Ultimate magazine theme for WordPress.

ایسرا بلجیک ، حلیمہ سلطان کی نئی تصویر نے مداحوں کے ہوش اُڑادیے

394

اسلام آباد (رائٹ پاکستان نیوز) ترک اداکارہ ایسرا بلجیک المعروف حلیمہ سلطان نے مداحوں کو اُس وقت دنگ کردیا جب انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر ایک سادہ لباس اور ہلکے میک اپ کے ساتھ شیئر کی۔

ایسرا بلجیک نے تصویر کے ساتھ آگست روڈین کا ایک مقولہ بھی لکھا ہے کہ "ہم جتنے سادہ ہوجاتے ہیں، ہم اُتنے ہی مکمل بھی ہوجاتے ہیں”۔

ایسرا جو پہلے ہی "ارطغرل” اور "رامو” جیسے ترکی کے ہٹ ڈراموں میں اپنی شاندار کارکردگی سے دل جیت چکی ہے ، انہوں نے سادہ لباس اور لائٹ میک اپ کے ذریعے اپنی معصومیت اور خوبصورتی کو اجاگر کیا ہے۔

ایسرا بلجیک المعروف حلیمہ سلطان کی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جانے والی اس تصویر کو اُن کے مداحوں نے بہت پسند کیا ہے۔

اس تصویر پر ایسرا کے فینز اور چاہنے والے اُن کی خوبصورتی اور دلکشی پر ایسرا کی تعریف اور اپنی محبت کا اظہار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایسرا بلجیک کا شمار ترکی کی ان حسین اداکاراؤں میں ہوتا ہے، جنہوں نے ٹی وی ڈرامہ سیریز "دیریلیس ارطغرل” میں ارطغرل بیگ کی اہلیہ "حلیمہ سلطان” کا مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

ایسرا بلجک نے اپنی جاندار اداکاری سے نہ صرف ترکی اور پاکستان بلکہ پوری دنیا میں مداحوں کا ایک بہت بڑا حلقہ بنا لیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.