ٹیکنالوجی اور سائنس میں نت نئی ایجاد کی وجہ سے دنیا مسلسل ترقی کی معراج کی جانب گامزن ہے۔ جس طرح سال 2020 میں ٹیکنالوجی کی Gadgets 2021 دنیا میں سفر جاری رہا اور کئی نئے گیجٹس نے عوام میں زبردست پذیرائی حاصل کی۔
اسی طرح رواں برس 2021 میں بھی کئی ایسے نئے گیجٹس آرہے ہیں، جو فروخت اور استعمال کے کئی ریکارڈز قائم کریں گے۔
ریکارڈز قائم کرنے کے ساتھ یہ گیجٹس شہریوں کی زندگیوں کو مزید باسہولت اور زبردست بنادیں گے۔ اس بلاگ میں ہم ایسے ہی 7 گیجٹس کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔
1: سپرے کیئر بینڈ
مہلک وبا کے اس دور میں اپنے پاس ہر جگہ سینی ٹائزر سنبھال کر رکھنا کتنا مشکل لگتا ہے، ویسے بھی اگر آپ کسی سے ہاتھ ملاکر فورا پرس سے سینی ٹائزر نکال کر استعمال کریں گے تو دیکھنے والے کو شاید برا لگے۔
تو اب اس مقصد کیلئے بھی ایک نیا اور زبردست گیجٹ اس سال ریلیز کیا جارہا ہے، جسے "سپرے کیئر بینڈ” کا نام دیا گیا ہے۔
اس گیجٹ کو آپ گھری یا بینڈ کی طرح کلائی پر باندھ سکیں گے۔ اس کا بٹن دبانے سے آپ کے ہاتھوں پر خود بخود سینیٹائزر کا چھڑکاو ہوجائے گا۔
اس بینڈ میں استعمال ہونے والا سینیٹائزر 40 چھڑکاو کرنے کے بعد آسانی کے ساتھ "رِی فِل” کیا جاسکے گا۔ اس کی مدد سے آپ اپنے ہاتھوں کے ساتھ ساتھ کسی بھی جگہ چھڑکاو کرسکیں گے۔
2: ایپل ایئر ٹیگز
ہم اکثر اپنی چابیاں، پرس اور بٹوے کہیں رکھ کر بھول جاتے ہیں۔ اسی طرح ایئرپورٹس پر ضروری سامان والا بیگ گم ہونا بھی معمول کی بات ہے۔ تو ایسے لوگوں کیلئے ایپل ٹریکنگ والا زبردست گیجٹ "ایپل ایئر ٹیگز” لارہا ہے۔
صارفین یہ ایئر ٹیگز اپنے کی رنگز، بٹووں، پرس، موبائل، اور سفری بیگز کے ساتھ اٹیچ کرسکیں گے۔
اِن ٹریکنگ ٹیگز میں جی پی ایس، بلیو ٹوٹھ اور ایپل او یا سسسٹم انٹی گریٹ ہوگا۔ ایک ایپ "فائند مائی فون” کے ذریعے صارفین کو اپنی چیزیں ڈھونڈنے اور پہچاننے میں بہت آسانی ہوگی۔
گم شدہ اشیاء کی تلاش کیلئے ان ٹریکنگ ٹیگز میں "الٹرا وائڈ بینڈ ریڈیو” کا استعمال کیا جائے گا۔
3: ون پلس سمارٹ واچ
ون پلس نے انڈرائیڈ سمارت فونز کی مارکیٹ میں پہلے ہی خاصہ غلبا حاصل کرلیا ہے، کیونکہ یہ برانڈ ناصرف سستا ہے، بلکہ زبردست خوبیوں سے بھی مالا مال ہے۔
ون پلس کے سی ای او "پیٹ لاو” کی ایک ٹویٹ کے مطابق ون پلس سال 2021 کے آغاز میں ریلیز کیا جائے گا۔ ممکنہ طور پر اسے ون پلس 9 سیریز کے سمارٹ فونز کے ساتھ ہی لانچ کیا جائے گا۔
ون پلس سمارٹ واچ میں اینڈرائید او ایس استعمال کیا جارہا ہے، جو آئی فون کے ساتھ مسابقت رکھتا ہے۔
4: ورچوئیکس اومنی ون (وی آر ٹریڈمل)
آپ گھر میں یا کسی فٹسنس سنٹر میں ٹریڈمل پر جوگنگ کررہے ہوں تو اکثر بوریت کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اسی بوریت کا حل ورچوئیکس اومنی ون (وی آر ٹریڈمل) کی مدد سے نکالا جارہا ہے۔
اس ٹریڈمل پر آپ 360 ڈگری ورچوئل رئیلٹی کا تجربہ کرسکیں گے۔ آپ ایک سمت کی بجائے وی آر میں دیے گئے راستوں پر 360 ڈگری میں جوگنگ کرسکیں گے۔
اس کا قطر صرف 4 فٹ رکھا گیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ اپ اسے گھر میں بھی بآسانی استعمال کرسکیں گے۔
یہ ٹریڈمل آپ کے بھاگنے، جھکنے، دوڑنے اور چلنے کی حرکات کو ریکارڈ بھی کرتا رہے گا، جسے اپ بعد میں آسانی سے دیکھ سکتے ہیں۔
5: زوکس اے پی وی (اٹانومس پرسنل وہیکل)
مختصر سفر جیسا کہ اگر اپ نے اپنے قصبے وغیر میں کرنا ہے، مارکیٹ یا گھومنے پھرنے جانا ہو تو اس کے لیے بڑی گاڑی پر جانا اکثر لوگوں کیلئے ذرا مشکل اور ناپنسدیدہ کام ہوتا ہے۔
تو اس کے حل کیلئے اس سال لانچ کیا جارہی ہے ایک زبردست گاڑی جسے زوکس اٹانومس پرسنل وہیکل کا نام دیا گیا ہے۔
اس میں کہیں آنا جانا آپ کیلئے ایک زبردست تفریح، بھرپور حفاظت اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ہوگا۔ اس گاڑی میں دو بینچ نما صوفے رکھیں گئے ہیں، جو گاڑی میں سوار تمام مسافروں کیلئے ایک جیسی سہولت اور سکون کا باعث ہوں گے۔
ان نئے انے والے گیجٹس میں اگر آپ کوئی خریدنا چاہیں تو کمنٹ باکس میں ضرور بتائیں۔