Ultimate magazine theme for WordPress.

ایسرا بیلجیک عرف حلیمہ سلطان کو کس بات نے اتنا دُکھی کردیا؟

468

استنبول (رائٹ پاکستان نیوز) ترک اداکارہ ایسرا بلجیک المعروف حلیمہ سلطان نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر جو نئی تصویر شیئر کی ہے، اُس نے انٹرنیٹ پر تہلکہ تو مچایا ہی ہے، لیکن یہ بھی ثابت کیا ہے کہ ایسرا صرف حسین و جمیل ہی نہیں بلکہ ورسٹائل بھی ہے۔

ایسرا بیلجیک نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ ساتھی اداکارہ کے ساتھ بڑی ادا سے منہ بسورے بیٹھی ہیں، جس سے لگتا ہے کہ اُنہیں شاید کوئی دُکھ یا صدمہ پہنچا ہے۔

https://www.instagram.com/p/CJyVjRbjMVf/?utm_source=ig_web_copy_link

ایسرا بیلجیک کو کس بات نے دُکھی کیا؟

ایسرا بلجیک المعروف حلیمہ سلطان نے اپنی ہتھیلیوں کی رحل بناکر اپنا چہرہ ہتھیلیوں میں رکھا ہوا ہے، ترک ملکہ حسن تصویر میں قدرے اداس دکھائی دے رہی ہے، لیکن پوسٹ کے ساتھ ایسرا بلجیک المعروف حلیمہ سلطان نے بڑا خوبصورت کیپشن لکھا ہے۔

ایسرا بلجیک المعروف حلیمہ سلطان نے کیپشن میں دعا کی ہے کہ "ڈرامہ سیریز رامو کی نئی قسط میں تین گھنٹے باقی ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ اپ سب کو خوشیاں دکھائے”۔

اس پوسٹ میں ایسرا بیلجیک المعروف حلیمہ سلطان نے گرم ملبوسات پہن رکھے ہیں، سبزی مائل جرسی کے کف اور براؤن رنگ کے بال انتہائی پیارے لگ رہے ہیں۔

ایسرا بلجیک المعروف حلیمہ سلطان کی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جانے والی اس پوسٹ کو اُن کے مداحوں نے بہت پسند کیا ہے۔

اس پوسٹ پر ایسرا کے فینز اور چاہنے والے اُن کی خوبصورتی اور دلکشی پر ایسرا کی تعریف اور اپنی محبت کا اظہار کررہے ہیں۔ فینز اپنے کمنٹس میں یہ بھی پوچھ رہے ہیں کہ ایسرا بیلجیک کو کس بات نے دُکھی کیا ہے؟

ایسرا بیلجیک کون ہیں؟

ترک اداکارہ کا اصل نام ایسرا بیلجیک ہے، تاہم ٹی آر ٹی ون کی ڈرامہ سیریز "دیریلش ارطغرل” میں ہیروئن کے مرکزی کردار سے شہرت پانے کے بعد ایسرا کے فینز اُن کو حلیمہ سلطان کے نام سے زیادہ جانتے ہیں۔

پانچ فٹ ساڑھے سات انچ قد والی ایسرا بیلجیک عرف حلیمہ سلطان کی رنگت گوری ہے۔ ایسرا ملکوتی حسن کی مالکہ ہے، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہر کسی کے دل میں گھر کرلیا۔

تیکھے نقوش، قرمزی مسکراہٹ، صراحی جیسی گردن اور مرمریں ہونٹ والی ایسرا بیجیک عرف حلیمہ سلطان کا حسن سامنے والے پر جیسے سحر طاری کردیتا ہے۔

ایسرا نے حالیہ برسوں میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنے کروڑوں فین بنائے ہیں۔ وہ باقاعدگی کے ساتھ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

کورولش عثمان قسط نمبر 42

Leave A Reply

Your email address will not be published.