اسلام آباد (رائٹ پاکستان نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کپتان بابر اعظم کی ٹوئٹر پر نئی تصاویر وائرل ہوگئی ہیں، جس نے ثابت کیا ہے کہ کرکٹر بابر اعظم ایک شاندار بلے باز تو ہیں ، لیکن اس کے ساتھ ساتھ زبردست اور اسٹائلش شخصیت کے بھی مالک ہیں۔
پی ایس ایل سکس کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ ہیش ٹیگ کے ساتھ بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی دو تصاویر اپ لوڈ کی ہیں۔
Its the draft day #PSL6 🔥 pic.twitter.com/ZMxhxHHJ17
— Babar Azam (@babarazam258) January 10, 2021
بابر اعظم "دی اسٹائلش”
ان تصاویر میں اپنی گاڑی کے ساتھ کھرے ہیں۔ انہوں نے وفید رنگ کے اِنر کے ساتھ آف وائٹ رنگ کی جرسی اور بلیک رنگ کا ٹراؤزر زیب تن کررکھا ہے۔
بابر اعظم نے ایک تصویر بڑے اسٹائل کے ساتھ سائد پوز میں جبکہ دوسری کیمرے کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے کھنچوائی ہے۔
بابر اعظم کے بال بھی ہلکے ہلکے وائٹ رنگ میں رنگے ہیں اور انہوں نے وائٹ رنگ کے ہی شوز بھی پہن رکھے ہیں۔
بابر اعظم نے کلائی پر گھری بھی باندھ رکھی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے وجیہہ کپتان بابر اعظم کا عکس ان کی گاری کے شیشوں میں بھی دکھائی دے رہا ہے۔
کیپٹن پاکستان کرکٹ ٹیم ان تصویروں میں کافی پرعزم دکھائی دے رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صارفین نے بابراعظم کی تصاویر کو بہت پسند کیا ہے۔
بابر کو بادشاہ کیوں کہا جاتا ہے؟
بابر اعظم کی فین اور ٹوئٹر صارف حورما کاتم نے لکھا ہے کہ "دیکھو، یہی وجہ ہے کہ بابراعظم کو بادشاہ کہا جاتا ہے۔
ایک صارف فراز حیدر چشتی نے تو ان کی اِس تصویر کو اپنے موبائل پر وال پیپر بناکر نئے وال پیپر دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ایک اور صارف نوریمہ خانم نے لکھا کہ "اگر ببر شیر کا اسٹائل میں کوئی چہرہ ہوتا تو وہ بعین بابر اعظم جیسا ہوتا ہے”۔
بابر اعظم دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے پاکستان کے کامیاب بیٹسمینوں میں سی ایک اور پاکستانی ٹیم کے کپتان بھی ہیں۔ وہ گاہے بگاہے ٹوئٹر پر اپنی پوسٹیں شیئر کرتے رہتے ہیں۔