Ultimate magazine theme for WordPress.

How to learn painting _ Robot Drawing for Kid

728

How to learn painting _ Painting Tips and Tricks in Urdu Hindi

کیلی فورنیا (رائٹ پاکستان مانیٹرنگ) نئی نسل کو بجا طور پر ٹیبلٹ اور سمارٹ فون کی نسل کہا جاسکتا ہے، اس رجحان سے اساتذہ اور والدین پریشان ہیں۔ لیکن اب مزید پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ اب ایک روبوٹ بنالیا گیا ہے جو پین اور ڈرائنگ بورڈ کی مدد سے بچوں کو پیچیدہ ترین تصاویر بنانا بھی آسانی سے سکھاسکتا ہے۔ بچے کو روبوٹ کی نقل کرتے ہوئے اپنے قلم کو بس حرکت دینا ہوگی۔

اس کا استعمال نہات آسان ہے اور اسے "ڈرابو” کا نام دیا گیا ہے۔

ڈرابو استعمال کا طریقہ

  1. آپ لکھنے کی کوئی شئے، وائٹ بورڈ یا ڈرائنگ کینوس دیوار پر لٹکا دیں۔
  2. اب اس تتلی نما روبوٹ کے عین درمیان قلم یا پین پھنسادیں
  3. ڈرائنگ بورڈ میں اوپر کی جانب دو ہُک چپکادیں، جو اُسے سیدھا رکھنے میں مدد دیں
  4. یوں روبوٹ آزادانہ طورپر اوپر نیچے، آگے پیچھے اور دائیں، بائیں حرکت کرسکتا ہے۔
  5. آپ روبوٹ میں کوئی بھی اسکیچ یا خاکہ شامل کرسکتے ہیں۔ آپ ڈرابوٹ کی ایپ میں شامل لائن آرٹ کا انتخاب بھی کرسکتے ہیں۔
  6. روبوٹ ایک وقت میں ایک لائن ایسے کھینچے گا کہ بچے کیلئے اُس کی نقل کرنا آسان ہوگا
  7. آپ کا بچہ ایک کے بعد ایک لائن کو مکمل طور پر سمجھ کر خود ڈرائنگ کے بنیادی اصول کو بھی سمجھتا جائے گا
  8. ایک لائن بنانے کے بعد یہ روبوٹ رک جائے گا اور آپ کو اُس کی نقل اپنی ڈرائینگ بورڈ یا کینوس پر اتارنے دے گا۔

How to learn painting (Drawbo Qualities)- ڈرا بو کی اہم خوبیاں

  • والدین یا اساتذہ بھی اس دوران بچے کی رہنمائی کرسکتے ہیں۔ یہ ایپ خود بھی مصوری میں مدد کرتی ہے۔
  • اگر آپ کا بچہ روبوٹ کی نقل کرنے میں سست ہو تو روبوٹ اُس دورانیے کو بڑھا دیتا ہے۔
  • اس کے علاوہ آپ روبوٹ کو اپنی مرضی کی ہدایات دے سکتے ہیں، مثلا ڈرائنگ کرنے اور ڈرائنگ وغیرہ روکنے کا حکم دے سکتے ہیں۔

یہ ایجاد دراصل کیلیفورنیا کے ایسے انجینئرز کی محنت کا نتیجہ ہے، جو اس سے پہلے مائیکروسافٹ، یاہو اور دیگر اداروں میں خدمات اسرانجام دے چکے ہیں۔
فی الحال یہ "کک اسٹارٹر” مہم کا ایک حصہ ہے۔ جس کی وجہ سے اس وقت بکنگ پر ایک "ڈرابو” کی قیمت ایک سو انچاس امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔ رعایتی مدت ختم ہونے کے بعد اس کی قیمت بڑھ کر دو سو امریکی ڈالر ہوجائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.