دولت ہر کوئی کمانا چاہتا ہے۔ لیکن ڈھیر ساری دولت کمانے اور ایک کامیاب شخص بننے (یا پہلا ایک کروڑ روپے کمانے) کیلئے آپ کو جو پہلا Earn Million اور اہم ترین کام کرنا ہوگا، اِس بلاگ میں آپ اُسی پہلے اسٹیپ (قدم یا اقدام) کے بارے میں تفصیل اور وضاحت سے جانیں گے۔
اس بلاگ میں آپ کو مرحلہ وار چار ایسی باتیں بھی جاننے کو ملیں گی، جو دولت کمانے اور کامیاب ہونے کے حوالے سے آپ کی سوچ بدل سکتی ہیں۔
اس موضوع پر پاکستان کے معروف ٹرینر اور موٹیویشنل اسپیکر سر مصطفے صفدر بیگ کی سیر حاصل گفتگو سننے کیلئے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔
ڈھیر ساری دولت کمانے کا پہلا گر یا پہلا اسٹیپ تو بنیادی طور پر یہ ہے کہ اگر آپ واقعی امیر بننا چاہتے ہیں تو ہر وقت دولت اور امیری کے بارے میں سوچنا چھوڑ دیں۔
آپ کہیں گے کہ ہائیں! یہ کیا بات ہوئی؟ تو آسان الفاظ میں اس کا مطلب یہ ہے کہ دولت اور امیری کو اپنے دماغ پر سوار نہ کریں۔
1: محبوب اور دولت کی خواہش ایک برابر
آپ بجا طور پر پوچھ سکتے ہیں کہ اگر دولت کے بارے میں سوچیں گے نہیں تو دولت مند کیسے بنیں گے؟
تو آپ اس بات کو ایک عاشق کی مثال سے بخوبی سمجھ سکیں گے۔ مثال کے طور پر اگر کوئی عاشق ہر وقت اپنے محبوب کے بارے سوچتا رہے، لیکن اپنے محبوب کو حاسل کرنے کیلئے عملی اقدامات کرنے کی بجائے زیادہ سے زیادہ محبوب کے حسن کے بارے میں شاعری کرنے پر ہی اکتفا کرلے۔
تو یاد رکھیں کہ کوئی عملی اقدام کرنے کی بجائے ہر وقت محبوب کی یاد میں بس سوچتے رہنے، ہجر کے قصے لکھنے اور محبوب کو سر پر سوار کرلینے والے عاشق مجنوں اور شاعر تو بن جاتے ہیں لیکن وصل کی گھڑیاں ان کے نصیب میں نہیں لکھی جاتیں۔
2: خود کو قابل بنائیں
اپنے محبوب کو حاصل کرنے کیلئے خود کو محبوب کے قابل بنانا پڑتا ہے اور اس کے راستے میں آنکھیں بچھانا پڑتی ہیں۔
خواب دیکھتے رہنے والا مرزا ہو تو وہ صاحباں کے بھائیوں کے ہاتھوں مارا جاتا ہے اور اگر سسی ہو تو اونٹوں والا پُنوں سسی کو سوتے میں چھوڑ کر بھائیوں کے ساتھ چلا جاتا ہے۔
بالکل اِسی طرح ہر وقت روپے، ڈالر، پونڈ، ریال اور درہم کے کے بارے میں سوچتے رہنے اور رات کو خواب میں بھی امریکی ڈالر کا سائن دیکھتے رہنے سے آپ کی توجہ دولت کمانے کے سے ہٹ جائے گی اور آپ بس دولت کے خبط میں مبتلا ہوجائیں گے۔
3: دولت نہیں کمائی کے طریقے سوچیں
لہذا دولت کے خبط میں مبتلا ہونے کی بجائے
- یہ سوچیں کہ دولت کمانی کیسے ہے؟
- سوچیں کہ وہ کون سے ذرائع ہوسکتے ہیں؟
- سوچیں کہ وہ کون سے کام ہوسکتے ہیں؟
- سوچیں کہ وہ کون سے طریقے ہوسکتے ہیں؟
- جن کی مدد سے آپ ڈھیر ساری دولت کماسکتے ہیں۔
4: بنیادی مقصد دولت نہیں بلکہ درست کام
اس کیلئے آپ کو سب سے پہلا کام تو یہ کرنا ہوگا کہ دولت کو بنیادی مقصد بنانے کی بجائے، درست کام کو اپنا بنیادی مقصد بنالیں
یقینا جس دن آپ نے اپنی یہ سوچ بدل لی یعنی دولت کی بجائے درست کام کرنے کو اپنا مقصد بنالیا اور آپ نے درست کام کرنا شروع بھی کردیا تو اس درست کام کی "بائی پراڈکٹ” کی صورت میں دولت بھی آپ پر مہربان ہونا شروع ہوجائے گی۔
اس سلسلے میں اگر آپ کو راہنمائی درکار ہے تو درج ذیل ویڈیو لنک کو ضرور کلک کریں۔
ایک اہم بات
اور آخر پر ایک اہم بات یہ کہ اگر آپ کو یہ بلاگ مفید اور اچھا لگا ہو تو اِسے اپنے حلقہ احباب میں یعنی فیس بُک اور وٹس ایپ پیجز اور گروپس پر شیئر کردیں۔ ممکن ہے اِس طرح اُن میں سے کسی کا بھلا ہوجائے گا، اور آپ کا ایک شیئر ہی آپ کیلئے صدقہ جاریہ بن جائے۔
ہماری دُعا ہے کہ اللہ تعالی آپ کیلئے آسانیاں پیدا فرمائیں اور آپ کو دوسروں میں آسانیاں بانٹنے والا بنائیں، آمین۔