Ultimate magazine theme for WordPress.

چونکا کر رکھ دینے والے 10 دلچسپ حقائق

1,119

چونکا کر رکھ دینے والے 10 دلچسپ حقائق

دنیا میں بہت سی چیزین دلچسپ ہوتی ہیں، لیکن اس مضمون میں ہم آپ کو دس ایسے حقائق بتانے جارہے ہیں، جن سے آپ کا روزانہ واسطہ پڑتا ہے۔

دلچسپ حقائق کی یہ فہرست بڑی محنت سے تیار کی گئی ہے۔ یہ دلچسپ حقائق یقینا آپ کو چونکا کر رکھ دیں گے۔

1: انسانی جسم میں کتنا خون ہوتا ہے؟ –

12 لاکھ مچھر ایک ایک بار خون کو چوسیں تو تب کہیں جاکر ایک اوسط انسانی جسم کا سارا خون ختم ہوگا۔ آپ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ ایک اوسط انسانی جسم میں 12 لاکھ مچھروں کیلئے چوسنے جتنا خون موجود ہوتا ہے۔

2: شہد کب تک خراب نہیں ہوتا؟

ہم سب شہد بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔ ہم اکثر یہ بھی سوچتے ہیں کہ کہیں شہد خرقاب تو ہوجائے گا، تو یاد رکھیے کہ اصل شہد کبھی خراب نہیں ہوتا۔ آپ تین ہزار پرانا شہد بھی اپنی خوراک میں استعمال کرسکتے ہیں۔

3: شیشہ کیسے بنائیں؟

آپ کسی بھی پگھلی ہوئی چیز کو شیشے میں تبدیل کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کسی پگھلی ہوئی چیز کے مالیکیول کو دوبارہ پہلی شکل میں ڈھلنے سے پہلے ٹھنڈا کرلیں تو آپ اُسے شیشے میں تبدیل کرسکتے ہیں۔

4: پہلی تحریری زبانیں

تحریری زبان مصریوں ، سمیرئین ، چینیوں اور مایان نے الگ الگ آزادانہ طور پر ایجاد کی تھی۔

5: شطرنج کی چالوں کی کُل تعداد؟

شطرنج ایک بادشاہوں کا کھیل ہے۔ اِسے دماغی کا کھیل بھی کہا جاتا ہے۔ شطرنج میں چالوں کی تعداد اس کائنات میں موجود ایٹموں کی مجموعی تعداد سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔

6: ایک سیب جتنی آبادی

ایک ایٹم میں کتنی خالی جگہ موجود ہوتی ہے، اس کا اندازہ آپ اس بات سے لگاسکتے ہیں کہ اگر آپ زمین کے تمام انسانوں میں موجود تمام ایٹموں سے تمام خالی جگہ کو نکال دیتے تو پوری دنیا کی آبادی محض ایک سیب میں سما سکتی ہے۔

7: سورج کتنا بڑا ہے؟

سورج کتنا بڑا ہے؟ اس کا اندازہ آپ اس بات سے لگاسکتے ہیں کہ روشنی کے ایک ذرے (فوٹون) کو سورج کے مرکزے سے سورج کی سطح تک پہنچنے میں چالیس ہزار سال لگ سکتے ہیں۔ لیکن روشنی کا یہی ذرہ (فوٹون) سورج کی سطح سے زمین تک صرف آٹھ منٹ میں پہنچ سکتا ہے۔

8: الفاظ کے بغیر قومی ترانہ

ہر ملک کا قومی ترانہ وطن سے محبت ے لبریز الفاظ میں گندھا ہوتا ہے، لیکن آپ کیلئے یہ بات کسی طور پر دلچسپی سے خالی نہیں ہوگی کہ ہسپانوی قومی ترانہ کے پاس کوئی الفاظ نہیں ہیں۔

9: زمین کتنا سونا موجود ہے؟

یہ ایک دلچسپ سوال ہے کہ اس زمین میں سونا کتنی مقدار میں موجود ہے؟ تو آئیے ہم اِس کا جواب بتاتے ہیں کہ اگر آپ اس زمین کے اندرونی کھولتے ہوئے حصہ سے سارا سونا نکال لیں تو آپ اس کی مدد سے سارے قرعہ ارض پر اپنے گھٹنوں کے برابر لیپ کرسکتے ہیں۔ یعنی کہ آپ اس کی مدد سے اس کرہ ارض کے اوپر اپنے گھٹوں کے برابر ایک موٹی تہہ چڑھاسکتے ہیں۔

10: شادی کا سب لمبا گھونگھٹ

اگر آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ میگھن مارکل کی شادی کا گھونگھٹ بہت لمبا تھا۔ تو یاد رکھیں کہ قبرص میں ایک ایسی عورت ہے جس نے شادی کے روز سب سے طویل گھونگھٹ اوڑھا تھا۔ اُس کا ریکارڈ گنیز بک ورلڈ ریکارڈ میں بھی موجود ہے۔ جی ہاں! قبرص کی دُلہن نے جو شادی کا گھونگھٹ اوڑھا تھا، اس کی لمبائی 23 ہزار فٹ تھی، جو کم و بیش ساڑھے 65 فٹ بال فیلڈز کی لمبائی کے برابر بنتا ہے۔

Read More 10 Things Should Never Search 

Leave A Reply

Your email address will not be published.