Ultimate magazine theme for WordPress.

زندگی کے خراب دنوں (دور) سے کیسے نکلیں؟ Fight with life Hurdles

قدرت ٹھوکریں، رکاوٹیں اور زخم کیوں دیتی ہے؟

423

آپ نے دیکھا ہوگا کہ گھنٹوں تک برسنے والی بارش کے بعد چاہے جتنا بھی کیچڑ ہوجائے، لیکن جلد ہی راستے خود بخود خشک ہوجاتے ہیں۔ کسی بھی چیز کا یہ خودبخود ہونا آخر کیا ہے؟ یہ دراصل اللہ کی نشانیاں ہیں۔ یہ دراصل اللہ کا نظام ہے۔ Fight with life Hurdles

یاد رکھیں کہ زندگی کے بعض زخم، تکلیفیں اور چوٹیں اگرچہ بہت گہری ہوتی ہیں، لیکن زیادہ تر زخم خود ہی مندمل ہوجاتے ہیں۔

اس موضوع پر پاکستان کے معروف ٹرینر اور موٹیویشنل اسپیکر سر مصطفے صفدر بیگ کی گفتگو سننے کیلئے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔

زیادہ تر تکلیفیں خود ہی ختم ہوجاتی ہیں، کیونکہ اِنہی چوٹوں کے اندر اللہ نے آرام بھی پنہاں رکھا ہوتا ہے۔ انہی تکلیفوں کے اندر سے راحت بھی جنم لیتی ہے، اور انہی زخموں میں مرہم بھی چھپا ہوتا ہے۔

قدرت ٹھوکریں، رکاوٹیں اور زخم کیوں دیتی ہے؟

زندگی میں جن چوٹوں کو، جن زخموں کو، جن ٹھوکروں کو اور جن رکاوٹوں کو آپ مصیبت سمجھ لیتے ہیں، تو حقیقت میں انہی مصیبتوں میں ایسے بیج چھپے ہوتے ہیں، جن سے آپ کے لیے فائدے کے نئے پودے اگتے ہیں۔

کیا آپ نے دیکھا نہیں کہ خزاں کے موسم میں درختوں کی ڈالیاں سبز پتوں سے محروم ہوجاتی ہیں، لیکن بہار رُت آتے ہی قدرت اُنہی برہنہ ڈالیوں کو برگِ سبز کی نئی پوشاکیں بھی پہنا دیتی ہے۔

قدرت اُن شاخوں پر رنگ رنگ کے پھول بھی اتار دیتی ہے، اور مختلف پھولوں کی کوکھ میں ذائقے دار پھل بھی جنم لینے لگتے ہیں۔ یہی قدرت کی نشانیاں ہیں اور یہی قدرت کا نظام ہے۔

بے قراری ، بے چینی میں کیا کریں؟

یاد رکھیں کہ جب انسان بے قرار ہوکر، بے چین ہوکر اور پریشان ہوکر آسمان کی طرف نگاہ اٹھاتا ہے، تو مالک کائنات اس کی طرف ایسے متوجہ ہوتا ہے، جیسے ایک ماں اپنے لاڈلے بچے کی طرف اپنی ساری توجہ مرکوز کردیتی ہے۔

انسان کی اس پکار اور دعا کے نتیجے میں اللہ تعالی انسان کا دل پھیر دیتا ہے تاکہ انسان کچھ کرکے دکھانے کا ارادہ اور عزم کرلے۔ اور پھر جب انسان یہ عزم اور ارادہ کرلیتا ہے، تو پھر رب کائنات اس کو ہمت کی دولت سے بھی نواز دیتا ہے۔

اللہ رحمت ہی رحمت ہے

یاد رکھیں کہ اللہ رحمت ہی رحمت ہے۔ اس رحمت کو حاصل کرنے کیلئے اللہ کو پکارنا ضروری ہے۔ آپ اللہ کو پکار کر دیکھیں، رحمتِ خداوندی خود ہی نازل ہونا شروع ہوجائے گی۔

آپ اللہ کو پکار کردیکھیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ آپ کو لگنے والی چوٹیں تو دراصل آپ کو بیدار کرنے کیلئے قدرت کی جانب سے ۤپ کے زہن پر دستک تھیں۔ آپ کو لگنے والے زخم تو آپ کو اللہ کی طرف متوجہ کرنے کیلئے تھے۔

آپ کے راستے میں آنے والی رکاوٹیں تو یہ بتانے کیلئے تھیں کہ بے شک اللہ ہی کارساز ہے۔ بے شک وہی مسبب الاسباب ہے، بے شک وہی دنیا کا مالک ہے، بے شک وہی میرا اور آپ کا مالک ہے۔

بے شک اللہ ہی ہم سب کی بگڑی بنانے والا ہے اور بے شک وہی ہمارے لیے مشکلوں کو آسانیوں میں بدلنے والا ہے۔

زندگی کے خراب دور میں کیا کریں؟ – Fight with life Hurdles

اگر آپ زندگی کے خراب دور سے گزر رہے ہیں تو اپنے موجودہ حالات سے پریشان نہ ہوں۔ بس اپنی زندگی کو درست راستے پر ڈالنے کا عزم کرلیں۔

زندگی کو درست راستے پر ڈالنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ خود پر علم کے دروازے کبھی بند نہ ہونے دیں۔ معاشی پریشانیوں کے خاتمے کیلئے تجارت کی جانب آئیں۔

اللہ تعالی نے تجارت میں بڑی برکت رکھی ہے، لیکن تجارت کریں تو اس کو مکمل سیکھ کر کریں۔ کاروبار کریں تو بھیڑ چال کا شکار نہ ہوں، بلکہ اپنے پیشن کے مطابق کاروبار کریں۔

اگر آپ بزنس کی جانب آنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں اگر آپ کو راہنمائی درکار ہے تو درج ذیل ویڈیو لنک کو ضرور کلک کریں۔  Fight with life Hurdles

ایک اہم بات

اور آخر پر ایک اہم بات یہ کہ اگر آپ کو یہ بلاگ مفید اور اچھا لگا ہو تو اِسے اپنے حلقہ احباب میں یعنی فیس بُک اور وٹس ایپ پیجز اور گروپس پر شیئر کردیں۔ ممکن ہے اِس طرح اُن میں سے کسی کا بھلا ہوجائے گا، اور آپ کا ایک شیئر ہی آپ کیلئے صدقہ جاریہ بن جائے۔

ہماری دُعا ہے کہ اللہ تعالی آپ کیلئے آسانیاں پیدا فرمائیں اور آپ کو دوسروں میں آسانیاں بانٹنے والا بنائیں، آمین۔

Women Business ideas

Leave A Reply

Your email address will not be published.