Ultimate magazine theme for WordPress.

2021 Predictions in Urdu – ستاروں کی چال : آپ کا سال 2021 کیسا رہے گا؟

منجم (ستارہ شناس) پروفیسر غین جیم

5,500

آپ کے ستارے کیا کہتے ہیں؟ آپ کے ستارے نئے سال 2021ء میں کیا چال چل رہے ہیں؟ اس سال آپ کا کیریر، کاروبار، مالی معاملات، رومانس، منگنی شادی اور گھریلو معاملات کیسے رہیں گے؟ اس بلاگ میں آپ برصغیر کے معروف ستارہ شناس منجم پروفیسر "غین جیم” کی پیش  2021 Predictions in Urdu   گوئیاں پڑھیں گے۔ 

حمل (ایریز) 23 مارچ تا 22 اپریل

زحل اور مشتری اپنے برج تبدیل کرکےدل میں آگئے ہیں۔ اس وجہ سے ھالات تبدیل ہوں گے، جن چیزوں کو آپ پہلے ترجیح دےءرہے تھے، اب اُن وک ترجیح نہیں دیں گے۔ اب آپ کی تےرجیحات میں اصل چیزیں ہوں گئی، جن کی واقعی آپ کی زندگی میں اہمیت ہے۔

حمل کا رومانس، منگنی اور شادی کے معاملات

رومانس، منگی اور شادی کیلئے فروری اور اپریل میں بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ اگست اورت ستمبر میں دل و دماغ پر محبت اور رومانس کا غلبہ رہے گا۔ اکتوبر میں محبت کے معاملات میں غلط فہمی بھی پیدا ہوسکتی ہے۔ اِس لیے آپ کو احتیاط کرنا ہوگی۔اصل بات یہ ہے کہ اِس دوران کئی معاملات میں آپ کی ترجیحات تبدیل ہونے جارہی ہیں۔ آپ کی ترجیحات میں اپنا کیریر اور مضبوط رشتے اہمیت اختیار کرلیں گے

حمل کا کیریر، کاروبار، مالی معاملات

جنوری کے وسط میں بڑی تبدیلی آنے والی ہے۔ اس دوران ممکنہ طور پر 13 اور 15 جنوری کے دوران کیریر مین اہم موقع ملنے کا امکان ہے، جسے ضایع نہ کریں، کیونکہ یہ بڑا سنہری موقع ہوگا۔اس دوران آپ کوئی نیا کاروبار بھی شروع کرسکتے ہیں۔

حمل حضرات کی صحت کا معاملہ

جن حمل خواتین وحضرات کو گزشتہ برسوں میں صحت کا مسئلہ رہا ہے، اُس میں بھی بہتری نظر آئے گی۔

ثور (ٹارس) اپریل 23 سے مئی 22

”ثور“ خواتین و حضرات کیلئے یہ سال بڑا اہمیت کا حامل ہوگا۔ 6 جنوری سے 4 مارچ تک”ثور“ خواتین حضرات بہت سرگرم رہیں گے۔یہ سرگرمی ہی اُن کے سال کے حاصل وصول کا تعین بھی کرے گی۔

رومانس، منگی، شادی، گھریلو معاملات

2021 Predictions in Urdu
2021 Predictions in Urdu

”ثور“ حضرات اگر محسوس کرتے ہیں کہ اگر اُن کے اپنے پارٹنر کے ساتھ تعلقات ٹھیک نہیں تو انتہائی اور جذباتی اقدام سے پہلے گہرا غوروخوض کریں۔ بہتر ہوگا کہ باتیں دِل میں رکھنے کی بجائے، اُن کا مناسب طریقے سے اظہار کریں۔ ممکن ہے کہ زیادہ مسائل ”کمیونیکیشن گیپ“ کی وجہ پیدا ہورہے ہوں۔

جون جولائی میں رومانوی معاملات بہتر رہیں گے۔ یہ عرصہ منگنی اور شادی کاانتظار کرنے والوں کیلئے بڑا اہم وقت ہوگا۔

کیریر، کاروبار، مالی معاملات

کیریر، مالی معاملات اور کاروباری معاملات کے حوالے سے یہ سال ”ثور“ خواتین و حضرات کیلئے بڑی خوش قسمتی کا باعث ہوگا۔اِس حوالے سے اپریل کے وسط میں بڑے اہم مواقع آرہے ہیں۔اُن سے فائدہ اٹھانے کیلئے رسک لینے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔ رسک لیں گے تو آپ کو اُس کے فوائد بھی حاصل ہونے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔جون کے وسط میں آپ کے سر سے کوئی بڑا بوجھ اُتر جائے گا۔

جوزا (جیمنی) 23 مئی تا 22 جون

مارچ تک آپ کی زندگی دباو میں رہنے کا خدشہ ہے، جس میں آپ سست دکھائی دیتے ہیں۔ 4 مارچ کو مریخ آپ کے ذاتی گھر میں آرہا ہے، جس سے آپ کی زندگی زیادہ متحرک ہوجائے گی۔ اب وقت آگیا ہے کہ آپ اپنے موقف پر ڈٹ جائیں، اور اپنے خوابوں کو عملی جامہ پہنائیں۔

جوزا (جیمنی) کے رومانوی، منگی اور شادی کے معاملات

جوزا (جیمنی)کی رومانوی زندگی اب اُن کے حق میں دکھائی دیتی ہے، لیکن اگست سے لے کر اکتوبر تک مریخ اور زہرہ جوزا (جیمنی) کی رومانوی زندگی کو بہت زیادہ جذباتی بنادیں گے۔

جوزا (جیمنی) کا کیری، کاروباری اور مالی معاملات

2021 Predictions in Urdu
2021 Predictions in Urdu

مارچ میں زہرہ اور مریخ جوزا (جیمنی)کے گھر میں آنے سے جوزا (جیمنی) کے کیریر میں تیزی آئے گی، اور یہ لوگ بہت زیادہ متحرک ہوجائیں گے۔جوزا (جیمنی) اپنی قوت گویائی یعنی ابلاغی صلاحیت (کمیونیکیشن پاور) سے فائدہ اٹھاکر اپنے کیریر میں پیشرفت کریں گے اور فائدہ اٹھائیں گے۔

مارچ کے وسط میں جوزا (جیمنی) کا دیرینہ خواب پورا ہوتا دکھائی دیتا ہے۔ جون کے آخر (ممکنہ طور پر 26 جون)کو لگنے والے گرہن جوزا (جیمنی)کو پریشان کرنے کی کوشش کریں گے۔

لیکن جوزا (جیمنی)کو پریشان نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اِن گرہنوں کے فوائد جوزا (جیمنی)کے حق میں دکھائی دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس سال کے دوران جوزا (جیمنی) خواتین و حضرات کو اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا ہوگا۔

سرطان(کینسر) 23 جون سے 22 جولائی

2021 Predictions in Urdu
2021 Predictions in Urdu

سرطان(کینسر) کیلئے یہ آگے بڑھنے اورترقی کرنے کا سال ہے۔

سرطان(کینسر) کے رومانوی، منگی اور شادی کے معاملات

قریبی تعلقات کے حوالے سے سرطان(کینسر)خواتین و حضرات س سال خاموش نہ رہیں۔ پچھلے برسوں میں آپ کے ساتھ جو کچھ ہوا ہے، وہ آپ کی خاموشی کی وجہ سے ہوا ہے۔ اب دوبارہ ویسی صورتحال کا سامنا ہو تو اُس پر خاموش رہنے کی بجائے اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کرنا زیادہ مناسب ہوگا۔

سرطان(کینسر) سوال کرسکتے ہیں کہ اُن کے ساتھ اِس طرح کیوں کیا جارہا ہے؟ کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کرنا آپ کیلئے فائدہ مند رہے گا۔ اپنی بات پر اسٹینڈ لیں، خاموش مت رہیں، اِس طرح ناصرف آپ کا ڈپریشن ختم ہوجائے گا اورآپ کی ٹینشن بھی ختم ہوجائے گی بلکہ آپ کی زندگی میں سکون بھی آجائے گا۔

رومانوی طور پر جنوری اور نومبر کے مہینے سرطان(کینسر) کیلئے بہت اچھے رہیں گے۔ اس لحاظ سے رومانوی طور پر سرطان(کینسر) خود بھی سنجیدہ فیصلے کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے اور رومانوی معاملات ٹھوس بنیادوں پر استوار ہوجائیں گے۔

سرطان(کینسر)کیریر، کاروبار اور مالی معاملات

 

زیادہ پیسے کمانے کیلئے 12 اہم وجوہات

جیسا کہ سرطان(کینسر)کیلئے یہ آگے بڑھنے کا سال ہے تو کاروبار میں بھی یہ سرطان(کینسر) کے آگے بڑھنے کا وقت ہے۔ اگر سرطان(کینسر)نے قرض وغیرہ کیلئے اپلائی کررکھا ہے تو جنوری میں اس حوالے سے اِنہیں خوشخبری مل سکتی ہے۔

لیکن سرطان(کینسر)کیلئے مشور ہوگا کہ کاروبار کیلئے صرف قرض پر ہی انحصار نہ کریں بلکہ اللہ تعالی نے آپ کو جتنے بھی وسائل اور ذرائع دے رکھے ہیں، اُنہیں منظم کریں، اکٹھا کریں اور اپنی زندگی کو آگے بڑھائیں، انشاءاللہ آپ کو کامیابی ملے گی۔

سرطان حضرات کیلئے یہ سال بڑا اہمیت کا حامل ہوگا۔ جنوری سے ہی کیریر اور کاروبار میں ٹھوس اور مثبت پیشرفت سامنے آئے گی۔ آپ کو اپنے پیشہ ورانہ معاملات پر کنٹرول حاصل ہوجائے گا۔ مئی جون میں آپ اپنی شخصیت سے دوسروں کو متاثر کرکے آپ اپنے کیریر کو مزید آگے لے جائیں گے۔

جنوری کے وسط میں کسی کی سخاوت سے بھی آپ کو بہت زیادہ فائدہ ہونے کا امکان ہے۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ خوش قسمتی زور زور سے آپ کے دروزے پر دستک دے اور آپ کو کہیں سے چھت پھاڑ کر دولت مل جائے۔ اِسی طرح جولائی کا وسط بھی آپ کیلئے مالی طور پر بہت زیادہ اطمینان کا باعث بنے گا۔

اسد (لیو) 23 جولائی تا 22 اگست

مجموعی طور پر سال 2021ءاسد خواتین و حضرات کیلئے بہت اچھا آرہا ہے اور کامیابیوں کا سال ہوگا۔

اسد (لیو) کا کیریر، کاروباری اور مالی معاملات

کیریر اور اپنے زاتی معاملات کے لحاظ سے اِس سال کے دوران اسدی خواتین وحضرات بہت ترقی کرتے نظر آتے ہیں۔اِس سال میں آپ کیلئے بہتر یہی ہوگا کہ آپ اپنا کاروبار کریں اور کاروبار میں عام مروجہ طریقوں اور آئیڈیاز سے ہٹ کر چلیں، یعنی اپنی انفرادیت قائم کریں، اِس طرح آپ کو بہت کامیابی حاصل ہوگی۔

مئی کا دوسرا ہفتہ (ممکنہ طور پر 11مئی) آپ کیلئے بہت سے فائدے لائے گا، یعنی آپ کو بہت فائدہ ہوگا۔ اگست کے دوسرے ہفتے کا پہلا دن (ممکنہ طور پر 8اگست) کو بھی اگر آپ نے ہمت سے کام لیا، یعنی آپ نے رِسک لے کر قدم اُٹھالیا تو یہ دن آپ کیلئے بہت خوش قسمتی لے کر آئے گا۔ اِس سے آپ کو اور آپ کی فیملی کو بہت فائدہ ہوگا۔

اسد (لیو) کے رومانوی، منگنی، شادی و گھریلو معاملات

اس سال میں اسد خواتین وحضرات ذہنی اور جذباتی معاملات پر قابو پالیں گے۔ اگرچہ پہلے تین چار ماہ میں کئی چیلنجز آرہے ہیں، لیکن اسدی حضرات اپنی قوت ارادی کی مدد سے اِن چیلنجز پر قابو پالیں گے۔

اگرچہ وقتی طور پر جذباتی معاملات میں پریشانی دکھائی دیتی ہے، لیکن بعد میں یہ معاملات خودبخود درست ہوجائیں گے۔ اسد (لیو) کیلئے مشورہ ہوگا کہ وہ اپنی انا کے اسیر نہ ہوں، بلکہ دوسروں کے مسائل کو بھی سمجھنے کی کوشش کریں۔

فروری میں گھریلو (یعنی خانگی و شادی کے) معاملات میں پریشانی اور بے چینی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اِس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچ بچار سے کام لیں۔

کوئی بڑا قدم اٹھانے سے پہلے بڑوں سے مشاورت ضرور کریں۔ اپنے والدین سے مشورہ کریں، وہ آپ کو بہتر مشورہ دیں گے۔ یا پھر خود ہی ایسے معاملات پر اچھی طرح غوروخوض کریں۔

گزشتہ برسوں میںاسد (لیو) کی صحت متاثر ہوئی، لیکن اب صحت میں بہتری ہوگی، تاہم اپنی صحت کا پھر بھی بھرپور خیال رکھیں۔

سنبلہ (ورگو) 23اگست یا 22ستمبر

سنبلہ خواتین حضرات کیلئے سال 2021 بڑی اہمیت اورکامیابیوں کا حامل سال ثابت ہوسکتا ہے۔

سنبلہ کاکیریر، کاروباری اور مالی معاملات

اِس سال سنبلہ خواتین وحضرات بڑی منصوبہ بندی، سوجھ بوجھ اور ولولے کے ساتھ کاروبار میں آگے بڑھیں گے۔ نیا کاروبار شروع کرنے والوں کیلئے یہ کامیابی کا سال ہے۔ اس سال یہ سنبلہ (ورگو) خواتین و حضرات تفصیل سے اپنے کاروباری پراجیکٹس کی منصوبہ بندی کرسکتے ہیں۔

اس سال سنبلہ (ورگو) کے غیر روایتی اور جدت پسندی سے آگے بڑھنے کے امکانات ہیں۔ اپریل دراصل کیریر میں آپ کی بڑی کامیابی کا مہینہ ہے۔ جون کے وسط (ممکنہ طور پر 11 اور 12 جون کو)آپ کو حیران کن کامیابی اور ترقی مل سکتی ہے۔

سنبلہ کے رومانوی، منگنی اور خانگی معاملات

گزشتہ 5 برسوں سے سنبلہ خواتین و حضرات کی رومانوی زندگی میں بڑا اتار چڑھاؤ تھا، اس سال یہ لوگ اُس آزمائش سے نکل آئیں گے۔ اس سال کے دوران رومانوی معاملات میںسنبلہ حضرات بے نیاز، آزاد منش اور بے پرواہ رویہ اختیار کرسکتے ہیں۔

اس طرح آپ اپنی زندگی گزارنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ آپ کی کوشش کے باوجود اِن معاملات سے چھٹکارہ حاصل کرنا شاید آپ کیلئے بوجوہ ممکن نہ ہو۔ مئی کے آخر میں آپ کے تعلقات اس حوالے سے اتار چڑھاؤ کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اِس دوران آپ کو شدید پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے، تاہم آپ اس پریشانی سے نکل آئیں گے۔

میزان (لبرا) 23 ستمبر تا 22 اکتوبر

میزان (لبرا) خواتین و حضرات تعاون کرنے والے اور دوسروں کی باتوں کو سننے اور سمجھنے والے لوگ ہوتے ہیں۔ میزان (لبرا) خواتین و حضرات دوسروں کے مشوروں پر عمل بھی کرتے ہیں۔ لیکن اِس نئے سال کے دوران یہ تبدیلی آرہی ہے کہ اب میزان (لبرا)خواتین و حضرات دوسروں سے رائے یا مشورے نہیں لیں گے۔

نئے سال میں میزان (لبرا) خواتین و حضرات اپنی رائے اور سوچ پر چلیں گے۔ میزان (لبرا)اپنی مرضی اور سوچ کے مطابق زندگی گزاریں گے اور کسی دوسرے کی رائے یا مشورے کے محتاج نہیں ہوں گے۔

میزان (لبرا)کے رومانوی، منگنی، شادی اور گھریلو تعلقات

اس سال کے دوران میزان (لبرا) خواتین و حضرات کا کسی کج رو اور ٹیڑھے دماغ والے(متلون مزاج) شخص سے محبت یعنی رومان شروع ہوسکتا ہے، جس کی وجہ سے انہیں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ ایسی محبت سے اگر یہ بچ سکیں گے تو انہیں بچنا چاہیے۔ اپریل اور اگست میں میزان (لبرا)خواتین و حضرات کی زندگی کافی جذبات معاملات سے گزرنے کا امکان ہے۔

میزان (لبرا) کا کیریر، کاروباری اور مالی معاملات

اس سال کے دوران میزان (لبرا) خواتین و حضرات اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو کاروبار اور کیریر میں استعمال کرکے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ جنوری کے وسط (ممکنہ طور پر 12 جنوری کو) کوئی نیا کاروبار یا پراجیکٹ شروع کرنے کا بہترین وقت ہے۔

اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں(ممکنہ طور پر 10 اکتوبر کو) آپ کی شخصیت میں مزید نکھار آجائے گا، اور آپ ایک کھلی کتاب کی مانند ہوجائیں گے۔ اِس سے بھی آپ دوسروں کو بہت زیادہ متاثر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

عقرب (اسکارپیو) 23 اکتوبر تا 22 نومبر

مئی تک عقرب (اسکارپیو) خواتین و حضرات کی توجہ اپنے گھر پر ہی رہے گی۔ عقرب (اسکارپیو) خواتین و حضرات اِس دوران بڑی یکسوئی کے ساتھ اپنے گھر کے بارے میں سوچ بچار کریں گے، یعنی گھر کر کیسے خوبصورت بنایا جاسکتا ہے؟ اور کیسے گھر کی تزئین و آرائش وغیرہ کی جاسکتی ہے؟

اس سال عقرب (اسکارپیو) خواتین و حضرات نئے گھر کی تعمیر بھی شروع کرسکتے ہیں۔ اس سال گھریلو معاملات میں خود کو مصروف رکھ کے بھی لطف انداز ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔

عقرب (اسکارپیو) کے رومانوی، منگنی، شادی اور گھریلو معاملات

2021 Predictions in Urdu

اس سال کے دوران عقرب (اسکارپین) خواتین و حضرات پر محبت کا شدید ”حملہ“ ہونے والا ہے۔ جی ہاں! ممکنہ طور پر عقرب (اسکارپین) خواتین و حضرات عشق کا شکار ہوسکتے ہیں۔ایک ایسا عشق جو انسان کو دنیا و مافیہا سے بے خبر کردیتا ہے۔

اس صورتحال سے اِنہیں بچنا چاہیے، کیونکہ یہ نقصان کا باعث بھی بن سکتا ہے۔عشق و محبت کے حوالے سے مارچ اور اکتوبر کے مہینے بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔

عقرب (اسکارپیو) کا کیریر، کاروباری اور مالی معاملات

عقرب (اسکارپیو) کیلئے یہ سال کاروباری اور کیریر کے حوالے سے بھی بڑا اہم ہے۔ عقرب (اسکارپیو) خواتین و حضرات اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے ناصرف دوسروں کو متاثر کریں گے بلکہ بڑا فائدہ بھی اٹھائیں گے۔

مئی کے آخر میں (ممکنہ طور پر 26 مئی) کو کوئی ایسا شخص جس کا یہ پہلے ہی احترام کرتے ہیں، اس کا پہلے سے زیادہ احترام کرنا شروع کردیں گے۔

سال کے پہلے گیارہ ماہ تو عقرب (اسکارپیو) کے مالی معاملات ٹھیک رہیں گے، البتہ دسمبر میں عقرب (اسکارپیو) حضرات کو اپنے مالی معاملات اور کاروبار پر زیادہ توجہ دینا ہوگی۔

قوس (سیجی ٹیریس) 23 نومبر تا 22 دسمبر

قوس (سیجی ٹیریس) کی زندگی میں بڑی تبدیلی دکھائی دے رہی ہے۔قوس (سیجی ٹیریس)کے ایسے قریبی رشتے دار جن سے یہ حضرات پہلے ہی بڑی حد تک بدظن ہیں، وہ مارچ 2023 تک دارقوس (سیجی ٹیریس)کے راستے میں گاہے بگاہے مسائل کھڑے کرتے نظر آتے ہیں۔ یہ کام جنوری 2021 سے شروع ہونے کا خدشہ ہے۔

زحل اور مشتری کی وجہ سے جو تبدیلی آئی ہے، لہٰذا قوس (سیجی ٹیریس) کو پہلے سے زیادہ خیال رکھنا ہوگا۔ قوس (سیجی ٹیریس) کو اپنے قریبی عزیز و اقارب کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ آپ اُنہیں سمجھ کر اُن کے پیدا کردہ مسائل سے بچ سکتے ہیں۔

اس سال دو گرہن کی وجہ سے قوسی حضرات پر بڑا عجیب سا اثر ہوسکتا ہے، ممکنہ طور پر قوس (سیجی ٹیریس) کا رجحان روحانیت کی جانب زیادہ ہوسکتا ہے۔ اگر قوس (سیجی ٹیریس)حضرات پہلے ہی مذہبی ہیں تو وہ پہلے سے زیادہ مذہبی ہوجائیں گے۔

قوس (سیجی ٹیریس) کے رومانوی، منگنی، شادی اور گھریلو معاملات

2021 Predictions in Urdu

قوس (سیجی ٹیریس) کے لیے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ اِن کی زندگی میں محبت آرہی ہے۔ ممکنہ طور پر اِنہیں اِس سال ایک مثالی ساتھی مل سکتا ہے۔

قوس (سیجی ٹیریس) کی زندگی ایک آئیڈیل، محبت کرنے والے اور جانثار ساتھی سے مزین ہونے والی ہے۔ اس حوالے سے اپریل، جون اور اکتوبر کے مہینے بڑے اہم ہیں۔

قوس (سیجی ٹیریس) کا کیریر، کاروباری اور مالی معاملات

اس سال قوس (سیجی ٹیریس)کی گفتگو پہلے سے زیادہ موثر(پر تاثیر اور متاثر کن) ہوجائے گی، جس کا آپ کے کیریر اور پیشہ ورانہ زندگی پر بڑا اچھا اثر پڑے گا۔ جنوری کے وسط میں(ممکنہ طور پر 11 جنوری کو) اگر قوسی خواتین و حضرات کسی کاروباری آئیڈیے پر عملدرآمد شروع کرتے ہیں تو وہ بہت کامیاب ہوسکتے ہیں۔

قوس (سیجی ٹیریس) خواتین و حضرات کو اپریل اور مئی کے درمیانی عرصے اور ماہ نومبر میں اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا ہوگا۔بدخواہوں سے بچنے کیلئے انہیں صدقہ و خیرات کرتے رہنا چاہیے۔

جدی (کیپری کارن) 23 دسمبر تار 22 جنوری

2021 Predictions in Urdu

جدی (کیپری کارن) کیلئے بھی یہ بڑا اہم، خوشیوں بھرا اور خوش قسمتی والا سال ہے۔

جدی (کیپری کارن) کا کیریر، کاروباری و مالی معاملات

جدی (کیپری کارن) کے پیسے والے خانے میں اس سال زحل اور مشتری آرہے ہیں۔ مشتری کی وجہ سے ان کے مالی معاملات میں بڑی بہتری آنے والی ہے۔ مشتری سارا سال ان کے خانے میں رہے گا، جس کی وجہ سے بہت زیادہ دولت اور پیسہ آئے گا، تاہم زحل کی موجودگی کی وجہ سے پیسہ خرچ بھی ہوتا رہے گا۔

جدی (کیپری کارن) کو فضول خرچی سے بچنا بھی چاہیے۔ اگر انہوں نے قرض لیا ہوا ہوگا تو اُسے آسانی سے اتارنے کے قابل ہوجائیں گے۔

کیریر اور کاروبار میں بڑی کامیابی کیلئے جدی (کیپری کارن) کو اپنے رویے میں لچک پیدا کرنا ہوگی۔ اگرچہ جدی (کیپری کارن) کیلئے اپنے رویے میں لچک پیدا کرنا مشکل ہوتا ہے، لیکن لچک دار رویے کی وجہ سے لوگ جدی (کیپری کارن) کو سننا، ساتھ چلنا اورحمایت کرنا پسند کریں گے۔

جدی (کیپری کارن) کے رومانوی، منگی، شادی اور گھریلو معاملات

جدی (کیپری کارن) کے رومانوی معاملات یکم جنوری سے ہی شروع ہورہے ہیں۔ اس سال جدی (کیپری کارن) خواتین و حضرات اپنے پارٹنر (محبوب) کو حاصل کرنے کیلئے جارحانہ اور زوردار رویہ بھی اپنا سکتے ہیں۔ اس حوالے سے رسک لینے میں بھی جدی (کیپری کارن) کی کامیابی نظر آتی ہے۔

دَلو (ایکویریس) 23 جنوری تا 22 فروری

2021 Predictions in Urdu

مشتری 12 سال کے بعد دلو (ایکویریس) کے خانے میں آگیا ہے، اِسی سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ دلو (ایکویریس) خواتین و حضرات کی زندگی میں کتنی بڑی تبدیلی آرہی ہے۔ کیونکہ مشتری جب بھی کسی کے خانے میں آتا ہے تو خوش قسمتی لاتا ہے۔

دلو (ایکویریس) کا کیری، کاروباری اور مالی معاملات

اگلے تین ماہ میں خوش قسمتی کے کئی مواقع آرہے ہیں، اگر دلو (ایکویریس) خواتین و حضرات نے اُن سے فائدہ اٹھالیا تو دلو (ایکویریس) کی زندگی میں اچھی خاصی تبدیلی آجائے گی۔

لیکن مشتری کے ساتھ ساتھ زحل بھی دلو (ایکویریس) کے خانے میں آرہا ہے، جس کی وجہ سے دلو (ایکویریس) کو سنجیدگی سے اپنی زندگیوں کے بارے میں سوچ بچار کرنا ہوگی۔ اگر دلو (ایکویریس) نے یہ کام کرلیا تو اِن کی زندگیوں میں بہت بڑا انقلاب آسکتا ہے۔

جن دلو (ایکویریس) کو بیرون ملک جانے کا موقع ملے گا، تو اِس سے بھی اِن کی زندگی میں بڑا تبدیلی آجائے گی۔

دلو (ایکویریس)خواتین وحضرات جدی، عقربی، حملی اور ثوری حضرات کے برعکس عملی معاملات کی بجائے فلسفیانہ خیالات میں زیادہ کھوئے رہتے ہیں۔

گزشتہ پانچ برسوں میں دلو (ایکویریس) نے تنہا اور الوف رہنے کی جو عادت اپنا رکھی ہے، اُس سے باہر نکل کر موقع کا فائدہ اُٹھائیں۔ دلو (ایکویریس) کو اولاد کی وجہ سے بھی خوشی نصیب ہوسکتی ہے۔

دلو (ایکویریس) کے رومانوی، منگنی اور شادی کے معاملات

جنوری اور مارچ میں دلو (ایکسویریس) کی رومانوی زندگی میں بھی نکھار آنے والا ہے۔ دلو (ایکویریس) کی دلی چاہتیں اس سال پوری ہوتی دکھائی دیتی ہیں۔اس سال دلو (ایکویریس) کی زاتی زندگی میں تنہائی بھی ختم ہوتی نظر آرہی ہے۔

حوت (پائی سس) 23 فروری تا 22 مارچ

2021 Predictions in Urdu
2021 Predictions in Urdu

سال کے ابتداء سے ہی حوت (پائی سس) کو زوردار رویہ اختیار کرلینا چاہیے۔

حوت (پائی سس) کا کیریر، کاروباری اور مالی معاملات

سیارے اس سال حوت (پائی سس) کو دبانے کی کوشش کریں گے، جن سے بچنے کیلئے حوت (پائی سس)کو ہمت اور قوت ارادی سے کام لینا ہوگا۔ اگر حوت حضرات ایسا نہیں کریں گے تو دوسرے حوت کو کمزور سمجھ کر فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

ستمبر کا تیسرا ہفتہ (ممکنہ طور پر 20 ستمبر) حوت حضرات کی کامیابی کا دن ثابت ہوسکتا ہے۔ دسمبر کے پہلے ہفتے میں (ممکنہ طور پر 4 دسمبر) کو حوت (پائی سس) کی قائدانہ صلاحیتیں کھل کر سامنے آئیں گی۔

حوت (پائی سس) کے رومانوی، منگنی اور شادی کے معاملات

2021 Predictions in Urdu
2021 Predictions in Urdu

اس سال حوت (پائی سس) خواتین و حضرات کو وہ سب کچھ ملنے والا ہے، جس کے حوت (پائی سس) مستحق ہیں، اس لیے حوت (پائی سس) خواتین و حضرات خود کو کسی سستی چیز پر نہ بیچیں (مطلب یہ کہ کسی عام یا معمولی چیز پر راضی نہ ہوجائیں)۔

رشتے (منگنی و شادی) کے معاملے میں بھی یقینا اللہ تعالیٰ بہترین دینے والا ہے، اس لیے حوت (پائی سس) اچھی آفر قبول کریں۔

اگر حوت خواتین و حضرات کو کوئی کم تر چیز دی جارہی ہو تو اِنہیں چاہیے کہ وہ خود اچھی (اعلی اور برتر) چیز کا تقاضا کریں، انشاءاللہ حوت خواتین و حضرات کو اِس میں کامیابی ملے گی۔

حوت کو چاہیے کہ وہ انکساری کو ترک کرکے طاقت اور قوت کا مظاہرہ کریں، اِسی طرح حوت (پائی سس) کو ان کا منفرد اور حقیقی مقام ملے گا۔

مزید پڑھیں:

Leave A Reply

Your email address will not be published.