اسلام آباد (رائٹ مانیٹرنگ) ارتغل سٹار ترک اداکارہ بورجو کیراتلی کی تازہ ترین انسٹاگرام پوسٹ نے مداحوں کو تقسیم کردیا ہے۔
ترک حسینہ بورجو کیراتلی عرف گوکچے خاتون نے ارغوانی رنگ کی جرسی پہنے انسٹاگرام پر ایک نئی تصویر شیئر کی، جس پر ان کے مداحوں نے ملا جلا ردعمل ظاہر کیا ہے۔
بورجو کیراتلی، جنہوں نے ترکی کے ہٹ ڈرامہ "ارتغل غازی” میں اپنی عمدہ کارکردگی سے شائقین کے دل جیت لیے تھے، انہوں نے جامنی رنگ کے ملبوس میں اپنی اصل خوبصورتی کو عیاں کردیا ہے۔
اس تصویر میں انہیں جامنی ملبوس پہنے کھیتوں میں ایک ٹریکٹر کے سامنے دیکھا جاسکتا ہے۔
https://www.instagram.com/p/CHnJcrGBhfe/?utm_source=ig_web_button_share_sheet
بورجو کیراتلی کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ "انسٹاگرام” پر شیئر کی گئی اپنی تازہ تصویر پر مداحوں کی طرف سے ملا جلا ردعمل ملا ہے۔
بورجو کیراتلی کے مداحوں میں سے کچھ نے ان کی خوبصورتی کی تعریف کی ہے، جب کہ بعض نے زیادہ پرجوش ردعمل کا مظاہرہ نہیں کیا۔