Ultimate magazine theme for WordPress.

زیادہ پیسے کمانے کیلئے 12 اہم وجوہات : اسی لیے زیادہ پیسہ کمانا گناہ ہے نہ جرم

473

کچھ قارئین کرام نے پوچھا ہے کہ میرے کئی بلاگز میں بار بار پیسے کمانے کا ذکر کیوں کیا جاتا ہے؟ کچھ احباب نے تو یہ بھی کہا ہے کہ "بھائی جان! پیسوں کو چھوڑیں، انسانیت کی بات کیا کریں”۔ زیادہ پیسے کمانے کیلئے 12 اہم وجوہات

سوشل میڈیا پر تو ایسے جملوں اور الزامات کی بہت ہی بھرمار ہوگئی کہ پیسے پیسے پیسے ! آخر پیسے ہی کیوں؟

اس موضوع پر پاکستان کے معروف ٹرینر اور موٹیویشنل اسپیکر سر مصطفےٰ صفدر بیگ کی گفتگو سننے کیلئے درج ذیل ویڈیو لنک پر کلک کریں۔

سب سے پہلے تو آپ کو سمجھنا چاہیے کہ پیسہ کمانا گناہ نہیں ہے۔ صرف یہی نہیں پیسہ کمانا کوئی جرم بھی نہیں ہے۔ آپ جتنا مرضی پیسہ کماتے چلے جائیں۔ دنیا کے کسی قانون میں اس پر ممانعت نہیں ہے۔ اس بلاگ میں آپ کو زیادہ پیسے کمانے کی 12 اہم ترین وجوہات جاننے کو ملیں گی۔

یہ وجوہات جان کر آپ کو معلوم ہوگا کہ یہی وہ وجوہات ہیں، جن کے سبب کسی قانون میں پیسہ کمانے کو گناہ یا جرم تصور نہیں کیا جاتا۔

یقینا میرے اکثر بلاگز میں اس کا تذکرہ ہوتا رہتا ہے۔ ان بلاگز میں لوگوں کو پیسے کمانے کی، اور زیادہ سے زیادہ دولت کمانے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ یہ ایسا الزام ہے، جسے قبول کرنے میں کوئی عار نہیں۔ لیکن آئیے آج آپ کو بتاتے ہیں کہ میرے بلاگز میں پیسے کمانے کی تلقین کیوں کی جاتی ہے؟

زیادہ پیسے کمانے کیلئے 12 اہم وجوہات

پہلے تو میں اپنی ذاتی رائے بتادوں کہ لوگوں کو پیسے کیوں کمانے چاہئیں؟ میری رائے میں لوگوں کو زیادہ سے زیادہ پیسے اس لیے کمانے چاہئیں۔

  1. تاکہ آپ کسی دوسرے کے محتاج نہ ہوں
  2. تاکہ آپ کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلائیں
  3. تاکہ آپ خود پر پیسے خرچ کرسکیں
  4. تاکہ آپ دل کھول کر اپنے اہل خانہ کا معیار زندگی بلند کرنے پر پیسے خرچ کرسکیں۔
  5. تاکہ آپ اپنے خاندان کی تمام ضروریات اور جائز خواہشات پوری کرسکیں۔
  6. تاکہ آپ اپنے بچوں کو بہترین تعلیمی اداروں میں تعلیم دلواسکیں۔
  7. تاکہ آپ یا آپ کا کوئی پیارا بیمار ہو تو آپ بہترین معالج اور اچھے اسپتال سے اس کا علاج کراسکیں۔
  8. تاکہ آپ بوقت ضرورت اپنے دوست احباب اور رشتے داروں پر خرچ کرسکیں۔
  9. تاکہ آپ مستحق افراد کی مدد کرسکیں۔
  10. تاکہ آپ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے پیسے خرچ کرسکیں۔
  11. تاکہ آپ ملک و قوم اور معاشرے کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔
  12. کیونکہ میرے نزدیک یہی انسانیت ہے کہ آپ دوسروں کی مدد کرسکیں۔

پیسے کمائیں لیکن ہوس نہ پالیں

میرا ماننا ہے کہ انسان کو سو فیصد پیسے کمانے چاہیے ہیں۔ لیکن دل میں پیسے کی ہوس ایک فیصد بھی نہیں رکھنی چاہیے۔ سب سے اہم بات یہ کہ ہمیشہ کمائی کے جائز، حلال اور قانونی ذرائع استعمال کرنے چاہئیں۔

میری ان باتوں میں آپ کو کچھ غلط معلوم ہو تو آپ اس بلاگ کے آخر میں کمنٹس میں بیان کرکے میری راہنمائی کرسکتے ہیں، کیونکہ یہی انسانیت ہے۔

انسانیت کی بھلائی کے اس سفر میں اگر آپ ہمارے ساتھ شامل ہونا چاہتے ہیں تو درج ذیل ویڈیو کے لنک میں آپ کو اس کی تفصیل مل جائے گی۔

ایک اہم بات

اور آخر پر ایک اہم بات یہ کہ اگر آپ کو یہ بلاگ مفید اور اچھا لگا ہو تو اسے اپنے حلقہ احباب میں شیئر کردیں۔ ممکن ہے اِس طرح اُن میں سے کسی کا بھلا ہوجائے گا۔ اور آپ کا ایک شیئر ہی آپ کیلئے صدقہ جاریہ بن جائے۔

ہماری دعا

ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی آپ کیلئے آسانیاں پیدا فرمائیں اور آپ کو دوسروں میں آسانیاں بانٹنے والا بنائیں، آمین۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.