کورولش عثمان قسط نمبر 41 ، بالا خاتون کی موت، بیحوجا کی شہادت؟ ترک ٹیلی ویژن ”ٹی آر ٹی ون“ کی تاریخی ڈرامہ سیریز ”کورولش عثمان“ کی 40 ویں قسط بری شاندار رہی۔
قسط نمبر 40 میں تمام سازشوں اور رکاوٹوں کے باوجود عثمان غازی قائی قبیلے کے نئے سردار منتخب ہونے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔
لیکن قسط نمبر 41 کے ٹریلرز میں جو مناظر دکھائے گئے، انہوں نے قسط نمبر 41 کوے بارے میں کافی سسپنس قائم کردیا ہے۔
"Kuracağım devletin bir Cihan devleti olması, Türk Hakanlığı'nın yeniden doğması için gayret edeceğim!"#KuruluşOsman heyecan dolu yeni bölümüyle Çarşamba 20.00'de #atv'de!#BeyOsman@kurulusdizisi @bozdagfilm @atvcomtr pic.twitter.com/Bi3Rwq1Cyi
— Mehmet Bozdağ (@mmehmetbozdag) December 30, 2020
قسط نمبر 41 بارے اہم سوالات – کورولش عثمان قسط نمبر 41
ہمارے قارئین اور ڈرامے کے ناظرین کے ذہنوں میں قسط نمبر 41کے متعلق اہم سوالات یہ ہوسکتے ہیں۔
- کیا زہریلا کھانا کھانے سے عثمان غازی کی بیوی بالا خاتون کی موت واقع ہوجائے گی؟
- اگر بالا خاتون زندہ رہے گی تو اس کے ماں بننے کی صلاحیت پر کیا اثر پڑے گا؟
- تارگن خاتون کے پاس موجود زہر اُسے ایا نیکولا نے دیا تھا یا ہازل خاتون نے دیا تھا؟
- سردار ساوچی کے بیٹے سردار بیحوجا کی آمد سے قائی قبیلے میں کیا تبدیلی آئے گی؟
- کیا سردار بیحوجا شہید ہوجائے گا؟
- کیا سردار بامسے سیریز چھوڑنے والے ہیں؟
- یہ کب انکشاف ہوگا کہ کہار ادریس غدار ہے؟
- کیا یاولک ارسلان نے سیریز چھوڑ دی ہے؟
- کیا زیر قبضہ علاقے نہ چھوڑنے کی پاداش میں گیہاتو اگلی قسط میں واپس آکر قائی قبیلے پر حملہ کردے گا؟
- کیا دندار کا اپنے انجام کو پہنچنے کا وقت آن پہنچا ہے؟
تو آئیے اب اِن سوالات کا جواب دیتے ہیں۔
کیا بالا خاتون کی موت واقع ہوجائے گی؟
ہمارے تجزیے کے مطابق زہر سے بالا خاتون کی موت نہیں ہوگی۔ اگر بالا خاتون اس زہر کے بعد بھی زندہ رہتی ہے تو ممکن ہے کہ اُس کے ماں بننے کی صلاحیت پر شدید منفی یا نہایت مثبت اثر مرتب ہو۔
ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ جب بالا خاتون زہر کے اثر سے گرتی ہے تو وہاں ساوچی اور لینا خاتون بھی موجود ہوتے ہیں۔ اس دوران ساوچی اور لینا عثمان کی مدد کرتے ہیں، جس کی وجہ سے ممکنہ طور پر آنے والی اقساط میں لینا اور بالا کے درمیان قربت پیدا ہوسکتی ہے۔
بالا خاتون کو زہر کس نے دیا؟
ٹریلر میں دکھایا جاتا ہے کہ تارگن خاتون اور بالا خاتون میں مڈ بھیر ہوتی ہے، زوردار جملوں کے تبادلے کے بعد بالہ خاتون ایک جانب چل پڑتی ہے،جس سے لگتا ہے کہ بالا خاتون کو زہر دینے والی شخصیت تارگن خاتون ہے، لیکن تارگن خاتون کا کردار ایسا نہیں کہ وہ چھوٹی سی بات پر بالا خاتون کو زہر دے دے۔
البتہ یہ واضح ہے کہ تارگن خاتون عثمان غازی کو پسند کرنے لگی ہے اور اُس سے شادی کرنا چاہتی ہے۔ تارگن خاتون کے مجرم ہونے کی یہی ایک وجہ ہوسکتی ہے کہ وہ بالا خاتون کو اپنے راستے سے ہٹادے۔
لیکن تارگن خاتون کے علاوہ بھی جو خواتین بالا خاتون کو زہر دے سکتی ہیں، وہ ہازل خاتون اور لینا خاتون ہوسکتی ہیں۔ لیکن لینا خاتون سے زیادہ شق ہازل خاتون پر کیا جاسکتا ہے کیونکہ اُس کا کردار ہی ایسا دکھایا گیا ہے۔
ویسے بھی ہازل خاتون کے پاس بالا خاتون کو زہر دینے کی بہت سی وجوہات ہیں۔ اگر بالا خاتون کو دیا جانے والا زہر وہی ہے جو آیا نیکولا نے تارگن خاتون کو عثمان غازی کو مارنے کیلئے دیا تھا تو پھر اِس کا علاج کرنا اتنا آسان نہیں ہوگا، اور علاج کا یہ معاملہ کئی قسطوں تک چل سکتا ہے۔
یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ہازل خاتون، لینا خاتون یا کسی دوسرے یہ زہر تارگن خاتون کے خیمے سے چراکر بالا خاتون کو دیا ہو تاکہ وہ ایک تیر سے دو شکار کرسکے۔
بیحوجا کی آمد، قائی قبیلے میں کیا تبدیلی آئے گی؟
ساوچی کا بیٹا بیحوجا اپنی تربیت مکمل کرنے کے بعد قبیلے میں واپس آیا ہے۔ ممکنہ طور پر بےحوجا بالا خاتون کے علاج میں بھی مدد کرسکتا ہے۔
آنے والی اقساط میں بیحوجا قبیلے میں ایک مثبت کردار کے طور پر اپنے والد ساوچی اور چچا عثمان کے درمیان تعلقات کو درست کرنے میں مدد کریں گے۔
تاریخی طور پر بیحوجا ایک زبردست قائی کردار تھا، بیحوجا کی شہادت آرمینائی جنگ کے دوران قلعے کی فتح کے دوران ہوگی، لیکن یہ واقعہ ابھی فوری طور پر رونما نہیں ہوگا، بلکہ ابھی کافی اقساط تک اس کا انتظار کرنا پڑے گا۔
کیا سردار بامسے سیریز چھوڑنے والے ہیں؟
یہ خبرین عرصہ سے گردش میں ہیں کہ بامسے کا کردار سیریز میں ختم کای جارہا ہے، لیکن بامسے کا کردار اتنا زبردست ہے کہ کئی بار نکالنے کے بعد بھی اُسے واپس لانا پڑا۔
ٹریلر کے مطابق زیر زمین محفوظ کی گئی ارتغل غازی کی خفیہ امانتوں کی جگہ پر بامسے پر حملہ کیا جاتا ہے، لیکن یہ حملہ عثمان غازی کے وہاں سے چلے جانے کے بعد ہوتا ہے۔
دندار کا انجام
"Obada tek bir hain bile kalmayacak!"#KuruluşOsman nefesleri kesecek yeni bölümüyle Çarşamba 20.00'de #atv'de!@kurulusdizisi @bozdagfilm @atvcomtr pic.twitter.com/n7NL0LHUT4
— Mehmet Bozdağ (@mmehmetbozdag) January 4, 2021
قسط نمبر 41 اس لحاظ سے بھی انتہائی دلچسپ ہوگی کیونکہ دوسرے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ عثمان غازی اپنے چچا دندار کو غداری کے سبب کمان کی رسی کی مدد سے گلا گھونٹ کر مار دیتا ہے۔
کمہار ادریس کی غداری کا بھانڈا کب پھوٹے گا؟
کمہار ادریس قائی ابیلے میں ایک نیا غدار پیدا ہوا ہے۔ اس کی غداری کا فوری طور پر انکشاف نہیں ہوگا، بلکہ کئی اقساط تک اس کا منفی کردار اپنا شر پھیلاتا رہے گا۔
کیا یاولک ارسلان نے سیریز چھوڑ دی ہے؟
ہماری اطلاعات کے مطابق یاولک ارسلان نے ابھی سیریز نہیں چھوڑی۔ جب زیر قبضہ علاقے نہ چھوڑنے کی پاداش میں گیہاتو قائی قبیلے کو دوبارہ دھکائے گا تو ممکنہ طور پر یاولک ارسلان دوبارہ سیریز میں نمودار ہوجائے گا۔