Ultimate magazine theme for WordPress.

کورولش عثمان قسط نمبر 42 ، گوکتوغ اور تارگن کا منصوبہ؟ عثمان کا جوابی وار

515

کورولش عثمان قسط نمبر 41 نہایت شاندار رہی۔ اب قسط نمبر 42 میں کیا ہوگا؟ اور شائقین کے ذہنوں میں اس حوالے سے کیا کیا سوالات ہیں۔ اس بلاگ میں ہم آپ کو قسط سے پہلے بتانے کی کوشش کرتے ہیں۔

سب سے پہلے یہ دیکھیں کہ کورولش عثمان کی قسط نمبر 41 سسپنس سے بھرپور اور بری شاندار رہی۔ گزشتہ قسط میں واقعات نے بڑی تیزی سے پلٹا کھایا۔

                                              کورولش عثمان قسط نمبر 42

ہم نے گزشتہ بلاگ میں بتایا تھا کہ دندار بے ابھی سیریز کو نہیں چھوڑیں گے۔ اس کے علاوہ یہ بھی بتایا تھا کہ بامسی بے خفیہ غار پر حملے کے دوران شدید زخمی ہوجائیں گے۔

گزشتہ قسط سے معلوم ہوتا ہے کہ امنے والی قسطیں اُس سے بھی دلچسپ رہیں گی اور مختلف کرداروں کے حوالے سے بڑی پیش رفت ہوگی۔

کورولش عثمان قسط نمبر 42 بارے اہم سوالات

ہمارے خیال میں شائقین کے ذہنوں میں کورولش عثمان کی قسط نمبر 42 کے بارے میں درج ذیل سوالات ہوسکتے ہیں؟

  1. کیا گوکتوغ کو پڑنے والا تھپڑ کوئی منصوبہ ہے؟
  2. گوکتوغ اور تارگن خاتون اب کہاں گئے؟
  3. کیا یہ بامسی بے کا یہ آخری سیزن ہے؟
  4. سیریز میں جیر کوتائی کو کیا اہم کردار ملے گا؟
  5. عثمان غازی ترک سرداروں پر کیے جانے والے حملوں کا کیا جواب دیں گے۔

کیا بامسے بے الوداع ہونے والے ہیں؟

وقت آگیا ہے کہ بامسی بے سیریز کو الوداع کہہ دیں۔ بامسی بے کی جگہ جو دلچسپ، طاقتور اور اہم کردار جگہ لینے جارہا ہے، وہ منگول نومسلم جیر کوتائی ہوگا۔

قائی سردار کے ساتھ کیسے رہنا ہے، اس حوالے سے بامسی بے جیر کوتائی کو تربیت دیں گے۔ اور انے والی اقساط میں جیر کوتائی عثمان غازی کا بامسی بے ثابت ہوگا۔

آنے والی اقساط میں جہاں جیر کوتائی بامسے بے کی جگہ لے گا تو وہیں آئیگل خاتون عثمان کی تائی سیلجان خاتون کی جگہ لے لی گی۔

گوکتوغ، تارگن اور آئیگل کا معاملہ

عثمان غازی نے گوکتوغ کو جس انداز سے قبیلے سے نکالا، وہ سب کیلئے حیران کن تھا، لیکن ہم ابھی بتادیتے ہیں کہ عثمان غازی نے یہ سب کچھ ایک منصوبے کے تحت کیا ہے۔

مار کھانے کے بعد گوکتوغ کے جوابی ردعمل سے ہی ظاہر ہوتا ہے کہ وہ عثمان غازی کے کہنے پر خود ہی ڈرامہ کررہا ہے اور یہ دونوں کا کوئی منصوبہ ہے۔

ممکنہ طور پر ہوسکتا ہے کہ گوکتوغ کو تارگن خاتون اور اس کے والد پر نظر رکھنے اور ان کے منصوبے جاننے کیلئے نکالا گیا ہو۔

شائقین توقع کررہے تھے کہ گوکتوغ اور آئیگل میں تعلقات بڑھیں اور ان کی کہانی اُسی طرح اگے بڑھے، جیسے ارطغرل غازی میں اسلیحان خاتون اور ترگت آلپ کی کہانی آگے بڑھی تھی۔

تاہم ابھی فوری طور پر اس کا کوئی امکان نہیں ہے، تاہم آنے والی قسطوں میں یہ بات خارج از امکان بھی نہیں ہے۔

ترک سرداروں پر حملے کا ردعمل

قسط نمبر 41 میں بازنطینیوں اور صلیبیوں نے ترک سرداروں کو قتل کیا۔ قسط نمبر 42 میں عثمان غازی کی جانب سے اس کا بھرپور جواب دیا جاسکتا ہے۔

قسط نمبر 42 میں عثمان کے دشمنوں میں سے کوئی بڑا نام عبرتناک انجام کا شکار ہوسکتا ہے۔ عثمان کے ان دشمنوں میں آیا نکولا، فلطیوس اور کوئی دوسرا شخص اپنے انجام کو پہنچ سکتا ہے۔

یہ بھی ممکن ہے کہ عثمان پہلے اپنے دشمن کو گرفتار کرے اور پھر اُسے سوغوت لاکر چوراہے میں پھانسی پر چڑھائے۔

Yunus Emre

Leave A Reply

Your email address will not be published.