بزنس کنسلٹنٹ کا کاروبار کیسے شروع کیا جائے؟ Business Consultancy
کوئی کام کیے بغیر بزنس مین بنیں اور ماہانہ لاکھوں روپے کمائیں
کیا آپ جانتے ہیں کہ بزنس کنسلٹنٹ کس بلا کا نام ہے؟ نہیں جانتے تو جان لیجیئے کہ بزنس کنسلٹنٹ وہ عالی دماغ ہوتے ہیں، جو مشقت کیے بغیر ماہانہ لاکھوں روپے کماتے ہیں۔
عموما بزنس کنسلٹنٹس کا اپنا کوئی ذاتی بزنس بھی نہیں ہوتا۔ یہ کام آپ بھی کرسکتے ہیں۔ یعنی اگر آپ چند مخصوص مہارتیں رکھتے ہیں، تو آپ بھی کوئی کاروبار کیے بغیر ایک بزنس کنسلٹنٹ بن کر لاکھوں روپے ماہانہ کماسکتے ہیں۔
اس موضوع پر پاکستان کے معروف ٹرینر اور موٹیویشنل اسپیکر سر مصطفے صفدر بیگ کی سیر حاصل گفتگو سننے کیلئے درج زیل ویدیو لنک پر کلک کریں۔
اگر آپ اس شعبے میں اپنا مستقبل بنانا چاہتے ہیں اور یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ایک بزنس کنسلٹنٹ کیسے بنا جاسکتا ہے؟ تو یہ بلاگ آپ کیلئے ہی لکھا گیا ہے۔
بزنس کنسلٹنٹ کا بنیادی کام (ذمہ داری)
سب سے پہلے تو یہ ضرور سمجھ لیں کہ اپنا ذاتی کاروبار کیے بغیر آپ ایک بزنس مین کیسے بنیں گے؟ تو یہ بالکل اُسی طرح ہوگا جیسے ایک فلم ڈائریکٹر یا ہدایت کار مختلف اداکاروں سے کام لیتا ہے۔
وہ فلم ڈائریکٹر یا ہدایت کار خود فلم یا ڈرامے کے پردہ اسکرین پر دکھائی نہیں دیتا، بلکہ اُس کا کام دکھائی دیتا ہے۔
اگر آپ کے پاس بھی ایسی ہی قیمتی اور مفید مہارتیں موجود ہیں، جن کی مدد سے آپ کسی دوسرے شخص کا کاروبار چلاسکتے ہیں، تو آپ بزنس کنسلٹنٹ بن سکتے ہیں۔
یعنی اگر آپ ایک کاروبار شروع کرنے میں کسی دوسرے شخص کی راہنمائی یا مدد کرسکتے ہیں، تو اپنی ان مہارتوں کو آپ اضافی یا فارغ وقت میں دولت کمانے کیلئے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
آپ بزنس کنسلٹنٹ کیسے بنیں گے؟
اب رہی یہ بات کہ یہ کام کس طرح ہوگا، تو اس کا طریقہ کار یہ ہوگا کہ اگر آپ کے پاس کسی خاص شعبے کا ہنر، علم، تجربہ اور مہارتیں یعنی اسکلز موجود ہیں، پھر بزنس کنسلٹنٹ بننے کیلئے تیار ہوجائیں۔
سب سے پہلے آپ اُس شعبے سے متعلق ایک کمپنی بنالیں، اور اپنے گاہکوں کو تلاش کرکے انہیں کنسلٹنسی دینا شروع کردیں۔
آپ کا گاہک یا کلائنٹ کون ہوگا؟
مندرجہ ذیل لوگ آپ کے کلائنٹ ہوسکتے ہیں۔
- جو آپ کے شعبے میں دلچسپی رکھتے ہوں
- جو لوگ یہ کام شروع کرنا چاہتے ہوں۔
- جو لوگ پہلے ہی یہ کام کررہے ہوں۔
- جو لوگ اس شعبے میں اپنے کام کو ترقی دینا چاہتے ہوں۔
یاد رکھیں کہ بزنس کنسلٹنٹ کا شعبہ دنیا بھر میں پیسے کمانے کا ایک بہترین اور بڑا سائیڈ بزنس ہے، جو آہستہ آہستہ فل ٹائم بزنس بن جاتا ہے۔
بزنس کنسلٹنٹ کی 5 بنیادی خوبیاں
سوال یہ ہے کہ بزنس کنسلٹنٹ بننے کیلئے اپ میں کون کون سی خوبیاں ہونی چاہئیں؟ تو یاد رکھیں کہ
- اگر آپ ایک ماہر اور اچھے مارکیٹر ہیں۔
- اگر آپ کاروباری منڈی میں اتار چڑھاؤ کے بارے میں مکمل معلومات رکھتے ہیں۔
- اگر آپ ایک اچھی کاروباری حکمت عملی (بزنس پلان) بنانے کے ماہر ہیں۔
- اگر آپ مختلف چیزیں بنانے کا تجربہ رکھتے ہیں۔
- اگر آپ کو کوئی اہم پراڈکٹ بنانے، اس کا خام مال خریدنے اور بیچنے سے متعلق اچھی خاصی معلومات اور تجربہ حاصل ہے۔
اگر آپ مندرجہ بالا 5 خوبیوں، خصوصیات اور سلاحیتوں سے مالا مال ہیں تو پھر اس شعبے میں ماہانہ لاکھوں روپے کمانا آپ کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہوگا۔
بزنس کا آغاز اور کلائنٹس کی تلاش
تھوڑی سی محنت اور تگ و دو کے بعد آپ کو اپنے علاقے میں ایسے کاروباری افراد مل جائیں گے، جو اپنی کاروباری مشکلات حل کرنے کیلئے آپ کی مدد اور خدمات کے طلب گار ہوں گے۔
اب رہا یہ سوال کہ آپ اس کا آغاز کیسے کریں تو سب سے پہلے آپ نے اپنے علاقے کے کاروباری افراد تک پہنچنا ہے۔ اس مقصد کیلئے
- کاروباری افراد کے ساتھ ای میل یا بذریعہ خط کتابت رابطہ کریں۔
- ای میل یا خط میں اپنی خدمات اور صلاحیتوں کے بارے میں آگاہ کریں۔
- خط یا ای میل کی تحریر پرکشش اور دل موہ لینے والی ہونی چاہیے
- اگر آپ اچھی خط و کتابت کے ماہر ہیں، تو خود لکھیں ورنہ کسی سے لکھوالیں۔
- ڈیجیٹل میڈیا کے اس دور میں رابطے کا یہ کام اپ وٹس ایپ، فیس بک اور میسنجر پر بھی کرسکتے ہیں۔
کیا کلائنٹس راغب ہوں گے؟
یاد رکھیں کہ اگر آپ دس افراد کو خط لکھیں گے تو ان میں سے ایک دو کا جواب تو انشاء اللہ ضرور آئے گا۔ بالفرض جواب نہ بھی آئے تو آپ نے ہمت نہیں ہارنی۔ اور یہ کام یعنی ای میلنگ اور خط لکھنا جاری رکھنا ہے۔
یاد رکھیں کہ اللہ محنت کرنے والے کا دوست ہوتا ہے۔ بے شک وہ کسی کی محنت ضایع نہیں جانے دیتا۔ بس یہیں سے آپ کے کام کا آغاز ہوجائے گا۔
لیکن بہت بہتر ہوگا کہ اس کام کو شروع کرنے سے پہلے، اس کام کی جذیات، تفصیلات اور باریکیوں کو اچھی طرح خود سمجھ بھی لیں اور سیکھ بھی لیں۔
اگر آپ واقعی اس شعبے میں آنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں اگر آپ کو راہنمائی درکار ہے تو درج ذیل ویڈیو لنک کو ضرور کلک کریں۔
ایک اہم بات
اور آخر پر ایک اہم بات یہ کہ اگر آپ کو یہ بلاگ مفید اور اچھا لگا ہو تو اِسے اپنے حلقہ احباب میں یعنی فیس بُک اور وٹس ایپ پیجز اور گروپس پر شیئر کردیں۔ ممکن ہے اِس طرح اُن میں سے کسی کا بھلا ہوجائے گا، اور آپ کا ایک شیئر ہی آپ کیلئے صدقہ جاریہ بن جائے۔
ہماری دُعا ہے کہ اللہ تعالی آپ کیلئے آسانیاں پیدا فرمائیں اور آپ کو دوسروں میں آسانیاں بانٹنے والا بنائیں، آمین۔