Ultimate magazine theme for WordPress.

کیا آپ واقعی ڈھیروں پیسے کمانا چاہتے ہیں یا؟ Need Billions Rupees?

363

آپ پیسے کمانا چاہتے ہیں؟ یعنی ڈھیروں پیسے کمانا چاہتے ہیں؟ بہت سے نوجوانوں کے مطابق وہ اس لیے پیسے کمانا چاہتے ہیں، تاکہ اپنے والدین کی خدمت کرسکیں؟ Need Billions Rupees

بہت سی خواتین اس لیے پیسے کمانا چاہتی ہیں تاکہ اپنے شوہروں کا ہاتھ بٹاسکیں، یا اپنے بچوں کو اچھے طریقے سے پال پوس سکیں۔

اس موضوع پر پاکستان کے معروف ٹرینر اور موٹیویشنل اسپیکر سر مصطفےٰ صفدر بیگ کی گفتگو سننے کیلئے درج ذیل لنک پر کلک کریں

اس مقصد کیلئے آپ انٹرنیٹ پر پیسے کمانے کے طریقے ڈھونڈتے ہیں۔ آپ یوٹیوب پر ایسی ویڈیوز دیکھتے ہیں، جن سے آپ کو پیسے کمانے کے طریقے یا آئیڈیاز کا پتہ چل سکے۔ اِسی طرح آپ ایسی اسکیموں میں ہاتھ ڈالتے ہیں، جن سے آپ پیسے کماسکیں۔

اس ساری کشمکش میں آپ ایک ہی کام کرتے ہیں کہ آپ پیسے کے پیچھے بھاگتے ہیں۔ یعنی پیسہ آگے آگے اور آپ پیچھے پیچھے۔ پیسہ آگے آگے سرپٹ بھاگے جاتا ہے اور آپ اس کے پیچھے دیوانوں کی طرح ہاتھ پاوں مارتے بھاگے چلے جاتے ہیں۔

اس بھاگم بھاگ میں کہیں کہیں پیسہ آپ کے ہاتھ لگ بھی جاتا ہے، اور کبھی کبھی آپ کو پیسہ پکڑنے کیلئے مزید تیز بھاگنا پڑتا ہے۔ آپ کے ہاتھ پیسہ لگے یا نہ لگے لیکن دونوں صورتوں میں پیسے کے پیچھے یہ دوڑ آپ کو ہلکان کردیتی ہے۔

دلی سکون کیوں نہیں ملتا؟

پیسہ نہ ملے یا کم ملے تو دکھ تو ہوتا ہی ہے لیکن پیسہ آپ کے ہاتھ آجائے تو بھی آپ کو کوئی خاص خوشی نہیں ملتی۔ آپ کو دلی سکون نہیں ملتا۔ آپ کو پھر بھی بے چینی اور بے قراری لگی رہتی ہے۔ تو ایسا کیوں ہوتا ہے؟ کبھی آپ نے سوچا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے کہ پیسہ مل جائے تو بھی اس کو کوئی ابدی خوشی حاصل نہیں ہوتی۔

تو اُس کی صرف ایک وجہ ہوتی ہے کہ آپ پیسے کے پیچھے بھاگتے ہیں لیکن اپنے پیشن کو چھوڑ دیتے ہیں۔ پیسہ تو آپ کے ہاتھ آہی جاتا ہے لیکن پیشن کو چھوڑ کر آپ ہر وقت بے چین رہنے لگتے ہیں، بے قرار رہنے لگتے ہیں، ناخوش اور بے سکون رہنے لگتے ہیں۔ تب آپ سوچتے ہیں کہ ایسے پیسے کا کیا فائدہ جو آپ کی زندگی کا سکون، چین اور قرار ہی چھین لے۔

پیشن سے کیا ملے گا؟ Need Billions Rupees?

کامیاب زندگی کے رہنما اصول

اسی لیے میں بار بار کہتا ہوں کہ کاروبار یا کیریر شروع کریں تو پیسے کے پیچھے نہ بھاگیں بلکہ اپنے پیشن کے پیچھے بھاگیں۔ آپ اپنے پیشن کے پیچھے بھاگیں گے تو

  • آپ کو دلی راحت نصیب ہوگی۔
  • آپ کی زندگی میں قرار آئے گا۔
  • خوشی ، مسرت اور چین آپ کے مقدر میں لکھ دیے جائیں گے

لیکن اس کے ساتھ ساتھ یقینی بات یہ ہوگی کہ پیسہ خود چل کر آپ کے پاس آجائے گا۔ لیکن سوال یہ ہے کہ ایسا کس طرح ممکن ہے؟ تو یہ جان کر خوش ہوں گے کہ "موٹی ویشن، اسکلز اینڈ بزنس انسٹی ٹیوٹ” اسلام آباد اس سلسلے میں اپ کی بھرپور مدد کرسکتا ہے۔ ادارے کی ماہر ٹرینرز کے تیار کردہ کورسز کی تفصیل جاننے کیلئے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔

ایک اہم ترین بات

اگر آپ کو یہ بلاگ پسند آیا ہو تو اسے اپنے حلقہ احباب میں شیئر کردیں، ممکن ہے کہ اپ کے کسی ایک شیئر کی وجہ سے کسی کا بھلا ہوجائے اور یہ عمل آپ کیلئے صدقہ جاریہ بن جائے۔

ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی آپ کیلئے آسانیاں پیدا فرمائیں اور آپ کو دوسروں میں آسانیاں بانٹنے والا بنائیں، آمین۔

Business ideas for women

Leave A Reply

Your email address will not be published.