Ultimate magazine theme for WordPress.

ارطغرل غازی کی ہیروئن اسلیحان خاتون (گلسم علی) کی نئی تصاویر نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچادی

386

استنبول (رائٹ پاکستان نیوز) ارطغرل غازی کی ہیروئن اسلیحان خاتون کی سوشل میڈیا پر نئی تصاویر نے ہچل مچادی۔ اسلیحان خاتون کا حقیقی نام گلسم علی ہے۔

گلسم علی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بیک وقت اپنی دو تصاویر اپ لوڈ کی ہیں۔ ایک تصویر میں وہ قدرے سنجیدہ جبکہ دوسری تصویر میں وہ شوخ و چنچل دکھائی دے رہی ہیں۔

گلسم علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی جو تصویر اپ لوڈ کی ہے، اس میں وہ شوخ و چنچل دکھائی دے رہی ہیں۔

اس تصویر میں گلسم علی نے پیازی رنگ کا اسکرٹ پہن رکھا ہے، ان کے ہونٹوں پر مسکراہٹ رقصاں ہے جبکہ وہ ایک خاص ادا سے اپنے گیسو سنوار رہی ہیں۔ اس تصویر کے ساتھ انہوں نے جو میسیج دیا ہے، وہ یہ ہے کہ ہر دن کو ایک تحفہ سمجھو۔

دوسری تصویر گلسم علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں گلسم علی قدرے سنجیدہ دکھائی دے رہی ہیں۔ گلسم علی نے اپنے بال آگے کی جانب ڈال رکھے ہیں۔

گلسم علی نے سرخ رنگ کے اِنر پر آف وائٹ رنگ کی شرٹ پہن رکھی ہے اور اس کے اوپر نیلگوں رنگ کا کوٹ اوڑھ رکھا ہے۔ گلسم علی نے بائیں ہاتھ کی ہتھیلی بڑی ادا سے آگے کی جانب پھیلا رکھی ہے۔

ان دونں تصاویر کو سماجی رابطوں کی ان ویب سائٹس پر اُن کے چاہنے والوں نے بڑا پسند کیا۔ گلسم علی پی ٹی وی پر "ارطغرل غازی” کے چوتھے سیزن میں شامل ہوں گی۔

واضح رہے کہ گلسم علی ترکی کی ایک خوبرو اداکارہ ہیں، جنہوں نے ٹی وی ڈرامہ سیریز "ارطغرل غازی” میں ایک ترک سردار کی بہادر بیٹی "اسلیحان خاتون” کا کردار بڑی خوبصورتی سے نبھایا ہے۔

گلسم علی نے اپنی جاندار اداکاری سے ناصرف ترکی اور پاکستان بلکہ پوری دنیا میں اپنے فینز کا ایک بڑا حلقہ بنالیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.