Ultimate magazine theme for WordPress.

گلسم علی عرف اسلیحان خاتون کے حسن نے مداحوں کو دنگ کردیا

427

استنبول (رائٹ پاکستان نیوز) ترک حسینہ گلسم علی المعروف اسلیحان خاتون کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا شائقین کو دنگ کرکے رکھ دیا۔

ارطغرل غازی کی ہیروئن اسلیحان خاتون نے ٹوئٹر پر اپنی تین نئی تصاویر اپ لوڈ کی ہیں۔ ایک تصویر میں گلسم علی سنجیدہ دکھائی دے رہی ہیں جبکہ باقی دو تصاویر میں گسلم علی المعروف اسلیحان خاتون بڑی ادا کے ساتھ مسکرارہی ہیں۔

سبز رنگت کی آنکھوں والی اسلیحان خاتون کا حقیقی نام گلسم علی ہے اور وہ ترک ڈرامہ سیریز "ارطغرل غازی” میں ہیروئن کا کرداد ادا کرکے لاکھوں دلوں میں گھر کرچکی ہیں۔

گلسم علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی جو تصاویر اپ لوڈ کی ہے، اُن میں گلسم علی نے چھوٹے پھولوں والی ہلکے پیازی رنگ کی شرٹ پہن رکھی ہے۔

گلسم علی نے کچھ بال آگے کو ڈال رکھے ہیں۔ اور گلے میں سفید رنگ کے موتیوں والی مالا پہن رکھی ہے۔ قاتلانہ مسکراہٹ کے ساتھ گلسم علی اِن پوز میں انتہائی پیاری لگ رہی ہیں۔

گلسم علی کون ہیں؟

ان دونوں تصاویر کو سماجی رابطوں کی ان ویب سائٹس پر اُن کے چاہنے والوں نے بڑا پسند کیا۔ گلسم علی پی ٹی وی پر "ارطغرل غازی” کے چوتھے سیزن میں شامل ہوں گی۔

واضح رہے کہ گلسم علی ترکی کی ایک خوبرو اداکارہ ہیں، جنہوں نے ٹی وی ڈرامہ سیریز "ارطغرل غازی” میں ایک ترک سردار کی بہادر بیٹی "اسلیحان خاتون” کا کردار بڑی خوبصورتی سے نبھایا ہے۔

گلسم علی نے اپنی جاندار اداکاری سے ناصرف ترکی اور پاکستان بلکہ پوری دنیا میں اپنے فینز کا ایک بڑا حلقہ بنالیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.