دنیا کے تمام ناکام اور دولت کمانے کی دوڑ میں پیچھے رہ جانے والوں میں ایک مشترکہ لیکن بری عادت پائی جاتی ہے اور یہ عادت ہوتی ہے کامیاب زندگی کے مددگار اصول دوسروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی سکت رکھنے کے باوجود آسانیاں پیدا نہ کرنے کی خصلت۔
اسی طرح دنیا کے تمام دولت مند اور کامیاب افراد میں ایک ایسی مشترکہ عادت پائی جاتی ہے، کہ انہیں کامیاب اور امیر بنانے کیلئے یہ ایک عادت ہی دوسری تمام عادات پر بھاری پڑتی ہے۔ یہ عادت ہوتی ہے دوسروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی عادت۔
کامیاب زندگی کے مددگار اصول موضوع پر پاکستان کے معروف ٹرینر اور موٹیویشنل اسپیکر سر مصطفے صفدر بیگ کی گفتگو سننے کیلئے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔
ناکام لوگوں کی عام نشانیاں
آپ یقینا حیران ہوں گے کہ ناکام لوگوں میں ایک خامی مشترک جو دیکھی گئی ہے وہ یہ ہے کہ وہ دوسروں کی مدد پر آمادہ نظر نہیں آتے۔
ایسے لوگوں کے ہاتھ اگر کوئی گر ہاتھ لگ جائے تو وہ کسی دوسرے کو بتاتے نہیں، چھوٹے چھوٹے شارٹ کٹس کو گیدڑ سنگھی سمجھ کر اپنے دامن میں چھپائے رکھتے ہیں، نسخوں کو صدیوں سے سینہ بہ سینہ چلے آنے والے راز بنادیتے ہیں۔
ہوتا پھر یوں بھی ہے کہ جب انہیں اچانک موت ان لیتی ہے تو یہ راز، گر اور گیدڑ سنگھی انہیں اپنے بچوں کو منتقل کرنے کا وقت بھی نہیں ملتا۔
عموما دیکھا گیا ہے کہ کوئی اجنبی راہ چلتے راستہ پوچھ لے تو عموما لوگ اتنا معمولی سا کام کرنے کیلئے وقت نہیں نکال پاتے، اس کے برعکس مہذب معاشروں میں اگر آپ کسی سے ایڈریس پوچھ لیں اور وہ آپ سمجھا نہ پائے تو وہ خود کو مجرم سمجھنے لگتا ہے۔
کامیاب لوگوں کی عام نشانیاں
دنیا کے میں جتنے بھی کامیاب یا امیر لوگ ہیں تو ان میں ایک خوبہ یکساں پائی جاتی ہے اور وہ خوبی ہے دوسری کی مدد کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا۔
چھوٹے چھوٹے کاموں میں جو آپ آسانی سے کرسکتے ہیں، ان میں لوگوں کی مدد کرنے کیلئے تیار رہیں۔
آپ دوسروں کی چھوٹی چھوٹی مدد کرکے تو دیکھیں کہ کس طرح کامیابی آپ کے قدم چومتی ہے۔ یاد رکھیں کہ آپ زندگی میں جتنے زیادہ لوگوں کی مدد کریں گے، آپ کامیابی کے اتنا ہپی نزدیک ہوتےے چلے جائیں گے۔
کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ انسان کی زندگی کا مقصد خوش ہونا نہیں ہونا چاہیے بلکہ زندگی کا مقصد یہ ہونا چاہیے کہ آپ دوسروں کیلئے کتنے مفید یا کتنے کارآمد ہیں۔
دے آسانی ، لے آسانی
یاد رکھیں کہ اگر آپ کسی کی مدد کرنے کی ہمت اور استطاعت ہونے کے باجود کسی کی مدد نہیں کرتے تو آپ خود ناکارہ بنانا شروع کردیتے ہیں، دوسروں کی مدد کرکے اصل میں آپ خود اپنی مدد کررہے ہوتے ہیں۔
کامیاب لوگ اپنے ملازمین، اپنے کسٹمرز، کلائنٹس کو کامیاب بنانے کی کوشش کرتے ہیں، کیونکہ آپ کے ملازمین، گاہک، کلائنٹس اور ماتحت کامیاب ہوں گے تو نتیجا ہر ایک کی کامیابی میں سے تھوڑا تھوڑا سا حصہ آپ کو بہت زیادہ کامیاب بنادے گا۔
لہذا اگر آپ زندگی میں کامیاب بننا چاہتے ہیں تو اپنے اردگرد چھوٹے چھوٹے کامیاب لوگوں کی بھیڑ لگانے کی کوشش کریں، اپنے قریبی رشتے داروں، دوستوں اور مدد مانگنے کیلئے آنے والوں کی جس قدر ہوسکے مدد کرکے انہیں کامیابی کے راستے پر ڈالنے کی کوشش کریں۔
کامیاب ہونے اور دولت کمانے کیلئے یہ دوسرا اور اہم نکتہ ہے۔ اس سلسلے میں اگر آپ کو راہنمائی درکار ہے تو درج ذیل ویڈیو لنک کو ضرور کلک کریں۔
ایک اہم بات
اور آخر پر ایک اہم بات یہ کہ اگر آپ کو یہ بلاگ مفید اور اچھا لگا ہو تو اِسے اپنے حلقہ احباب میں یعنی فیس بُک اور وٹس ایپ پیجز اور گروپس پر شیئر کردیں۔ ممکن ہے اِس طرح اُن میں سے کسی کا بھلا ہوجائے گا، اور آپ کا ایک شیئر ہی آپ کیلئے صدقہ جاریہ بن جائے۔
ہماری دُعا ہے کہ اللہ تعالی آپ کیلئے آسانیاں پیدا فرمائیں اور آپ کو دوسروں میں آسانیاں بانٹنے والا بنائیں، آمین۔