دوزیاتان عرف ارطغرل غازی کے بارے جاننے کی 20 اہم باتیں Engin Altan History in Urdu
انگین التان کی پیدائش، خاندان، بچپن، ذاتی زندگی، تعلیم اور فنی سفر اور مکمل حالات زندگی
انگین آلتان دوزیاتان (عرف ارطغرل غازی)
انگین آلتان دوزیاتان ترکی کے اداکار ہیں۔ انگین آلتان نے ترکی اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مشہور ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی (دیریلش
Engin Altan History in Urdu
ارطغرل) سے شہرت حاصل کی۔
انگین آلتان دوزیاتان کا ترک نام
Engin Altan Düzyatan
ہے
1: پیدائش
انگین آلتان کا تعلق ترکی کے صوبہ ازمیر سے ہے، جہاں وہ 26 جولائی 1979ء کو شہر "قرشی یاکا” میں پیدا ہوئے۔
2: والدین
انگین آلتان کے والد کا نام "میولان دوزیاتان” ہے، جبکہ ان کی والدہ کے نام "گلشن دوزیاتان” ہے۔
3: خاندان
انگین آلتان پریشتینا سے آنے والے ایک البانی تارک وطن خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ انگین آلتان کے خاندان کے دیگر افراد یوگوسلاویہ کے تُرک تارکین وطن ہیں۔
4: تعلیم
انگین آلتان نے اپنے ہائی اسکول کے دنوں میں ہی اداکاری کا آغاز کردیا۔ ابتدائی تعلیم کے بعد انگین آلتان نے اداکاری (تھیٹر اور فلم) کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے "دوکوز ایلول یونیورسٹی” میں داخلہ لیا۔
انگین آلتان نے اپنی گریجویشن 9 ایلال یونیورسٹی سے مکمل کی ہے ، جہاں انگین نے آرٹس اینڈ ایکٹنگ کی تعلیم حاصل کی۔ انگین نے "بہشیر” یونیورسٹی سے "ایڈوانس ایکٹنگ ٹیکنیکس” میں ماسٹر مکمل کیا۔
5: پیشہ
انگین آلتان دوزیاتان ایک پروفیشنل اداکار ہیں۔
6: پیشہ وارانہ زندگی
گریجویشن مکمل کرنے کے بعد انگین نے 2001 میں انگین آلتان نے استنبول کا رُخ کیا، جہاں انہوں نے تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا بھی آغاز کردیا۔
ٹیلی ویژن پر انگین آلتان کا پہلا ڈرامہ سیریز "رخسار” تھا۔ اس کے بعد انگین آلتان نے "یَدی تپہ استانبول”، "آلاجہ قرانلق” اور "قوچم بنِم” جیسے ڈراموں میں بھی اداکاری کے خوب جوہر دکھائے۔
سال 2005ء میں انگین آلتان نے مصطفی آلتی اوقلر کی ہدایت میں فلم "بیضاء نِن قادینلری” میں کام کیا۔
اس دوران انگین آلتان نے سال 2010ء اور سال 2011ء میں ٹیلی ویژن شو "1 میلیون جانلی پارہ” گیم شو کی میزبانی بھی کی، کہ "دا ملین پاؤنڈ ڈراپ لائیو” کے ترک ورژن تھا۔
انگین آلتان کے کام کی فہرست کافی طویل ہے، تاہم انگین آلتان کو اصل شہرت ٹی آر ٹی ون کے ڈرامہ سیریز "دیریلش : ارتغل” سے ملی، جس میں انگین آلتان نے سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد "ارطغرل غازی” کا کاردار ادا کیا تھا۔
سال 2014 سے 2019 تک "دیریلش : ارتغل” کے 5 سیزن پیش کیے۔ اب یہ ڈرامہ سیریز پاکستان ٹیلی ویژن پر "ارطغرل غازی” کے نام سے اردو دبنگ کے ساتھ پیش کی جارہی ہے۔
7: شادی، بیوی، اولاد، ذاتی زندگی
انگین آلتان شادی شدہ ہیں۔ ان کی شادی سال 2014ء میں "نسلِ شاہ آلقوچلار” سے ہوئی۔ "نسلِ شاہ آلقوچلار” ترک فٹ بال کھلاڑی سلیم صویدان اور ترک اداکارہ خولیا کوچیغیت کی نواسی ہیں۔ دونوں کے اب دو بچے ہیں۔ بیٹا امیر آراس 9 جنوری 2016ء میں پیدا ہوا جبکہ بیٹی بیٹی "آلارا” کی پیدائش 2018 میں ہوئی۔
8: مشاغل
انگین آلتان کو فوٹو گرافی کا بہت شوق ہے، بالخصوص وہ فطرت کی فوٹو گرافی کرنے میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں۔
9: ویب سائٹ
انگین آلتان کی ذاتی ویب سائٹ کا ایڈریس درج ذیل ہے
انگین آلتان کی آفیشیل ویب سائٹ کا لنک
10: سوشل میڈیا
11: قد
انگین آلتان کا قد 6 فٹ 1 انچ یعنی 185 سینٹی میٹر ہے۔
12: جسامت (باڈی ٹائپ)
انگین آلتان کسرتی بدن کے مالک ہیں، یعنی اُن کی باڈی ٹائپ اتھلیٹک ہے۔
13: رنگت
انگین آلتان کی رنگت سفید ہے۔
14: آنکھوں کا رنگ
انگین آلتان کی آنکھوں کا رنگ ڈارک براؤن ہے۔
15: بالوں کا رنگ
انگین آلتانکے بالوں کا رنگ ہلکا براؤن ہے۔
16: وزن
انگین آلتان کا وزن 73 کلوگرام (163 پونڈ) ہے۔
17: برج
انگین آلتان کا برج اسد ہے۔ انگین برج اسد والی تمام خصوصیات رکھتے ہیں، وہ فطرت سے اور انسانون سے محبت کرتے ہیں اور ان کے قریب رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔
18: دولت کا اندازہ
انگین آلتان دنیا کے مہنگے ترین اداکاروں میں سے ہیں۔ اِس وقت انگین آلتان کی دولت کا اندازہ 5 ملین (پچاس لاکھ امریکی ڈالرز) کے قریب لگایا جاتا ہے۔
19: اسکینڈلز اور منشیات کیس
25 جنوری 2013 کو استنبول کی انسداد منشیات کی پولیس نے منشیات کی تحقیقات کے الزام میں 30 ترک اداکاروں کو حراست میں لیا، جن میں انگین آلتان بھی شامل تھے۔
20: اعزازات
انگین آلتان کو "مسلم 500 کی فہرست برائے فنون و ثقافت” کے سال 2020ء کے ایڈیشن میں دنیا کے بااثر مسلمانوں میں بھی شامل کیا گیا ہے۔