑنے کیلئے بنایا ہے۔
لیکن ایسا نہیں ہے کیونکہ فلاطیوس اتنا بڑا اور اہم کمانڈر نہیں کہ اُسے پکڑنے کیلئے عثمان اپنے سپہہ سالار کو اس طرح استعمال کرے۔

اس لیے یہ واضح ہے کہ عثمان اور گوکتوغ کا منصوبہ کسی بڑے مقصد کیلئے ہے۔

کیا گوکتوغ شہید ہوجائے گا؟

ارطغرل غازی دیکھنے والے جانتے ہیں بالکل اِسی طرح کی صورتحال ارطغرل غازی کے تیسرے سیزن میں دیکھنے میں آئی تھی، جب ترگت نے سیمن کی جاسوسی کیلئے کردار ادا کیا تھا۔

اس سیزن میں ترگت تو جان بچاکر واپس آگیا تھا، لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا گوکتوغ اپنی مہم میں شہید ہوجاتا ہے یا ترگت کی طرح بچ کر واپس آنے میں کامیاب ہوجاتا ہے؟

آپ اس سلسلے میں کای سمجھتے ہیں، کمنٹ باکس میں ضرور لکھیں۔

Malhu Hatun History in Urdu

Leave A Reply

Your email address will not be published.