آپ ماہانہ ہزاروں روپے کمارہے ہوں یا لاکھوں روپے کمارہے ہوں۔ آپ کروڑٖوں یا پھر اربوں روپے ہی کیوں نہ کمارہے ہوں، لیکن ایک چیز آپ کے لیے پھر بھی انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے اور آپ کو کروڑ پتی سے ککھ پتی بناسکتی ہے۔
اس خطرناک اور خوفناک چیز سے کیسے بچا جاسکتا ہے اور کیسے اپنے لاکھوں روپے ماہانہ کمانے والے کاروبار کو محفوظ کیا جاسکتا ہے؟ اس بلاگ میں آپ یہی جانیں گے۔
اس موضوع پر پاکستان کے معروف ٹرینر اور موٹیویشنل اسپیکر سر مصطفے صفدر بیگ کی سیر حاصل گفتگو سننے کیلئے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔
آمدن کے ایک ذریعے پر انحصار کرنا!
دوستو! آپ کے کیریر میں جو چیز آپ کیلئے سب سے زیادہ تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے، وہ ہے آپ کا آمدن کے ایک ہی ذریعے پر انحصار کرنا۔ اس لیے کبھی آمدن کے ایک ذریعے پر انحصار نہ کریں۔
آپ کے ذرائع آمدن ایک سے زیادہ ہوں گے تو آپ ماہانہ لاکھوں روپے کماسکیں گے۔ یا یہ کہہ لیں کہ آپ کے ذرائع آمدن جتنے زیادہ ہوں گے، آپ کی آمدن یعنی کمائی بھی اتنی ہی زیادہ ہوگی۔
ایک سے زائد ذرائع آمدن کیوں ضروری ہیں؟
ایسا نہیں کہ آپ ایک ہی ذریعے سے لاکھوں روپے ماہانہ نہیں کماسکتے۔ آپ بالکل ایک ذریعے سے بھی لاکھوں کروڑوں روپے کماسکتے ہیں، لیکن صرف ایک ہی ذریعہ آمدن پر انحصار کرنا ایک رسکی یعنی پُر خطر آئیڈیا ثابت ہوسکتا ہے۔
کیونکہ اگر آپ صرف ایک ہی ذریعے پر انحصار کرکے بیٹھے رہیں گے تو اگر کسی بھی وجہ سے وہ ذریعہ آمدن بند ہوگیا تو تو آپ یکدم سڑک پر آسکتے ہیں۔ یعنی آپ کی کمائی لاکھوں روپے ماہانہ سے یکدم زیرو پر آنے کا خدشہ رہے گا۔
اس کے برعکس ایک سے زیادہ ذرائع آمدن کی صورت میں اگر ایک ذریعہ (نوکری یا کاروبار) ختم ہوگا تو آپ کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی کیونکہ آپ کے پاس دیگر ذرائع آمدن موجود ہوں گے۔ آمدن بڑھانے کے 6 طریقے
سارے انڈے ایک ٹوکری میں نہ ڈالیں
یاد رکھیں کہ کوئی بھی عقلمند بزنس مین اپنے تمام انڈے کبھی ایک ہی ٹوکری میں نہیں رکھتا۔ اگر کہٰن یہ ٹوکری گر گئی تو سارے انڈے ضایع ہوجائیں گے اور آپ کو نقصان اٹھانا پڑے گا۔ بعین ذرائع آمدم میں بھی یہی ہوتا ہے۔
مثال کے طور پر اگر آپ کسی ایک بزنس آئیڈیے میں اپنا پورا وقت استعمال کرکے اچھے خاصے پیسے کمارہے ہیں، تو پھر آپ کا دوسرا، تیسرا اور چوتھا بزنس ایسا ہونا چاہیے، جس میں آپ کو وقت نہ دینا پڑے۔
یعنی آپ کے وقت دیے بغیر بھی وہ کام چلتا رہے، اور آپ کی تجوری میں ماہانہ آمدن خودبخود آتی رہے۔
ذرائع آمدن بڑھانے کے 6 طریقے؟
آپ کئی طرح سے اپنے ذرائع آمدن بڑھاسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر
- آپ کسی دوسرے کام میں بطور انویسٹر شامل ہوسکتے ہیں۔
- آپ سلیپنگ پارٹنر کے طور پر دوسرا کاروبار کرسکتے ہیں۔
- آپ ایسا ذریعہ بھی ڈھونڈ سکتے ہیں، جس میں آپ کو روزانہ کی بجائے ہفتہ وار وقت دینا پڑے۔
- آپ مختلف پراڈکٹس کی آن لائن خریدوفروخت بھی کرسکتے ہیں۔
- آپ افیلی ایٹ مارکیٹنگ کو بھی دوسرے ذرائع آمدن کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔
- اگر آپ کسی جائیداد کے مالک ہیں تو اس جائیداد کو کرائے پر دے کر بھی آپ آمدن کے متوازی ذرائع پیدا کرسکتے ہیں۔
دوستو! ایک سے زیادہ ذرائع آمدن کو مینیج کرنے کیلئے آپ کو لوگوں سے کام کرانے کا ہنر یعنی اسکل آف ڈیلیگیشن ضرور آنا چاہیے۔
اگر آپ کو یہ ہنر نہیں آتا تو اس طرح کے زبردست ہنر اور مہارتیں آپ شاٹ کورسز سے بھی سیکھ سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں اگر آپ کو راہنمائی درکار ہے تو درج ذیل ویڈیو لنک کو ضرور کلک کریں۔ آمدن بڑھانے کے 6 طریقے
ایک اہم بات
اور آخر پر ایک اہم بات یہ کہ اگر آپ کو یہ بلاگ مفید اور اچھا لگا ہو تو اِسے اپنے حلقہ احباب میں یعنی فیس بُک اور وٹس ایپ پیجز اور گروپس پر شیئر کردیں۔ ممکن ہے اِس طرح اُن میں سے کسی کا بھلا ہوجائے گا، اور آپ کا ایک شیئر ہی آپ کیلئے صدقہ جاریہ بن جائے۔
ہماری دُعا ہے کہ اللہ تعالی آپ کیلئے آسانیاں پیدا فرمائیں اور آپ کو دوسروں میں آسانیاں بانٹنے والا بنائیں، آمین۔