Ultimate magazine theme for WordPress.

آپ 20 سال کی عمر میں کروڑوں روپے کیسے کماسکتے ہیں ؟ – Earn Billion

462

آپ 20 سال کی عمر میں کروڑوں روپے کیسے کماسکتے ہیں ؟ – Earn Billion

آپ 20 سال کی عمر میں یعنی انتہائی کم عمری میں ہی کروڑوں روپے کیسے کماسکتے ہیں؟ اور کیسے کرور پتی اور ارب پتی بن سکتے ہیں؟ 

کیا آپ حیران ہورہے ہیں کہ آپ ٹین ایج یعنی بیس سال کی عمر تک ارب پتی بن سکتے ہیں؟ تو یاد رکھیں کہ یہ مزاق نہیں ہے، یہ بالکل بھی مزاق نہیں ہے۔

اگر یہ مزاق نہیں ہے تو پھر سوال یہ ہے کہ آخر یہ سب کچھ کیسے ہوسکتا ہے؟ یہی آپ اس بلاگ میں جانیں گے۔

اس موضوع پر پاکستان کے معروف ٹرینر اور موٹیویشنل اسپیکر سر مصطفے صفدر بیگ کی گفتگو سننے کیلئے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔

سب سے پہلے تو یہ دیکھ لیں کہ کیا آج سے پہلے اور آپ سے پہلے کوئی شخص بیس سال کی عمر تک ارب پتی بنا ہے، یا نہیں؟

کائیلی جینر، الیگزنڈرا اینڈرسن

تو آئیے ! سب سے پہلے آپ کو کائیلی جینر سے ملواتے ہیں۔ امریکی بزنس گرل کائیلی جینر دنیا کی سب سے کم عمر ترین ارب پتی لڑکی ہے۔

تئیس سالہ کائیلی نے صرف چودہ برس کی عمر میں اپنی بہن کینڈال کے ساتھ مل کر کپڑوں کا برانڈ شروع کیا۔ اس برانڈ کا نام کینڈال اینڈ کائیلی ہے۔

کائیلی جینز (دائیں جانب) ، الیگزنڈرا اینڈرسن (بائیں جانب)

کائیلی نے سال 2015 میں کائیلی کاسمیٹک کے نام سے سولہ سنگھار کا برانڈ بھی متعارف کرایا۔ کائیلی کسی کی مدد کے بغیر اپنے بل بوتے پر اس وقت ایک ارب ڈالر سے زائد کے اثاثوں کی مالکہ بن چکی ہے۔

یہ محض ایک مثال نہیں ہے بلکہ چوبیس سالہ نارویجیئن الیگزنڈرا اینڈرسن اسٹاک ایکسچینج کا بزنس کرنے والی ایک لڑکی ہے۔

الیگزنڈرا سال 2007 میں گیارہ برس کی عمر میں ارب پتی بن گئی تھی۔ الیگزنڈرا اور اس سے ایک سال بڑی بہن کیتھرینہ کے اثاثوں کی مالیت اس وقت ایک ارب 10 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہے۔

جان کولیسن، ایوان سپائیجل

ایوان سپائیجل (دائیں جانب) ، جان کولیسن (بائیں جانب)

تیس سالہ جان کولیسن آئرش انٹرپرینیور ہیں۔ جان کولیسن نے 18 برس کی عمر میں کالج کی تعلیم کے دوران ہی سافٹ ویئرز کمپنی بنالی تھی۔

یہ کمپنی کریڈٹ کارڈ کے ذریعے آن لائن ادائیگیوں میں مدد کرتی ہے۔ اس کمپنی کی ویلیو اِس وقت 35 ارب ڈالر بتائی جاتی ہے، جبکہ جان کولیسنز کے اثاثوں کی مالیت سوا تین ارب ڈالر ہے۔

تیس سالہ ایوان سپائیجیل مشہور سوشل میڈیا کمپنی "سنیپ چیٹ” کی مالکہ ہیں۔ اسٹینڈ فورڈ یونیورسٹی میں تعلیم کے دوران ہی ایوان نے "سنیپ چیٹ” کی بنیاد رکھی۔ آج ایوان کے اثاثوں کی مالیت ڈھائی ارب ڈالر ہے۔

لوکاس والٹن، مارک زکربرگ

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی فائل فوٹو

اسی طرح آپ وال مارٹ کے مالک امریکی بزنس مین لوکاس والٹن کو لے لیں، جو صرف 19 سال کی عمر میں ارب پتی بن گئے تھے۔

اگرچہ لوکاس کو بہت سا پیسہ ورثے میں بھی ملا، تاہم لوکاس نے اپنی محنت سے گزشتہ پندرہ برسوں میں 17 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ کمائے ہیں۔ لوکاس کی عمر ابھی صرف 23 برس ہے۔

اب فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو بھلا کون نہیں جانتا؟ مارک زکربرگ سماجی رابطے کیلئے "فیس بک” جیسی شہرہ آفاق ویب سائٹ بناکر کالج میں ہی ارب پتی بن گیا تھا۔ آج مارک زکربرگ 77 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کا چوتھا امیر ترین شخص ہے۔

دیگ کے دانوں کے مصداق اِن چند مثالوں سے واضح ہوجاتا ہے کہ کم عمری (ٹیج ایج) میں کچیر دولت کمانا ناممکن نہیں ہے۔

اتنی دولت کیسے کمائیں؟

اگر آپ انتہائی کم عمری میں کروڑ پتی یا ارب پتی بننا چاہتے ہیں تو سب سے پہلا کام جو آپ کو کرنا پڑے گا، وہ یہ ہے کہ آپ کو عمر (ایج) سے متعلق اپنی سوچ بدلنا ہوگی۔

یاد رکھیں کہ آپ کی عمر ایک نمبر سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ دولت کمانے کیلئے کوئی لمبی عمر درکار نہیں ہوتی۔

اب آپ پوچھیں گے کہ ان لوگوں نے آخر ڈھیر ساری دولت کمانے کیلئے کیا کیا؟ یا اِن سب نے ڈھیروں پیسے کیسے کمائے؟

تو یاد رکھیں کہ

  • ان سب نے محنت کی
  • یہ سب پرعزم رہے۔
  • ان سب لوگوں نے کاروباری ذہانت کا استعمال کیا۔
  • یہ سب رُکے بغیر آگے بڑھتے رہے۔

یاد رکھیں کہ یہ چار کام کرکے کوئی بھی شخص ترقی کرسکتا ہے۔ کوئی بھی شخص کم عمری میں ڈھیروں دولت کماسکتا ہے۔ اور نوجوانی میں ہی کامیاب ہوسکتا ہے

اگر آپ بھی ایسا ہی چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں اگر آپ کو راہنمائی درکار ہے تو درج ذیل ویڈیو لنک کو ضرور کلک کریں۔

ایک اہم بات

اور آخر پر ایک اہم بات یہ کہ اگر آپ کو یہ بلاگ مفید اور اچھا لگا ہو تو اِسے اپنے حلقہ احباب میں یعنی فیس بُک اور وٹس ایپ پیجز اور گروپس پر شیئر کردیں۔ ممکن ہے اِس طرح اُن میں سے کسی کا بھلا ہوجائے گا، اور آپ کا ایک شیئر ہی آپ کیلئے صدقہ جاریہ بن جائے۔

ہماری دُعا ہے کہ اللہ تعالی آپ کیلئے آسانیاں پیدا فرمائیں اور آپ کو دوسروں میں آسانیاں بانٹنے والا بنائیں، آمین۔

Business Ideas For Women in Pakistan

Leave A Reply

Your email address will not be published.