Ultimate magazine theme for WordPress.

کم پڑھے لکھے یوٹیوب پر کس طرح پیسے کماسکتے ہیں؟ Youtube Earnings Ways

یوٹیوب پر کون کون پیسے کماسکتا ہے؟ مصطفے صفدر بیگ کے بلاگ میں مکمل تفصیل

707

ایک بات تو بالکل شروع میں ہی بتادوں کہ یوٹیوب پر کام کرکے پیسے کمانا ایک فن ضرور ہے لیکن مشکل بالکل بھی نہیں۔ مگر یہاں سوال یہ Youtube Earnings Ways ہے کہ یوٹیوب پر کون کون پیسے کماسکتا ہے اور اس کیلئے آپ کی تعلیم کتنی ہونی چاہیے؟

کیا یوٹیوب پر پیسے کمانے کیلئے تعلیم ضروری بھی ہے یا نہیں؟ اس بلاگ میں آپ اس پر تفصیل سے جانیں گے۔

اس موضوع پر پاکستان کے معروف ٹرینر اور موٹیویشنل اسپیکر سر مصطفے صفدر بیگ کی سیر حاصل گفتگو سننے کیلئے اس ویڈیو لنک پر کلک کریں۔

مجھ سے ایک سوال سینکڑوں نہیں ہزاروں مرتبہ پوچھا جاچکا ہے۔ اور وہ سوال یہ ہوتا ہے کہ "مجھے یوٹیوب پر کام کرنے کا بہت شوق ہے۔ لیکن میں ان پڑھ ہوں، تو کیا اس کے باوجود میں یوٹیوب پر کام کرکے پیسے کماسکتا ہوں؟”۔

یوٹیوب پر کون کون کام کرسکتا ہے؟

تو جناب میں سب سے پہلے تو یہ واضح کردوں کہ

  • یوٹیوب پر ہر وہ شخص کام کرسکتا ہے جس کو اس کا شوق ہو۔
  • یوٹیوب پر کام کرنے کیلئے آپ کو کسی ڈگری کی ضرورت نہیں۔
  • لیکن اتنا تو ہونا چاہیے کہ آپ کم از کم لکھ پڑھ سکتے ہوں۔

اگرچہ اس سلسلے میں آپ کسی کی مدد بھی لے سکتے ہیں اور کسی کو ساتھ ملاکر بھی کام کرسکتے ہیں، لیکن تھوڑا بہت پڑھنا لکھنا جاننا اس لیے ضروری ہے کیونکہ یوٹیوب کی بنیادی زبان انگلش ہے۔

آپ یوٹیوب یا گوگل کے ساتھ جو ای میلنگ (کمیونیکیشن) کریں گے۔ وہ بھی انگلش میں ہی ہوگی، تو اس کام کیلئے آپ میٹرک تک بھی پڑھے ہوں، تو بھی آپ کا کام اچھا بھلا چل جائے گا۔

کیا ان پڑھ یوٹیوب پر پیسے کماسکتا ہے؟

فرض کریں کہ آپ چٹے ان پڑھ ہیں۔ انگلش تو کجا آپ اردو بھی لکھنا پڑھنا نہیں جانتے، تو کیا پھر بھی آپ یوٹیوب پر کام کرکے پیسے کماسکتے ہیں؟ تو میرا جواب ہے کہ ہاں ! ہاں آپ پھر بھی پیسے کماسکتے ہیں۔ بشرطیکہ

  • آپ تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہوں۔
  • آپ کو منفرد آئیڈیاز سوجھتے رہتے ہوں۔
  • آپ ہمیشہ سیکھنے کیلئے تیار رہتے ہوں۔
  • اور بشرطیکہ آپ صبر اور مستقل مزاجی کے ساتھ مسلسل کام کرنے کا جذبہ رکھتے ہوں۔

ان پڑھ یوٹیوبرز کیلئے پیسے کمانے کی ٹپ

ان پڑھ ہونے کے باوجود آپ یوٹیوب پر پیسے کس طرح کماسکتے ہیں تو میں آج آپ کو ایک زبردست ٹپ دیتا ہوں، جس کی مدد سے آپ یوٹیوب پر کام کرسکیں گے اور پیسے کماسکیں۔

یاد رکھیں کہ یہ ضروری نہیں ہوتا کہ کسی بھی کاروبار میں ہر شخص سارا کام خود کرسکے۔

لہٰذا اگر آپ ان پڑھ ہیں لیکن سمجھتے ہیں کہ آپ بہت سا ایسا کام کرسکتے ہیں جو یوٹیوب پر پہلے بھی ہورہا ہے اور لوگ اس سے پیسے بھی کمارہے ہیں تو آپ کسی پڑھے لکھے اور یوٹیوب کا کام جاننے والے کسی شخص کے ساتھ مل کر (پارٹنرشپ میں) یہ کام کرلیں۔

آپ کا پارٹنر کیا کرے گا؟

آپ کو ایسے شخص کو پارٹنر بنانا ہوگا، جو

  1. جو آپ کی ویڈیوز کو ریکارڈ کرسکتا ہو۔
  2. جو آپ کی ویڈیوز کو ایڈٹ کرسکتا ہو۔
  3. جو آپ کی ویڈیوز کو یوٹیوب پر اپ لوڈ کرسکتا ہو۔
  4. جو ان ویڈیوز کے ٹائٹلز، ڈسکرپشن اور ایس ای او کرسکتا ہو۔
  5. جو بوقت ضرورت یوٹیوب کے ساتھ کمیونیکیشن کرسکتا ہو۔

بس یہی وہ کام ہیں جن کیلئے میٹرک تک کی بھی تعلیم بھی کافی ہوتی ہے۔ ان کاموں کیلئے آپ کے پارٹنر کو بھی کسی بڑی ڈگری کی ضرورت نہیں ہوتی۔

آپ کا کام کیا ہوگا؟

آپ کہیں گے کہ سارے کام تو شاید آپ کا پارٹنر کررہا ہے تو پھر آپ کیا کریں گے تو آپ درج ذیل کام کریں۔
اچھے، منفرد اور "کیچی” آئیڈیاز سوچیں

  1. اُن آئیڈیاز پر تحقیق (سرچ) کریں
  2. تحقیق کے مطابق کانٹنٹ تیار کریں
  3. کانٹنٹ ریکارڈ کرانے سے پہلے اُس کی ریہرسل کرلیں
  4. کانٹنٹ ریکارڈ کرائیں
  5. مستقل مزاجی سے صبر کے ساتھ کام کرتے رہیں۔

دوستو! یاد رکھیں کہ دوسرے کاموں کی طرح یوٹیوب اور انٹرنیٹ کے دیگر پلیٹ فارمز سے پیسے کمانا بھی ایک باقاعدہ بزنس ہے۔

یاد رکھیں کہ ہر بزنس کے چونکہ کچھ اصول ہوتے ہیں، اور انہی اصولوں میں ایک اصول یہ بھی ہوتا ہے کہ اگر آپ اکیلے کچھ نہیں کرسکتے تو پھر ایک ٹیم کی صورت میں کام کرلیں۔

مل کر کام کرنے میں ویسے بھی اللہ نے بڑی برکت رکھی ہے۔ ان بلاگس میں میرا تو صرف ایک ہی مقصد ہوتا ہے کہ آپ اپنے لیے، اپنے خاندان کیلئے اور اپنے معاشرے کیلئے زیادہ سے زیادہ مفید بن سکیں۔

یاد رکھیں کہ مفید بننے کیلئے یقینا بزنس ایک زبردست راستہ ہے۔ اگر آپ یہ راستہ اپنانا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں اگر آپ کو راہنمائی درکار ہے تو درج ذیل ویڈیو لنک کو ضرور کلک کریں۔

ایک اہم بات

اور آخر پر ایک اہم بات یہ کہ اگر آپ کو یہ بلاگ مفید اور اچھا لگا ہو تو اِسے اپنے حلقہ احباب میں یعنی فیس بُک اور وٹس ایپ پیجز اور گروپس پر شیئر کردیں۔ ممکن ہے اِس طرح اُن میں سے کسی کا بھلا ہوجائے گا، اور آپ کا ایک شیئر ہی آپ کیلئے صدقہ جاریہ بن جائے۔

ہماری دُعا ہے کہ اللہ تعالی آپ کیلئے آسانیاں پیدا فرمائیں اور آپ کو دوسروں میں آسانیاں بانٹنے والا بنائیں، آمین۔

Business Ideas 

Leave A Reply

Your email address will not be published.