Ultimate magazine theme for WordPress.

نگورنو کاراباخ ، کئی دہائیوں بعد تاریخی مسجد میں اذان بحال

آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف کا مسجد کا دورہ، دیواروں کا چوما، قران مجید پر تحفظ کی قسم کھائی

365

نگورنو کاراباخ (رائٹ پاکستان مانیٹرنگ) آزربائیجان کے فتح کے بعد نگورنو کاراباخ کی مسجد میں کئی دہائیوں بعد ایک مرتبہ پھر اذان گونج اُٹھی۔

آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف نے نگورنو کاراباخ کی اس تاریخی مسجد کا دورہ کیا۔ آذربائیجانی صدر الہام علی اوف نے اس موقع پر تاریخی مسجد کے درودیوار کو بڑی وارفتگی اور عقیدت سے چوما۔

مسجد کے دورہ پر آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ مسجد کے احترام میں دونوں نے اپنے جوتے مسجد کے باہر ہی اتار دیے تھے۔

اس موقع پر آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف اور ان کی اہلیہ نے خصوسی دعا مانگی۔ آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف نے قرآن مجید پر اس مسجد اور علاقے کے تحفظ کی قسم بھی اٹھائی۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اس مسجد کی مختلف تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔ یہ کافی پرانی مسجد ہے، لیکن آرمینیوں نے نجس سور اور دیگر جانور باندھ رکھے تھے۔

نگورنو کاراباخ کی فتح کے بعد یہاں دہائیوں بعد دوبارہ اذان دی گئی، جس سے درو دیوار گونج اُٹھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.