Ultimate magazine theme for WordPress.

رئیل اسٹیٹ کا بہترین ایجنٹ بننے کیلئے رئیل اسٹیٹ کاروبار 10 اہم اور مفید ٹپس

546

سوال پیدا ہوتا ہے کہ آپ کو ایک اچھا رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کیوں بننا چاہیے؟ رئیل اسٹیٹ کاروبار اس کی بہت سی مثبت اور اچھی وجوہات ہیں۔ مثال کے طور پر ایک رئیل اسٹیٹ ایجنٹ بن کر آپ اپنا وقت اپنی مرضی کے مطابق استعمال کرسکتے ہیں، آپ لوگوں کو اُن کے خوابوں کا گھر تلاش کرنے میں مدد کرسکتے ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ آپ اچھی کمائی کرسکتے ہیں۔

آپ رئیل اسٹیٹ کاروبار میں نئے ہوں یا تجربہ کار ہوں، ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ بہتری کی گنجائش ہمیشہ موجود رہتی ہے۔ اس لیے اگر آپ ایک اچھا رئیل اسٹیٹ ایجنٹ بننے کیلئے بہت محنت اور کوشش کررہے ہیں تو اس بلاگ میں شامل دس اہم ٹِپس آپ کیلئے یقینا بڑی معاون ثابت ہوں گی۔ یہ ٹِپس رئیل اسٹیٹ کاروبار کی کامیابی کو زیادہ آسان اور یقینی بنادیں گی۔

1: گفتگو (ابلاغ) کا فن سیکھیں

کاروبار کسی بھی طرح کا ہو، اُس میں اچھی گفتگو بڑا اہم کردار ادا کرتی ہے، لیکن رئیل اسٹیٹ کے کام میں تو گفتگو کا فن بہت ہی ضروری ہوجاتا ہے۔ ایک گاہک یا کلائنٹ کسی ایسے ایجنٹ کے ساتھ کام کرنا پسند نہیں کرتا، جس کے پاس اُس کی بات سننے کیلئے وقت ہی نہ ہو۔ اگر ایک ایجنٹ اپنے گاہک کی بات سُنے لیکن سمجھ نہ سکے اور نہ ہی اُسے اپنی بات سمجھا پائے تو معاملہ آگے بڑھنا مشکل ہوجاتا ہے۔

یاد رکھیں کہ پراپرٹی کا ایک ٹکڑا فروخت کرنا عام طور پر لوگوں کیلئے بہت جذباتی کام ہوتا ہے کیونکہ وہ جائیداد اُن کے کاروبار کی جگہ ہو یا اُن کی رہائش کی جگہ ہو، یہ اُن کیلئے بڑا ذاتی سا معاملہ ہوتا ہے۔
لوگ چاہتے ہیں کہ آپ اُن کی بات اور ان کی ضروریات کو سن اور سمجھ سکیں۔ اس میں آپ کا زیادہ کردار نہیں ہوگا، سوائے اِس کے آپ اُن کا گھر بیچ کر ان کے درد کو ذرا کم کردیں۔

پراپرٹی کے لین دین کے کاروبار میں لوگ آپ پر اعتماد کررہے ہوتے ہیں، اِس لیے اگر آپ اُن کی بات سنیں یا سمجھیں گے نہیں تو وہ آپ سے ناراض ہوجائیں گے۔ آپ کا بنیادی مقصد اپنے تمام کلائنٹس کو خوش رکھنا ہونا چاہیے، تاکہ وہ اپنے حلقہ احباب میں آپ کے بارے میں بتاسکیں، اور جب بھی اُنہیں رئیل اسٹیٹ کے معاملے میں کسی خدمت کی ضرورت پڑے تو وہ آپ ہی سے رابطہ کریں۔

یاد رکھیں کہ لوگ کسی کاروبار سے نہیں خریدتے، بلکہ وہ ایسے لوگوں سے خریدتے ہیں، جنہیں وہ پسند کرتے ہیں، یا جن پر وہ اعتماد کرتے ہیں۔ ایسا شخص بننے کیلئے سب سے پہلے آپ کو سیکھنا ہوگا کہ گاہک کو توجہ کے ساتھ سُننا کیسے ہے؟

2: شراکت داری قائم کریں

بہترین رئیل اسٹیٹ ایجنٹ بننے کیلئے آپ کو پہلے یہ سمجھنا ہوگا کہ آپ خود اکیلے یہ کام نہیں کرسکتے ہیں۔ کوئی بھی شخص اُس وقت تک کامیاب نہیں ہوتا جب تک کہ اُسے درست قسم کی مدد حاصل نہ ہو۔
عام طور پر اس کا مطلب یہ ہوسکتا ہے کہ ایسے لوگوں کے ساتھ شراکت قائم کرنا جو آپ کی مدد کیلئے تیار ہیں۔

اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ آپ بھی ان کے کاروبار کی کامیابی کیلئے اُن کی مدد کرنے کیلئے تیار ہوں۔
اس مقصد کیلئے آپ کو گھریلو قرضے دینے والے بینکاروں، پیشہ ور منتظمین اور گھریلو صنعتوں سے منسلک دیگر لوگوں کے ساتھ تعلق استوار کرنا ہوگا۔ بلڈرز، تعمیر و مرمت کا کام کرنے والوں، انٹیریر ڈیزائنرز اور دیگر کے ساتھ شراکت داری اِس کام میں بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔

یہ لوگ اپنے کلائنٹس کو آپ کی سروسز کے بارے میں بتاکر آپ کو نئے کلائنٹس دیں گے اور جواب میں آپ اپنے کلائنٹس کو اُن کی سروسز کا بتاکر اُنہیں نئے کلائنٹس دے سکتے ہیں۔ یہی شراکت داری ہے اور یہی ایک دوسرے کی مدد کرنا ہے۔

3: سنجیدہ گاہک کو پرکھنا سیکھیں

وقت ضایع ہونے سے بچانے کیلئے ضروری ہے کہ آپ یہ بات اچھی طرح سیکھ لیں کہ کون سا گاہک ایک سنجیدہ کلائنٹ ہے اور کون سا گاہک محض وقت گزاری کیلئے آپ سے رابطے میں ہے۔

ایک بہترین رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کو یہ فرق کرنا ضرور آنا چاہیے، اِس سے آپ کو مزید کامیابی ملے گی۔ کچھوا نما گاہک پر اپنا وقت ضائع کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ اس کے بجائے آپ ایک ایسا نظام وضع کرنے کی کوشش کریں، جو آپ کو پکے گاہک کی شناخت کرنے میں مدد کرے، تاکہ آپ اُن پر زیادہ توجہ مرکوز کرسکیں۔ اس سے آپ کو زیادہ توانائی ملے گی اور آپ کو مایوسی کا بھی بہت کم سامنا کرنا پڑے گا۔

4: بجٹ ضرور بنائیں

کاروبار چلانے میں پیسہ لگتا ہے۔ کاروبار ناکام ہونے کی پہلی پانچ وجوہات میں سے دو وجوہات وہ ہیں، جن کا براہ راست پیسوں سے تعلق ہوتا ہے۔

پیسوں کے نقصان یا ناکامی سے بچنے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ بجٹ ضرور بنائیں اور پھر اُس بجٹ پر قائم رہیں۔ یاد رکھیں کہ جب آپ کی مالی حالت بدلی جاتی ہے تو پھر آپ آسانی کے ساتھ سرمایہ کاری میں ردوبدل کرسکتے ہیں، لیکن ایک بجٹ آپ کی زندگی اور کامیابی کی راہ کو آسان ترین بنا دے گا۔

5: "ایم ایس بی ایس” سروسز

اگر آپ کسی علاقے کے بہترین رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کو جانتے ہیں تو یقین سے کہا جاسکتا ہے کہ وہ بہت تربیت یافتہ اور مہارت یافتہ بھی ہوگا۔ یہاں تربیت سے مراد یہ ہے کہ وہ دور جدید کی ضروریات سے مکمل آگاہ ہوگا اور اُسے مارکیٹنگ (خریدوفروخت سے متعلق) ضروری مہارتوں پر مکمل عبور حاصل ہوگا۔

آپ بھی اپنے علاقے کے ایک بہترین رئیل اسٹیٹ ایجنٹ بن سکتے ہیں۔ اس مقصد کیلئے اپنے آپ کو ضروری مہارتوں سے لیس کرنے کیلئے "ایم ایس بی ایس” سے ضرور رابطہ کریں، جہاں پاکستان کے معروف ٹرینر "سر مصطفے صفدربیگ” سے آپ وہ سب کچھ سیکھ سکتے ہیں، جو رئیل اسٹیٹ کی دنیا میں بڑا نام اور مقام پیدا کرنے کیلئے بہت ضروری ہوتا ہے۔

"ایم ایس بی ایس” سے مراد "موٹیویشن، اسکلز اینڈ بزنس سولیوشنز” ہے۔

یاد رکھیں کہ کسی بھی جگہ پیسے کمانے کیلئے یہی تین چیزیں ضروری ہوتی ہیں، یعنی نمبر ایک موٹیویشن، نمبر دو اسکلز اور نمبر تین بزنس۔

6: جدید ٹیکنالوجی ٹولز (وٹس ایپ) کا استعمال

اگرچہ یہ بات بہت اچھی ہے کہ ٹیکنالوجی اب آپ کے کلائنٹس کو کسی گھر یا جگہ کا دورہ کیے بغیر ہی اُس کی تصاویر دیکھنے میں مدد دیتی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی آپ کے کلائنٹس کو اُس جگہ کا مکمل احساس حاصل کرنے میں بھی مدد دیتی ہے کہ وہ جگہ یا گھر واقعی اُن کی پسند کے مطابق ہے یا نہیں؟

رئیل اسٹیٹ کے ایک بہترین ایجنٹ کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ ٹیکنالوجی (بالخصوص وٹس ایپ اور میسنجر وغیرہ) کا استعمال اُس کیلئے نئے رابطے بنانے کا ایک بہترین ذریعہ بھی ہے۔

اس ٹیکنالوجی کی مدد سے آپ کلائنٹس کو بتاسکتے ہیں کہ آپ کس طرح کے گھروں، پلاٹوں یا کمرشل دُکانوں کی فرخت کا کام کرتے ہیں۔ آپ کسی کلائنٹ کو وٹس ایپ وغیرہ پر گھر کی لائیو ویڈیو بھی دکھاکر اُسے پکا گاہک بناسکیں گے۔

ہر پوسٹ کے بعد آپ اُن سے پوچھ سکتے ہیں کہ انہیں آپ کی بھیجی ہوئی تصاویر میں کیا اچھا لگا اور کیا بُرا لگا؟ اِس طرح آپ سمجھ سکیں گے کہ دراصل آپ کا کلائنٹ چاہتا کیا ہے؟ یوں آپ آسانی سے اپنے کلائنٹ کو اُس کی مرضی کی چیز فروخت کرسکیں گے۔

7: ای میل مارکیٹنگ کا استعمال کریں

آٹومیشن سافٹ ویئر نے مارکیٹنگ کو پہلے سے کہیں زیادہ آسان بنادیا ہے۔ خاص طور پر جب ای میل مارکیٹنگ کی بات کی جائے تو اپنے کلائنٹس کو "ای میل ڈرِپ کمپین” میں شامل کرنے سے آپ کو زیادہ محنت کیے بغیر اپنے ذہن میں رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

اس سافٹ ویئر کا استعمال آپ کو آسانی سے اپنے تمام کلائنٹس اور کاروباری ساتھیوں کے ساتھ رابطے میں رہنے میں بھی مدد دے گا۔

ای میل مارکیٹنگ سے آپ کو ایسی غلطیوں کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی، جو کسی کام کو بار بار دہرانے کی وجہ سرزد ہوتی ہیں۔

اِس سے آپ کو یہ طے کرنے میں آسانی رہے گی کہ کون سا کلائنٹ واقعی کوئی گھر یا پلاٹ وغیر بیچنے یا خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے اور کون سا کلائنٹ محض رابطے میں رہنے میں ہی دلچسپی رکھتا ہے۔

8: آن لائن موجودگی برقرار رکھیں

یاد رکھیں کہ آج کے دور میں اگر آپ آن لائن موجود نہیں ہیں، تو پھر آپ کبھی بھی رئیل اسٹیٹ کا بہترین ایجنٹ نہیں بن سکتے۔ اس مقصد کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال ضرور کریں۔ اپنی پسندیدہ سوشل میڈیا سائٹس پر اپنا پروفائل بنائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ تمام آن لائن سائٹس پر ہم آہنگ رہیں۔

تھوڑے سے پیسے خرچ کرکے اپنی ایک ویب سائٹ بھی بنوالیں، جو آپ اور آپ کے کاروبار کے بارے میں معلومات شیئر کرتی رہے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کیونکہ آج کے دور میں یہ ایک پروفیشنل ذریعہ ہے۔

یاد رکھیں کہ آن لائن موجودگی سے مارکیٹنگ اور بھی آسان ہوجاتی ہے۔ جب آپ ویب سائیٹ بنوائیں تو اِس کی "ایس ای او” لازمی کروائیں تاکہ آپ کا ادارہ (خدمات کا پلیٹ فارم) سرچ انجنز میں رینک کرسکے۔

9: تعلقات کو برقرار رکھیں

فرض کریں کہ آپ کے کسی کلائنٹ کو اپنے خابوں کا گھر مل گیا، جسے اب وہ کبھی چھوڑنے کا ارادہ نہ رکھتا ہو، تب بھی اُس کے ساتھ رابطے میں رہنا ضروری ہوتا ہے۔

لیکن آپ کو ہر وقت ہر کسی سے رابطے میں رہنے کی ضرورت نہیں، بس کبھی کبھار ہیلو ہائے کرتے رہیں اور تہواروں پر اُنہیں تہنیتی پیغامات بھیج دیا کریں تاکہ اُنہیں پتہ چلتا رہے کہ آپ ابھی بھی اِس کاروبار میں موجود ہیں۔

اِس سے یہ ہوگا کہ جب لوگ محسوس کرتے ہیں کہ آپ بڑے اہتمام کے ساتھ اُنہیں رابطے میں رکھتے ہیں (یعنی اُنہیں بھولے نہیں) تو وہ رئیل اسٹیٹ کے معاملے میں کسی بھی کام میں مدد کیلئے آپ کے نام کی ہی سفارش کریں گے۔

10: اپنے آپ کا خیال رکھیں

اپنا باس خود ہونا یقینا ایک خوش کُن احساس ہوتا ہے، لیکن اکثر یہ انتہائی تھکا دینے والا احساس بھی ہوتا ہے۔ اگر آپ واقعی ایک بہترین رئیل اسٹیٹ ایجنٹ بننا چاہتے ہیں تو پھر اپنے آپ کا خیال رکھیں۔

ہر رات اپنی نیند پوری کریں۔ اپنی خوراک کی منصوبہ بندی کریں تاکہ آپ بھرپور توانائی کیلئے صحت بخش غذا کھاسکیں۔ روزانہ ورزش کریں۔ یعنی آپ وہ سب کچھ کریں جو آپ ذہنی، جسمانی اور روحانی طور پر صحت مند رہنے کیلئے کرسکتے ہیں۔

اس طرح آپ کو مشکلات سے آسانیوں کی جانب جانے میں مدد ملے گی۔

ہمارے ساتھ کام کریں

ایسی کمپنیاں ڈھونڈیں جو واضح طور پر رئیل اسٹیٹ ایجنٹوں کو کامیاب بنانے میں مدد کرنے میں دلچسپی رکھتی ہوں۔

رائٹ پاکستان ڈاٹ کام کی اِسی ویب سائیٹ پر "پلاٹ، گھر” کی کیٹیگری میں جائیں۔ وہاں کامیابی کے سفر میں آگے بڑھنے کیلئے آپ کو مکمل راہنمائی مل جائے گی۔ اس مقصد کیلئے آپ درج ذیل لنک پر کلک کریں۔

ایک اہم ترین بات

اگر آپ کو یہ بلاگ اچھا لگا ہو تو اِسے اپنے حلقہ احباب، دوستوں اور رشتے داروں میں بھی لازمی شیئر کریں، تاکہ اُن کا بھی بھلا ہوسکے اور وہ آپ کو اور ہمیں دعائیں دے سکیں۔

Read More : Business vs Job 

Leave A Reply

Your email address will not be published.