Ultimate magazine theme for WordPress.

ارطغرل غازی کی "اسلیحان خاتون” (گلسم علی) نے اپنی مخمور آنکھوں کا راز بتادیا

504

استنبول (رائٹ پاکستان نیوز) ترک اداکارہ گلسم علی عرف اسلیحان خاتون کی نئی انسٹا پوسٹ نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچادی۔ تصویر کے ساتھ  گلسم علی عرف اسلیحان خاتون نے اپنی خوابیدہ اور مخمور آنکھوں کا راز بھی بتادیا۔

سابق مس ترکی اور حسین ترک اداکارہ گلسم علی عرف اسلیہان خاتون نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر ایک نئی تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ ایک خاص ادا کے ساتھ کیمرے کی جانب دیکھ رہی ہیں۔

https://www.instagram.com/p/CJydclfFR9g/?utm_source=ig_web_copy_link

گلسم علی عرف اسلیہان خاتون اس تصویر میں سردی سے ٹھٹھرتی ہوئی بھی محسوس ہورہی ہیں۔ انہوں نے اپنے بال گرم اونی ٹوپی میں چھپارکھے ہیں اور سیاہ رنگ کی جرسی پہن رکھی ہے۔

تصویر کا بیک گراونڈ اگرچہ ‘بلَر’ ہے، لیکن اس کے باوجود پہچانا جاسکتا ہے کہ گلسم علی کسی پہاڑی کے ساتھ واقع ‘بیچ’ پر موجود ہیں اور دھوپ سینکنے باہر نکلی ہیں۔

گلسم علی کی مخمور آنکھوں کا راز

تصویر میں گلسم علی عرف اسلیحان خاتون کی آنکھیں خواب سے لبریز دکھائی دے رہی ہیں۔ گلسم علی عرف الہان خاتون نے کیپشن میں اپنی مخمور اور خوابیدہ دکھائی دینے والی آنکھوں کا راز بھی بتایا ہے۔

"سورج کی جانب منہ کرکے کھڑے ہوجائیں۔ آپ نے دائیں طرف مڑنا ہے نہ ہی آپ نے بائیں جانب مڑنے کی کوشش کرنی ہے۔ چہرہ بالکل سورج کی سمت میں رکھیں۔ آنکھیں کھولیں اور سورج کی انکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھیں”۔

"آپ نے بس ایک ہی دفعہ ایسا کرنا ہے، پھر جس طرف کیمرا ہو، اس میں دیکھیں۔ اپ کی انکھیں بالکل ویسی دکھائی دیں گی، جیسا کہ اس وقت میری اس تصویر میں نظر ارہی ہیں ۔۔۔۔ مخمور ۔۔۔۔ خوابیدہ ۔۔۔۔ نیند سے بوجھل”۔

گلسم علی عرف اسلیحان خاتون کی اس پوسٹ کو بھی شائقین نے بہت پسند کیا ہے۔ کسی نے کہا کہ سب سے خوبصورت ہے اور کسی نے کہا کہ حسن ایک تصویر میں سمٹ آیا۔

گلسم علی عرف اسلیہان خاتون کون ہیں؟

گلسم علی عرف اسلیحان خاتون بلغارین نژاد ترک اداکارہ ہیں۔ گلسم علی مس ترکی بھی رہ چکی ہیں اور اداکاری کے ساتھ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں۔

گلسم علی کو ترکی سمیت دنیا بھر میں اسل شہرت ٹی آر ٹی ون کے تاریخی ڈرامہ سیریز سے ملی۔ اس ڈرامے میں گلسم علی نے ایک ترک سردار کی بیٹی اور ترگت آلپ کی دوسری بیوی یعنی الہان خاتون کا کردار بڑی شاندار انداز میں ادا کیا۔

گلسم علی عرف اسلیحان خاتون سماجی رابطے کے اپنے اکاونٹس پر بہت فعال (ایکٹو) رہتی ہیں۔ ان کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ وہ اپنے اکاونٹس پر محض تصاویر ہی اپ لود نہیں کرتیں، بلکہ تصویر کے ساتھ بہت زبردست کیپشن دینا کبھی نہیں بھولتیں۔

کورولش عثمان قسط نمبر 42

Leave A Reply

Your email address will not be published.