Ultimate magazine theme for WordPress.

کورولس عثمان قسط 39 میں کیا ہوگا؟َ Kurulus Osman Episode 39 Trailer

475

ٹی آر ٹی ون کی تاریخی ڈرامہ سیریز "کورولس عثمان” Kurulus Osman Episode 39 اب دلچسپ مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کورولس عثمان کی قسط نمبر 39 کے متعلق کئی اہم سوالات ذہنوں میں پل رہے ہیں۔

Kurulus Osman Season 2 Episode 39 Trailer

تجسس سے بھرپور اہم سوالات

بازنطینی کمانڈر فلیطیوس قائی قبیلے کے جرگے میں گیہاتو کا حکم سناچکا ہے کہ تین روز میں سوغوت، کاراچئی حصار اور کولوحصار قلعے خالی کردیے جائیں، ورنہ گیہاتو قائی قبیلے پر حملہ کردے گا۔

ٹی آر ٹی ون کی ڈرامہ سیریز کورولس عثمان کی قسط نمبر 39 کے متعلق ذہنوں میں پلنے والے اہم سوالات یقینا یہ ہیں۔

  • کیا تبریز اپنے بھائی ارگون کی موت کے بعد گیہاتو ایلخانی ریاست کے خاقان کا عہدہ سنبھال لے گا؟
  • کیا حکم عدولی پر گیہاتو واقعی قائی قبیلے پر حملہ کردے گا؟
  • عثمان غازی اور سردار بامسے گیہاتو کے خلاف کس طرح کا منصوبہ بنائیں گے؟
  • کورولس عثمان سیریز کو حال میں کس طرح کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے؟
  • نئی قسط میں ارتغل غازی اور عثمان غازی کے درمیان کونسا جذباتی منظر پیش کیا جائے گا؟
  • منگول گیہاتو اور یاولک ارسلان کے مابین کون سی بڑی جنگ ہوگی؟
  • بازنطینی اپنی کھوئی ہوئے زمین کو واپس حاصل کرنے کیلئے کیا کیا اقدام کریں گے؟
  • کیا عثمان غازی قائی قبیلے کے سردار کی نشست پر بیٹھ جائے گا؟

اس بلاگ میں آپ کو کورولس عثمان کی قسط نمبر 39 کے بارے میں اہم معلومات ملیں گی؟

کورولس عثمان پر تنقید کیوں ہوئی؟

أوموت كاراداغ نے یاولک ارسلان کا کردار ادا کیا ہے

سب سے پہلے آپ کو یہ بتاتے ہیں کہ کورولس عثمان پر حال ہی میں بڑی تنقید ہوئی ہے، اُس کی وجہ یہ ہے کہ ڈرامہ سیریز میں ایک تاریخی کردار یاولک ارسلان کو بڑے منفی انداز میں پیش کیا جارہا تھا۔

ترک تاریخی کے مطابق یاولک ارسلان غدار نہیں تھا۔ یہی وجہ ہے کہ جب کورولس عثمان میں یاولک ارسلان کو منفی انداز میں پیش کیا گیا تو ترکی میں اس پر خوب تنقید ہوئی، جس پر ڈرامہ کے پروڈیوسر کو یاولک ارسلان کے کردار کو تبدیل کرکے مثبت انداز میں سامنے لانا پڑا۔

یہی وجہ ہے کہ قسط نمبر اڑتیس میں یاولک ارسلان یکدم بدل کر عثمان غازی کے ساتھ شامل ہوگئے ہیں۔ اس ڈرامے میں اب یاولک ارسلان کا کردار ایک غدار کی موت نہیں مرے گا۔

یہی وجہ ہے یاولک ارسلان کے کردار کو آہستہ آہستہ درست راستے کی جانب لایا جارہا ہے۔ اس ڈرامے میں ممکنہ طور پر یاولک ارسلان اسلام کی جنگ لڑتا ہوا شہید ہوگا۔

بات صرف اتنی سی تھی کہ یاولک ارسلان خود ترک ریاست قائم کرکے اس کا سربراہ بننا چاہتا تھا۔ اب آنے والی اقساط میں یاولک ارسلان کو گیہاتو کی جانب سے خطرناک اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

حیران کردینے والی نئی چالیں

امکان ہے کہ گیہاتو کی تبریز سے واپسی ہوگی، جس کے بعد گیہاتو کو عثمان غازی اور یاولک ارسلان کے مضبوط اتحاد کا سامنا کرنا پڑے گا، اس سلسلے میں محض جھڑپیں ہی نہیں ہونگی، بلکہ ایک دوسرے کو پھانسنے کیلئے زبردست چالیں بھی چلی جائیں گی۔

آہستہ آہستہ یاولک ارسلان کو احساس ہوتا چلے گا کہ پہلے جو وہ اکیلے کرنا چارہا تھا، وہ طریقہ درست نہ تھا اور وہ پوری قوت کے ساتھ عثمان غازی کی حمایت کرتا چلا جائے گا۔

اس نئی قسط میں یہ بھی ہوگا کیونکہ گیہاتو ایا نیکولا کو بہت سے علاقے دے چکا ہے، اس لیے بازنطینی اپنی کاروائیوں کو تیز کردیں گے۔

ارتغل غازی کس کو سردار بنائیں گے؟

یہ واضح ہے کہ ارتغل غازی ابھی پوری طرح اپنا دماغ نہیں بناپائے کہ اپنے بیٹوں میں سے کس کو قائی قبیلے کا نیا سربراہ نامزد کریں۔ سفید داڑھی والوں کے امیر جنید ارغون کی ارتغل غازی سے ملاقات میں بہت کچھ واضح ہوجائے گا۔

ارتغل غازی کو احساس ہوچکا ہے کہ اُن کے بیٹوں میں سے عثمان کے علاوہ کوئی بھی قبیلے کو سنبھال پائے گا نہ ہی ایک ترک ریاست قائم کرسکے گا۔

عثمان غازی کی آنکھوں میں آنسو کیوں؟

قسط نمبر 39 کے ٹریلر میں ارتغل غازی کو ایک قبر پر بیٹھے دکھایا گیا ہے، جبکہ عثمان بیگ کی آنکھیں آنسووں سے تر دکھائی گئی ہیں۔

عثمان غازی کی ایک سربراہ کے طور پر نامزدگی سے پہلے ارتغل غازی اور عثمان غازی کے درمیان زبردست جذباتی مناظر دیکھنے کو ملیں گے۔ ارتغل غازی اپنی اہلیہ حلیمہ سلطان کی قبر پر جائیں گے اور پرانے دنوں کو دُکھ کے ساتھ یاد کریں، جہاں ارتغل سے عثمان کی اہم ملاقات ہوگی۔

اس موقع پر ارتغل غازی وہ مناظر یاد آئیں گے، حلیمہ سلطان عثمان غازی کو جنم دے کر فوت ہوگئی تھیں۔ ایسے ہی مناظر کو یاد کرکے عثمان غازی بھی اپنے آنسووں کو روک نہیں پائیں گے۔

Read More About Yunus Emre

Kurulus Osman Episode 39

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.