Ultimate magazine theme for WordPress.

یہ مجھے جانتے نہیں، احتساب پر سمجھوتا نہیں کروں گا، وزیر اعظم عمران خان

جو بھی جلسے کو سروسز فراہم کرے گا، اُس کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے، وزیراعظم کا انتباہ

356

اسلام آباد (رائٹ پاکستان نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ مجھے جانتے نہیں ہیں چاہے میری حکومت بھی چلی جائے تو احتساب پر سمجھوتا نہیں کروں گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خود اِن کا سارا خاندان باہر بیٹھا ہوا ہے اور یہاں پاکستان میں عوام کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کررہے ہیں۔

اِن خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کیلئے اُب عوام کی زندگیون کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ حزب اختلاف مینار پاکستان پر 10 جلسے بھی کرلے تو حکومت کو اُس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اُنہیں عوام کی فکر ہے، جو بھی جلسے کو سروسز دے گا، اُس کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔ اپوزیشن کی خواہش ہے کہ حکومت جلسہ روکے لیکن ہم نہیں روکیں گے۔ یہ تصادم چاہتے ہیں، لیکن ہم اُنہیں تصادم کا کوئی موقع فراہم نہیں کریں گے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے سرکاری زمینوں پر قبضے کرنے والوں سے کوئی رعایت نہ برتنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کسی سیاسی یا قبضہ مافیا کو این آر او نہیں ملے گا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بذدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی فٹ بال کِک اور جوڈو کراٹے کے مظاہرے کا بھی ذکر ہوا، جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کو ایسے ہی جنون کی ضرورت ہے، فردوس عاشق پنجاب جاکر بہت متحرک ہو گئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.