Ultimate magazine theme for WordPress.

ایسرا بیلجیک کے بارے میں جاننے کی 20 اہم باتیں Halima Hatun History in Urdu

ایسرا بیلجیک کی پیدائش، تعلیم، فنی سفر، خاندان، محنت، شادی، طلاق، دولت اور حالات زندگی کے متعلق اہم معلومات

468

ترک اداکارہ اور حسین ماڈل ایسرا بیلجیک عرف حلیمہ سلطان ایک باکمال فنکارہ ہیں۔ "ارطغرل غازی میں اپنی شانداری اداکاری اور آنکھوں کو  Halima Hatun History in Urdu خیرہ کردینے والے ملکوتی حسن نے ایسرا بیلجیک کو پہلے اپنے ہی ڈرامے سے شہرت کے بام عروج پر پہنچادیا۔ 

اس بلاگ میں ہم آپ کو ایسرا بیلجیک سے متعلق ایسی بیس اہم باتیں بتارہے ہیں، جو ممکن ہے اِس سے پہلے آپ کو معلوم نہ ہوں۔

1: ایسرا بیلجیک کا اصل نام، عرفیت اور مشہور نام

ترک اداکارہ کا اصل نام ایسرا بیلجیک ہے، تاہم ٹی آر ٹی ون کی ڈرامہ سیریز "دیریلش ارطغرل” میں ہیروئن کے مرکزی کردار سے شہرت پانے کے بعد ایسرا کے فینز اُن کو حلیمہ سلطان کے نام سے زیادہ جانتے ہیں۔ حلقہ احباب اور خاندان میں اُنہیں صرف ایسرا کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

2: ایسرا بیلجیک عرف حلیمہ سلطان کی پیدائش

ایسرا بیلجیک عرف حلیمہ سلطان 14 اکتوبر 1992 کو ترکی کے شہر انقرہ میں پیدا ہوئیں۔ اس وقت ایسرا بیلجیک عرف حلیمہ سلطان کی عمر 28 سال کے لگ بھگ ہے۔

3: ایسرا کا خاندان

ایسرا اپنے خاندان کے متعلق معلومات کو پرائیویٹ رکھتی ہیں، اس لیے ایسرا کے خاندان کے بارے میں زیادہ معلومات دستیاب نہیں۔ تاہم ایسرا بیلجیک کا ایک بھائی ہے، جس کے ساتھ وہ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

4: ایسرا بیلجیک کی تعلیم اور قابلیت

 

ایسرا بیلجیک عرف حلیمہ سلطان نے ابتدائی تعلیم انقرہ کی "جامعة حجة طب” سے حاصل کی۔ ایسرا نے استنبول کی بیلکند انٹرنیشنل یونیورسٹی میں "ورلڈ وائیڈ ریلیشنز” کے مضامین پڑھے۔
ایسرا بیلجیک عرف حلیمہ سلطان نے لندن کی رائل اکیڈمی آف ڈرامہ آرٹس میں ڈرامہ کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔

اس وقت ایسرا بیلجیک فنی مصروفیات کے علاوہ استنبول کی سٹی یونیورسٹی میں قانون کی تعلیم حاصل کررہی ہے۔

5: ایسرا بیلجیک کا قد

ایسرا بیلجیک عرف حلیمہ سلطان کا قد 5 فٹ ساڑھے سات انچ ہے۔

6: ایسرا بیلجیک کا وزن

ایسرا بیلجیک عرف حلیمہ سلطان چست جسم کی مالکہ ہیں اور اُن کا وزن 68 کلوگرام ہے۔

7: ایسرا کے لباس کا سائز

ایسرا بیلجیک عرف حلیمہ سلطان کے لباس کا سائز 4 (امریکی سائز کے مطابق) ہے۔

8: ایسرا کی رنگت اور حسن

ایسرا بیلجیک عرف حلیمہ سلطان کی رنگت گوری ہے۔ ایسرا ملکوتی حسن کی مالکہ ہے، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہر کسی کے دل میں گھر کرلیا۔ ایسرا کے تیکھے نقوش، قرمزی مسکراہٹ، صراحی جیسی گردن اور مرمریں ہونٹ دیکھنے والے پر جیسے سحر طاری کردیتے ہیں

9: ایسرا بیلجیک کی آنکھوں کا رنگ

ایسرا بیلجیک عرف حلیمہ سلطان قاتلانہ آنکھوں کی مالکہ ہیں۔ اُن کی غلافی آنکھوں کی رنگت گہری براؤن ہے۔

10: ایسرا کے بالوں کا رنگ

ایسرا بیلجیک عرف حلیمہ سلطان کے بالوں کا رنگ براؤن ہے۔

11: ایسرا کی جسمانی پیمائش

ایسرا بیلجیک عرف حلیمہ سلطان خوبصورت جسم کی مالکہ ہیں۔ اُن کی جسمانی پیمائش 34-24-34 انچ ہے۔

12: ایسرا کی جسمانی شکل

ایسرا بیلجیک عرف حلیمہ سلطان کی جسمانی شکل "ریت گھڑی” جیسی ہے، جسے سب سے خوبصورت مانا جاتا ہے۔

13: ایسرا کے جوتوں کا سائز

ایسرا بیلجیک عرف حلیمہ سلطان کے جوتے کا سائز 6.5 (امریکی سائز کے مطابق) ہے۔

14: ایسرا کا بُرج

 

ایسرا بیلجیک عرف حلیمہ سلطان کا برج لبرا ہے۔

15: ایسرا کا پہلا ڈرامہ

ایسرا بیلجیک عرف حلیمہ سلطان کی پہلی ڈرامہ سیریز "ارطغرل غازی” ہے۔ اِن دنوں ایسرا کا نیا ڈرامہ "رامو” ٹی آر ٹی ون پر پیش کیا جارہا ہے۔

16: پہلی فلم

ایسرا کی پہلی فلم کا نام "مقدس جنگ” (ترکی میں: اینادیس کتسال کاوگا) ہے۔ یہ فلم سال 2021 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

17: ایسرا کی پہلی محبت، شادی و طلاق

2014 میں ایسرا بیلجیک عرف حلیمہ سلطان اور ترکی کے قومی فٹ بالر گوخان ٹائر کے ساتھ مراسم کا آغاز ہوا۔ 21 اکتوبر 2017 کو دونوں شادی کے بندھن میں بند گئے۔ اس شادی میں ترک صدر رجب طیب اردگان نے اور ان کی اہلیہ خاتون اول مینا رجب اردگان نے بھی شرکت کی اور جوڑے کو دعاؤں دیں۔ تاہم یہ شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی۔ پونے دو سال بعد 17 جون 2019 کو دونوں میں طلاق ہوگئی۔

18: ایسرا بیلجیک عرف حلیمہ سلطان کی مجموعی مالیت

ایسرا بیلجیک عرف حلیمہ سلطان کے اثاثوں کی مجمورعی مالیت کا اندازہ ایک سے پانچ ملین امریکی ڈالر کے درمیان لگایا جاتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ ڈرامہ سیریز "ارطغرل غازی” میں کام کے دوران فی قسط پونے دو لاکھ ڈالر تک معاوضہ لیتی تھیں۔

19: سوشل میڈیا لنکس

ایسرا بیلجیک کے آفیشیل انسٹاگرام اکاؤنٹ کا لنک ذیل میں موجود ہے

https://www.instagram.com/esbilgic/

20: ایوارڈ اور اعزازات

ایسرا بیلجیک عرف حلیمہ سلطان کو "سماجی آگاہی ایوارڈز” ، ارطغرل غازی میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اور انادولو میڈیا ایوارڈز مل چکا ہے۔

Ertugrul Ghazi

Halima Hatun History in Urdu

Leave A Reply

Your email address will not be published.