Ultimate magazine theme for WordPress.

نواز شریف کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے سرینڈر کرنے کی مہلت ختم

223

اسلام آباد (رائٹ پاکستان نیوز) مسلم لیگ ن کےق ائد میاں محمد نواز شریف کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے خود کو پیش کرنے کی مہلت ختم ہوگئی ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے اسلام اباد ہائیکورٹ کو بتایا گیا کہ میاں نواز شریف جان بوجھ کر عدالت کے سامنے پیش نہیں ہورہے۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے خصوصی بینچ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں میاں نواز شریف کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت کی۔

پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے میاں نواز شریف کی اشتہار کے ذریعے طلبی کی تعمیل کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ میاں نواز شریف جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں ہورہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نواز شریف اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت مقدمے سے متعلق مکمل طور پر آگاہ ہیں۔ اندرون و بیرون ملک میڈیا پر نواز شریف کے اشتہار جاری ہونے کی خبر چل چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نواز شریف کی لندن رہائش گاہ پر ان کی طلبی کا اشتہار "رائل میل” کے ذریعے وصول ہوچکا ہے۔

اسلام اباد ہائی کورٹ نے میاں نواز شریف کو منگل 24 نومبر تک اشتہار کے ذریعے طلب کیا تھا، تاہم نواز شریف پیش نہیں ہوئے۔ یوں نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے سرنڈر کرنے کیلئے دی گئی مدت پوری ہوگئی۔

عدالت میں فلیگ شپ ریفرنس میں میاں نواز شریف کی بریت کیخلاف اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا بڑھانے کیلئے نیب کی اپیلوں پر بھی سماعت ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.