کیا آپ جانتے ہیں کہ لوگ زندگی میں زیادہ تر کس وجہ سے ناکام ہوجاتے ہیں؟ یا خود کو ناکام کیوں سمجھنا شروع کردیتے ہیں؟ یوں تو اِس کی بے شمار وجوہات ہوسکتی ہیں۔ Unsuccessful People Traits
اس موضوع پر پاکستان کے معروف ٹرینر اور موٹیویشنل اسپیکر سر مصطفے صفدر بیگ کی گفتگو سننے کیلئے درج ذیل لنک پر کلک کریں
آپ کی ناکامی کی وجوہات – Unsuccessful People Traits
آپ کی ناکامی کی بڑی وجوہات آپ کو ان جملوں میں مل جائیں گے۔ آپ اس وجہ سے ناکام ہوتے ہیں یا خود کو ناکام محسوس کرتے ہیں۔
- کیونکہ آپ لوگوں کا سامنا کرنے سے ڈرتے ہیں۔
- آپ لوگوں کے اعتراضات، تنقید اور نکتہ چینی سے ڈرتے رہتے ہیں۔
- آپ کو خوف رہتا ہے کہ آپ زیادہ لوگوں میں آگے نہیں بڑھ پائیں گے۔
- آپ لوگوں کی جانب سے ٹانگیں کھینچے جانے سے ڈرتے ہیں۔
- آپ لوگوں کی سازشوں سے ڈر جاتے ہیں۔
- آپ کو لوگوں کے منفی رویوں سے ڈر لگتا ہے۔
- آپ لوگوں کے بدل جانے سے ڈرتے ہیں۔
- آپ لوگوں کے رویوں میں تبدیلی سے خوف کھاتے ہیں۔
- آپ لوگوں کے طعنوں، منفی سوچوں، بے جا الزامات اور بیہودہ باتوں سے ڈرے رہتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ لوگوں کا مقابلہ کرنے اور لوگوں کا سامنا کرنے سے خوفزدہ ہوکر آپ آگے نہیں بڑھ پاتے۔
یوں آپ ہمیشہ عدم تحفظ کا شکار رہتے ہیں۔ آپ نفسیاتی طور پر، روحانی طور پر اور دماغی طور پر ہر طرح سے عدم تحفظ کا شکار رہتے ہیں۔ لیکن یاد رکھیں کہ اگر آپ اسی طرح عدم تحفظ کا شکار رہیں گے تو آپ کبھی آگے نہیں بڑھ پائیں گے۔
ناکامی سے بچنے کیلئے آپ کو کیا کرنا ہوگا؟
ناکامی کا ٹیکہ ماتھے پر سجانے سے بچنے کیلئے آپ کو کچھ بہت زیادہ نہیں کرنا ہوگا۔
- آپ کو بس مقابلہ کرنا ہوگا۔
- آپ کو لوگوں کا سامنا کرنا ہوگا۔
لوگ آپ کو ڈرپوک کہتے ہیں تو کہتے رہیں۔ لوگ آپ کو احمق سمجھتے ہیں تو پریشان نہ ہوں۔ لوگ اگر آپ کو خود غرض قرار دیتے ہیں تو انہیں ایسا کرنے دیں۔ لوگ آپ کو مغرور، بدتمیز، بیہودہ، گھٹیا اور نجانے کیا کیا کہتے ہیں تو انہیں کہتے رہنے دیں۔
ہمیشہ یاد رکھیں
جو آپ کے جتنا زیادہ قریب ہوگا، وہ یہ باتیں کرنے میں اتنا ہی زیادہ سنگدل ہوگا۔ ایسی صورت میں اگر آپ کے خیالات، آپ کے نظریات اور آپ کی خوداعتمادی کی باونڈریز زیادہ مضبوط نہ ہوئیں، یعنی لوگوں کے ڈر سے آپ نے اپنے آئیڈیاز اور اپنی خوداعتمادی کو کھودیا تو آپ مار کھا جائیں گے۔ آپ زیادہ دور تک نہیں جا پائیں گے۔ ناکامی آپ کا مقدر بن جائے گی۔
تو پھر ناکامی کے شائبے تک سے بھی بچنے کیلئے آپ کو اپنے اعتماد کی باونڈریز (سرحدوں) کو مضبوط بنانا ہوگا۔ آپ کو اپنے آئیڈیاز کے گرد حصار کو مزید طاقتور بنانا ہوگا۔ اور آپ کو اپنے یقین کی فصیلوں کو مزید پختہ کرنا ہوگا۔ اتنا مضبوط، اتنا طاقتور اور اتنا پختہ کہ ساری دنیا بھی آپ کے مخالف آن کھڑی ہو، تب بھی آپ کے ماتھے پر بل نہ پڑیں اور آپ کی پیشانی پر شکنیں نمودار نہ ہوں۔
اگر آپ بھی ناکامی سے بچنا چاہتے ہیں اور کامیابی کے راستے کا مسافر بننا چاہتے ہیں تو پھر اپنے اعتماد کو کبھی متزلزل نہ ہونے دیں۔ لوگوں کی باتوں، لوگوں کے اعتراضات، لوگوں کی تنقید، لوگوں کی سازشوں اور لوگوں کے رویوں سے خوف کھانا چھوڑ دیں۔ آپ بس یہ کام کرلیں، کامیابی انشاء اللہ آپ کا مقدر بن جائے گی۔