Ultimate magazine theme for WordPress.

کاروبار میں پرفیکشن کتنی ضروری ہے؟ – کامیاب کاروباری کے آسان ٹپس

489

میرے ایک جاننے والے بزنس شروع کرنا چاہتے تھے۔ اُنہوں نے مجھ سے مشاورت کی۔ میں نے اُنہیں کاروبار کی کامیابی کیلئے کچھ ٹپس دیں۔ جن کی مدد سے بڑی آسانی اور کامیابی کے ساتھ کاروبار شروع کیا جاسکتا تھا۔ جتنے وہ پرجوش تھے، اس سے مجھے امید تھی کہ وہ اگلے ہفتے ہی کاروبار شروع کردیں گے۔ کامیاب کاروباری کے آسان ٹپس

اس موضوع پر پاکستان کے معروف ٹرینر اور موٹیویشنل اسپیکر سر مصطفے صفدر بیگ کی سیر حاصل اور مفید گفتگو سننے کیلئے درج ذیل ویڈیو لنک پر کلک کریں۔

ایک ماہ بعد میری اُن صاحب سے ملاقات ہوئی تو اُنہوں نے بتایا کہ وہ ابھی اس پر ریسرچ کررہے ہیں۔ بولے کہ "میں اس بزنس آئیڈیے کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کررہا ہوں، کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ کاروبار شروع کرتے ہوئے کوئی کمی یا کسر باقی رہ جائے، تاہم میں جلد ہی کاروبار شروع کردوں گا”۔

چھ ماہ بعد اُن صاحب سے میری پھر ملاقات ہوئی تو اب کی بار اُنہوں نے مجھے حیران ہی کردیا۔ اِس حیرانی کی وجہ میں آپ کو آگے چل کر بتاتا ہوں۔

دوستو! کوئی بھی کاروبار شروع کرتے ہوئے اگر آپ سمجھتے ہیں کہ

  • پہلی بار میں ہی آپ اپنا بہترین ڈیلیور کردیں۔
  • پہلی بار میں آپ اپنا بیسٹ دے دیں

ایسا بیسٹ اور ایسا بہترین

کہ اس میں کوئی کمی، خامی یا کوتاہی باقی نہ رہ جائے تو شاید یہ ممکن نہیں ہوگا۔ کیونکہ ماہرین کے مطابق ترقی کا اصل راستہ یہی ہے کہ آپ کوئی کام واقعی کرنا چاہتے ہیں تو بس شروع کردیں۔ آپ جو کرنا چاہتے ہیں، اٹھیں اور ضروری معلومات کے بعد کرنا شروع کردیں۔ تبھی آپ کو درست اور غلط کا پتہ چل سکے۔ تبھی آپ کو عام اور بہترین میں فرق معلوم ہوسکے گا۔

آغاز میں غیر ضروری تاخیر نہ کریں

یاد رکھیں کہ جب تک آپ ٹھوکر نہیں کھائیں گے، آپ کو کام کرنے کا درست طریقہ معلوم نہیں ہوسکے گا۔ آپ کی گاڑی کسی اسپیڈ بریکر سے ٹکراکر اُچھلے گی تو آپ کو دھیان سے گاڑی چلانی آئے گی۔

ویسے آپ کسی کام کے بارے میں جتنی مرضی زیادہ سے زیادہ معلومات اکٹھی کرلیں۔ لیکن آپ جو کرنا چاہتے ہیں، زیادہ امکان یہی ہے کہ پہلی دفع میں آپ کبھی بھی وہ کام مکمل درست طریقے سے نہیں کرسکیں گے۔
لیکن اگر آپ ایک بار آج وہ کام کرنا شروع کردیں گے، تو آہستہ آہستہ آپ اُس کام کی تمام باریکیوں کو سمجھ جائیں گے۔ تمام فنی نزاکتوں کا آپ کو پتہ چل جائے گا۔

پرفیکشن غلطیوں سے سیکھ کر ہی آتی ہے

یاد رکھیں ! دنیا میں اپنے اپنے شعبوں میں جتنے بھی پرفیکشنسٹ ہوئے ہیں، تو انہوں نے وہ پرفیکشن پہلی دفع میں حاصل نہیں کی۔ اس پرفیکشن کیلئے انہوں نے بس ایک کام کہ ” وہ اُٹھے اور انہوں نے پہلا قدم اٹھالیا”۔ پہلے قدم میں وہ ناکام ہوئے تو اُنہوں نے دوسرا قدم اٹھالیا۔ اگر انہوں نے دوسرا قدم بھی غلط اٹھایا تو وہ رُکے نہیں اور پھر تیسرا قدم اٹھالیا۔

اسی طرح قدم اٹھاتے اٹھاتے، اُنہیں معلوم ہوتا چلا گیا کہ کہاں کہاں وہ غلطی کررہے تھے؟ کہاں کہاں وہ معیار پر پورا نہیں اُتر پارہے تھے۔ اور اِسی طرح مسلسل قدم اُٹھاتے اُٹھاتے انہوں نے قدم قدم پرفیکشن کی منزل حاصل کی۔

دوستو! اِسی اصول پر عمل کرتے ہوئے آپ بھی ایک کامیاب بزنس مین بن سکتے ہیں۔ آپ بھی ترقی کرسکتے ہیں۔ اسی طرح آپ بھی ایک بڑا اور زبردست کاروبار کامیابی کے ساتھ شروع کرسکتے ہیں۔

کہانی کا بقیہ حصہ

لیکن ٹھہریے ! میں تو آپ تو اپنے ایک جاننے والے شخص کی کہانی سنا رہا تھا۔ جی ہاں ! چھ ماہ بعد اُن صاحب نے مجھے اس طرح حیران کیا کہ چھ ماہ بعد بھی وہ صاحب اُس بزنس کے بارے میں معلومات ہی اکٹھی کررہے تھے۔ اب اِس بات کو چھ برس ہونے کو ہیں اور وہ صاحب ابھی کام شروع کیے بغیر ہی پرفیکشن حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔

دوستو! ان صاحب کے برعکس جن لوگوں نے سیکھا اور سیکھ کر شروع ہوگئے۔ اُنہوں نے جلد ہی ایک بڑا کاروباری سیٹ اپ قائم کرلیا۔ ایسے لوگ قدم قدم ترقی، کامیابی، پرفیکشن اور بڑی منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
اگر آپ بھی یہ سب کچھ سیکھنا چاہتے ہیں تو اس سلسلے میں درج ذیل ویڈیو کے لنک میں آپ کو تفصیل مل جائے گی۔

ایک اہم بات

اور آخر پر ایک اہم بات یہ کہ اگر آپ کو یہ بلاگ مفید اور اچھا لگا ہو تو اسے اپنے حلقہ احباب میں شیئر کردیں۔ ممکن ہے اِس طرح اُن میں سے کسی کا بھلا ہوجائے گا اور آپ کا ایک شیئر ہی آپ کیلئے صدقہ جاریہ بن جائے۔

ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی آپ کیلئے آسانیاں پیدا فرمائیں اور آپ کو دوسروں میں آسانیاں بانٹنے والا بنائیں، آمین۔

Become a Boss

Leave A Reply

Your email address will not be published.