استنبول (رائٹ پاکستان نیوز) ترک سپر اسٹار انگین التان دوزیاتان عرف ارطغرل غازی نے انسٹاگرام میں ایسی "کول” پوسٹ کی ہے، اُن کے دوست اور ساتھی اداکار جلن میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
اپنی نئی انسٹا پوسٹ میں انگین التان دوزیاتان عرف ارطغرل غازی کسی پرفضا مقام کے ایک تفریحی پارک میں بنی جھیل میں چوکری مارے بیٹھے ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CJspcaPg7ch/?utm_source=ig_web_copy_link
انگین التان دوزیاتان عرف ارطغرل غازی نے اس تصویر میں نیلے رنگ کی کیپ، نیلی جینز اور نیلے جوگرز پہنچ رکھے ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے لائٹ براؤن کلر کی جیکٹ بھی پہن رکھی ہے۔
انگین التان دوزیاتان عرف ارطغرل غازی دور کسی چیز کو دیکھ کر مسکرارہے ہیں اور خوش دکھائی دے رہے ہیں۔
ارطغرل (انگین) اور دوگان (جاوید) میں دلچسپ جملے بازی
ڈرامہ ارطغرل غازی میں اُن کے ساتھ کام کرنے والے اداکارہ جاوید چیتنگونار عرف دوگان آلپ نے بڑا دلچسپ کمنٹ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ "بھائی آپ شادی شدہ ہیں، آپ ایسی ‘کول’ اور پرسکون تصویر شیئر نہ کریں، کیونکہ یہ ہم جیسے کنواروں کا حق مارنے والی بات ہے”۔
جاوید چیتنگونار عرف دوگان آلپ کو دو ہزار سے زائد انسٹا صارفین نے لائک کیا، جبکہ اُن کے کمنٹ پر جواب آں غزل کے طور پر سینکڑوں لوگوں نے ملے جلے ردعمل عمل کا اظہار کیا۔
خود انگین التان دوزیاتان عرف ارطغرل غازی نے اپنے دلچسپ جوابی کمنٹ میں کہا کہ "جاوید بھائی ہمارے بڑے ہیں، انہیں نے سوچے بغیر لکھا، لیکن میرے لیے سر آنکھوں پر”۔
اپنے جواب دراصل انگین آلتان نے جاوید کے گہرے طنز کا جواب دیا تھا کہ محترم آپ بھی کوئی عمر میں چھوٹے نہیں ہیں، آپ مجھ سے عمر میں برے ہیں۔ جس پر ایک صارف نے کہا کہ یہ عمر والا معاملہ تو عورتوں میں ہوتا ہے۔
انگین التان دوزیاتان عرف ارطغرل غازی نے ایک دوسرے صارف کے کمنٹ کے جواب میں لکھا کہ "یہ ستم ظریفی ہے، بلکہ ستم ظریفی میں ستم ظریفی ہے، لوگ دل کی بات نہیں سمجھتے”۔
انگین آلتان دوزیاتان (عرف ارطغرل غازی) کون ہیں؟
ترک اداکار انگین آلتان کے کام کی فہرست کافی طویل ہے، تاہم انگین آلتان کو اصل شہرت ٹی آر ٹی ون کے ڈرامہ سیریز "دیریلش : ارتغل” سے ملی، جس میں انگین آلتان نے سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد "ارطغرل غازی” کا کاردار ادا کیا تھا۔
سال 2014 سے 2019 تک "دیریلش : ارتغل” کے 5 سیزن پیش کیے۔ اب یہ ڈرامہ سیریز پاکستان ٹیلی ویژن پر "ارطغرل غازی” کے نام سے اردو دبنگ کے ساتھ پیش کی جارہی ہے۔
انگین آلتان کو فوٹو گرافی کا بہت شوق ہے، بالخصوص وہ فطرت کی فوٹو گرافی کرنے میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں۔ کسرتی بدن کے مالک انگین آلتان کا قد 6 فٹ 1 انچ یعنی 185 سینٹی میٹر ہے۔
انگین آلتان دنیا کے مہنگے ترین اداکاروں میں سے ہیں۔ اِس وقت انگین آلتان کی دولت کا اندازہ 5 ملین (پچاس لاکھ امریکی ڈالرز) کے قریب لگایا جاتا ہے۔
انگین آلتان کو "مسلم 500 کی فہرست برائے فنون و ثقافت” کے سال 2020ء کے ایڈیشن میں دنیا کے بااثر مسلمانوں میں بھی شامل کیا گیا ہے۔
انگین آلتان باقاعدگی کے ساتھ اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنی تصاویر اور پوسٹ شیئر کرتے رہتے ہیں۔