Ultimate magazine theme for WordPress.

کامیاب ترین لوگوں کا "ایٹی چُوڈ” کیسا ہوتا ہے؟

420

زندگی میں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ آپ کسی کی جانب پورے التفات اور ارتکاز کے ساتھ متوجہ ہوتے ہیں۔ آپ اُس کا خیال رکھنے کی کوشش  کامیاب ترین لوگوں کا "ایٹی چُوڈ” کیسا ہوتا ہے؟ کرتے  ہیں۔

اس موضوع پر پاکستان کے معروف ٹرینر اور موٹیویشنل اسپیکر مصطفےٰ صفدر بیگ کی گفتگو سننے کیلئے درج ذیل لنک پر کلک کریں

آپ مشکل وقتوں میں اس کے کام آنے کی کوشش کرتے ہیں۔ آپ اس کی راہ سے کانٹے صاف کرنے کی تگ و دو میں لگے رہتے ہیں۔ آپ اُس کے راستے کی رکاوٹیں ہٹانے کے جتن کرتے ہیں۔ آپ مشکلات میں اس کے کندھے سے کندھا ملاکر کھڑے ہوجاتے ہیں۔

لیکن وہ ! وہ جواب میں کیا کرتا ہے؟ وہ یہ کرتا ہے کہ

  • وہ آپ کو نظر انداز کرتا ہے۔ ایک بار نہیں، بلکہ بار بار نظر انداز کرتا ہے۔
  • وہ آپ کی ان محبتوں اور عنایات پر آپ کا شکرگزار ہونے کی بجائے منہ موڑ لیتا ہے۔
  • وہ آپ کے احسانات پر ممنونیت اور احسان مندی کا اظہار تک نہیں کرتا۔

تب انسان سوچتا ہے!

جب یہ صورتحال درپیش ہوتی ہے تو ایسے میں یقینا انسان سوچتا ہے کہ میں اِسے اتنی توجہ دیتا رہا، میں دل و جان سے اس کے ساتھ مخلص رہا۔ میں اس کیلئے اپنا سکھ، اپنا چین اور اپنا آرام برباد کرتا رہا، لیکن اس نے کیا کیا؟

یقینا آپ کو یہ سب کچھ اچھا نہیں لگتا ہے۔ ایسا جوابی رویہ کسی کو بھی اچھا نہیں لگے گا۔ ایسے رویے پر پہلے انسان حیران ہوتا ہے۔ پھر پریشان رہتا ہے اور پھر اندر ہی اندر کڑھنا شروع کردیتا ہے۔

یاد رکھیں کہ یوں ہر وقت اندر ہی اندر کڑھتے رہ کر آپ کچھ بھی حاصل نہیں کرسکتے۔ پہلے اگر آپ نے ایک غلطی کی تھی تو اب آپ خود پر ظلم کررہے ہیں۔ سمجھنے کی کوشش کریں کہ آپ نے اس کا خیال رکھنے کی کوشش کی اور اس طرح اپنا کام کیا اور اگر اس نے آپ کی قدر نہیں کی تو اس نے اپنی تربیت کے مطابق جوابی رویہ اختیار کیے رکھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہونا چاہیے؟

ایسی صورت میں اس کا بہترین حل یہی ہوسکتا ہے کہ جو آپ کو نظر انداز کردے، تو آپ بھی اس کے بارے میں سوچنا چھوڑ دیں۔ آپ بھی اُس کے متعلق سوچ سوچ کر ہلکان ہونا چھوڑ دیں۔ اور ہاں اس کے بارے میں بُرا سوچنا تو بالکل ہی چھوڑ دیں۔

بھلا میں نے کیا کہا ہے؟ ہاں برا تو بالکل بھی نہیں سوچنا۔ یاد رکھیں کہ اِسی کو "ایٹی چوڈ” کہتے ہیں۔ یہی کامیاب لوگوں کا ایٹی چوڈ ہوتا ہے۔ یہی کامیاب ترین لوگوں کا ایٹی چوڈ ہوتا ہے۔
آپ کے اِسی "ایٹی چُوڈ” سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کون ہیں؟ آپ کی تربیت کیسی ہوئی ہے؟ آپ میں بڑے طافانوں سے لڑنے کی کتنی ہمت ہے؟

حضرت علی کا قول مبارک

شیرِ خدا امیر المومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا قول مبارک ہے کہ "جس پر احسان کرو، اُس کے شر سے بچو”۔ داماد رسول ﷺ کے اس سنہری قول کے بعد مزید کیا کہنے کی گنجائش باقی رہ جاتی ہے۔ مطلب یہی ہے کہ جس پر احسان کیا جائے تو بس اُس احسان کو بھلا دیا جائے، اُس سے جوابا کسی احسان یا تشکر کی امید بھی نہ رکھی جائے۔

کامیاب لوگوں کا یہی ایٹی چوڈ ہوتا ہے۔ آپ اِس "ایٹی چوڈ” کو منفی معنوں میں مت لیں۔ ہمارے ہاں یقینا تکبر، تفاخر اور غرور کو بھی "ایٹی چوڈ” سمجھا جاتا ہے، لیکن یہ کامیاب لوگوں کا نہیں بلکہ ناکام لوگوں کا "ایٹی چوڈ” ہوتا ہے۔

یاد رکھیں

کامیاب اور بڑے لوگ احسان کرکے بھلا دیتے ہیں، جبکہ ناکام اور چھوٹے لوگ احسان کرکے جتا دیتے ہیں۔

اہم ترین بات

اور آخر سے ایک اہم بات یہ کہ اگر یہ بلاگ آپ کو اچھا اور مفید لگا ہو تو اسے اپنے حلقہ احباب میں بھی ضرور شیئر کریں، ممکن ہے کہ اس طرح اپ کی وجہ سے کسی دوسرے کا بھی بھلا ہوجائے اور یہ عمل اپ کیلئے صدقہ جاریہ کا باعچ بن جائے۔

Read More: Business Ideas For Womens

Leave A Reply

Your email address will not be published.