Ultimate magazine theme for WordPress.

8 دسمبر کو پی ڈی ایم جلسے میں آر یا پار جیسے بڑے فیصلے ہوں گے، مریم نواز

408

لاہور (رائٹ پاکستان نیوز) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم بڑے فیصلے کرنے جارہی ہے، اب 8 دسمبر کو آر یا پار ہوگا۔ عوام یہ جنگ جیت چکے ہیں۔ 13 دسمبر کو لاہور کامیابی کا اعلان کرنا باقی رہ گیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ڈرپوک اور جعلی وزیراعظم دو منٹ کیلئے باہر عوام کے درمیان نکل کر دکھائے، بتایا جائے کہ وہ وزیراعظم کہاں ہے جو سائیکل پر دفتر جاتا تھا۔

مریم نواز لاہور میں مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کررہی تھیں۔ اپنے خطاب میں مریم نواز نے حکومت پر کڑی تنقید کی۔

مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم بڑے فیصلے کرنے جارہی ہے، اب 8 دسمبر کو آر یا پار ہوگا۔ مریم نواز نے کہا کہ عوام یہ جنگ جیت چکے ہیں۔ 13 دسمبرکو لاہور کامیابی کا اعلان کرنا باقی رہ گیا ہے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ یہ حکومت گھرجائے گی تو پاکستان چلے گا، غربت اور مہنگائی کا خاتمہ ہوگا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ جعلی حکمران لاہور کے ایک جلسے سے خوفزدہ ہیں۔ ہر جلسے کے بعد تین، تین ہزار ایف آئی آر کٹتی ہیں۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ اُنہوں نے لیگی ارکان اسمبلی کو کہہ دیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ گرفتاریاں ہونگی۔ ارکان اسمبلی اِن ایف آئی آرز کا ہار بناکر گلے میں پہن لیں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، لیکن وزیراعظم ایماندار ہے، بڑے بڑے دعوے کرنے والے کہاں گئے؟ ڈرپوک اور جعلی وزیراعظم دو منٹ باہر عوام کے درمیان نکل کر دکھائیں۔ بتایا جائے کہ وہ وزیراعظم کہا ہے جو سائیکل پر دفتر جاتا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.